تازہ ترین
آرٹیکل 35A کے خلاف جاری یلغار، 5اور 6اگست کو مشترکہ مزاحمت کی جانب کی ہڑتال کی اپیل

خبر اردو :
آرٹیکل پر منڈلاتے بادلوں کے بیچ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سپریم کورٹ میں ریاست جموں کشمیر کے پُشتنی باشندوں کی اسٹیٹ سبجیکٹ حیثیت کو کالعدم قرار دئے جانے کے لیے آئین ہند میں درج خصوصی دفعہ کو منسوخ کرنے کی تیاریوں سے پیدا شدہ گھمبیر صورتحال کا بغور جائزہ لیا ۔ اس دوران مزاحمتی لیڈان نے بھارت کی طرف سے ریاست جموں کشمیر پر اپنی تہذیبی، سیاسی اور معاشی جارحیت کو عملانے کے خلاف اپنا زور دار صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے مورخہ 5اور 6؍اگست کو مکمل ہڑتال کے ذریعے سِول کرفیو نافذ کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کا ایک غیر معمولی اجلاس اتوار سہ پہر کو حیدرپورہ سرینگر میں منعقد ہواجس میں مزاحمتی قائدین نے بھارت کے سپریم کورٹ میں ریاست جموں کشمیر کے پُشتنی باشندوں کی اسٹیٹ سبجیکٹ حیثیت کو کالعدم قرار دئے جانے کے لیے آئین ہند میں درج دفعہ 35-Aکو منسوخ کرنے کی تیاریوں سے پیدا شدہ گھمبیر صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محسوس کیا گیا کہ بھارت یہاں کے مسلم اکثریتی کردار کو ختم کرنے کے لیے آئینی رُکاوٹوں کو دُور کرنے کی اسرائیلی پالیسی پر گامزن ہوکر ہماری تحریک حقِ خودارادیت کو ناکام بنانے کی مذموم سازشوں کا جال بچھا رہا ہے۔
مزاحمتی قیادت نے بھارت کی طرف سے ریاست جموں کشمیر پر اپنی تہذیبی، سیاسی اور معاشی جارحیت کو عملانے کے خلاف اپنا زور دار صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے مورخہ 5اور 6؍اگست کو مکمل ہڑتال کے ذریعے سِول کرفیو نافذ کرنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔ مزاحمتی قیادت نے اپنی مظلوم قوم کے ہر طبقے سے وابستہ ذی عزت شہریوں اور انجمنوں کو بھارت کی اس اسرائیلی پالیسی کے ذریعے یہاں کے مسلم اکثریتی کردار کے ساتھ چھیڑ خانی کے خلاف اپنے اپنے دائروں میں رہتے ہوئے مزاحمتی قیادت کے پُرامن احتجاجی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دردمندانہ اپیل کی۔
مزاحمتی قیادت نے بار ایسوسیشن، تمام ٹریڈرس فیڈریشنوں، ٹرانسپورٹ انجمنوں، ایمپلائز یونینوں چیمبرس آفس کامرس، ہاؤس بوٹ اونرس، ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ انجمنوں، طلباء یونٹوں کے علاوہ عام لوگوں سے مودبانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 35-Aاور دفعہ 370کو منسوخ کئے جانے سے اولاً یہاں کے مسلم اکثریتی کردار کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا راستہ صاف ہوسکتا ہے اور دوم تحریک حقِ خودارادیت کو ناکام بنانے کے لیے یہ ایک زہرناک اسرائیلی پالیسی ہے۔ مزاحمتی قیادت نے اس معاملے کی سنگینیت اور نزاکت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب باشندگان کشمیر کے لیے سیاسی، تہذیبی اور معاشی طور موت وحیات سے جُڑا ہوا ایک حساس مسئلہ ہے جس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مزاحمتی قیادت نے عوام سے اس اپیل کا بھی اعادہ کیا کہ اگر بھارت کی سپریم کوٹ نے دفعہ 35-Aکی منسوخی کے حوالے سے کوئی بھی کوشش کی تو اس صورت میں پوری قوم ایک زوردار عوامی تحریک شروع کرنے کے لیے آج سے ہی مکمل تیاری کرلیں۔
مزاحمتی قیادت اپنی مظلوم اور غیور قوم کے سامنے اس عہد کا اعادہ کرتی ہے کہ اگر اس جدوجہد میں ہماری جان بھی چلی جائے یا گرفتار کیا گیا تو ہم کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا22 hours agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
































































































