تازہ ترین
دفعہ 35 اے کے خلاف ہورہی مبینہ چھیڑ چھاڑ کے خلاف تجارتی انجمنوں نے نکالا احتجاج

خبر اردو :
وادی بھر کی تجارتی انجمنوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن یعنی ٰ آئین ہند کی دفعہ 35 اے کے خلاف ہورہی مبینہ چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جس میں بڑی تعدا دمیں تاجران اور سیول سو سائٹی کے نمائندیے شامل تھے ۔ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر نے کی کو ششوں کے خلاف وادی بھر کی تاجر برادی اور سیول سو سائٹی انجمنوں نے جہلم ویو پارک سے سرینگر کے لالچوک میں واقع پریس کالونی تک ایک پُر امن احتجاجی جلوس نکالا جس کے دوران جلوس میں شامل افراد نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کئی نعرے درج تھے ۔
اس دوران احتجاجی مارچ میں شامل تاجر برادری اور سیول سو سائیٹی نے مزاحمتی قیادت کی جانب سے دفعہ35Aاور370کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خلاف 5اور6اگست کو دی گئی ہڑ تالی کال کی حمایت کا اعلان کیا ۔ احتجاج میں شامل کے سی سی آئی ،ایف سی آئی کے ،کے ٹی ایم ایف،جے کے ایس ای سی ای،بٹہ مالو ٹریڈرس ایسو سی ایشن،کے سی ایس ڈی ایس ،اے جے ٹی سی ڈی بٹہ مالواور دیگر کئی مقامی تاجر تنظیموں نے مشترکہ طور ریاست کو حا صل خصوصی آئین کے ساتھ کسی بھی چھیڑ چھاڑیا مداخلت کونا قابل قبول قرار دیتے ہو ئے کہا کہ
اگر اس خصوصی آئین کے ساتھ کسی بھی قسم کی مداخلت کی گئی تو وہ اس کے خلاف اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیار ہیں ۔
مختلف تجارتی انجمنوں اور سول سوسائٹی تنظیموں سے وابستہ درجنوں اراکین بدھ کے روز یہاں دریائے جہلم کے کنارے واقع جہلم ویو پارک میں جمع ہوئے اور ریذیڈنسی روڑ سے ہوتے ہوئے پریس کالونی سری نگر تک احتجاجی جلوس نکالا۔دفعہ 35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خلاف نکالے گئے جلوس میں درجنوں تاجر انجمنوں،تاجر اور سیول سو سائٹی کے نمائندوں نے مشتر کہ طور پر لالچوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں لوگ شامل تھے ۔نمائندے کے مطابق تاجران اور سیول سو سائٹی کی مشترکہ احتجاجی ریلی بنڈ سے لالچوک کی جانب نکالی گئی ۔احتجاج میں شامل لوگ دفعہ35A اور370کے ساتھ چھیڑ چھاڈ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔
احتجاج میں شامل ایک تاجر نے بتایا کہ ریاست جموں کشمیر کو خصوصی آئینی حق حا صل ہے اور ان کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھڑ چھا ڈ کو بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ دفعہ35Aکے خلاف دائر عرضی کو فوری طور پر مسترد کیا جائے ۔معلوم ہوا ہے کہ سیول سو سائٹی کے نمائندے ،تاجران اور دیگر کئی لوگ بدھوار کو صبح بنڈ کے پاس جمع ہو ئے اور انہوں نے لالچوک تک احتجاجی جلوس نکالا ۔اس دوران جلوس میں شامل افراد کے ہاتھوں میں بینر تھے جن پر کئی نعرے جیسے دفعہ35A کے میں مداخلت کسی بھی طور قابل قبول نہیں درج تھے۔مشترکہ احتجاجی جلوس میں شامل کشمیر اکنامک الائنس،ٹریڈرس اور سیول سو سائٹی نے اس دوران مزاحمتی قیادت کی جانب سے 5اور6اگست کو دی گئی احتجاجی کال کی حمایت کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی بھی مداخلت کو بر داشت نہیں کیا جائے۔
اس دوران کشمیر چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید احمد نے بتایا کہ دفعہ 35Aکے دفاع کے لئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہیں ۔کے سی سی آئی کے صدر مبین احمد شاہ نے بتایا کہ ہم یہاں اس لئے جمع ہو ئے ہیں اور ہمارے احتجاج کر نے کا مقصد یہ ہے کہ ریاست جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو زک پہنچانے کی کوشش نہ کی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ دفعہ35A کے خلاف دائر عرضی کو فوری طور پر مسترد کر یں ۔ احتجاج میں شامل تاجر انجمنوں کے لیڈران نے بتایا کہ دفعہ35Aکے خلاف کسی بھی سازش کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ اس خصوصی آئین کے خلاف دائر عرضی کو فوری طور پر مسترد کرے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو حا صل خصوصی آئین کو زک پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس آئین کے دفاع کے لئے اپنے کون کا آخری قطرہ تک بہا لیں گے ۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا23 hours agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































