تازہ ترین
شوپیان خونریز معرکہ آرائی کی مکمل رپورٹ

خبر اردو :
پہاڑی ضلع شوپیان میں فوج اور جنگجوؤں کے درمیان شدید تصادم آرائی کے دوران 5جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ اس دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جس میں 1عام شہری بھی از جان ہوا۔ ادھر مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران 2درجن سے زائد عام شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اور افواہ بازی پر روک لگانے کی خاطر موبائل انٹرنیٹ سروس پر اگلے احکامات تک پابندی عائد کی۔
ضلع شوپیان کے کلورہ گاؤں میں جمعہ کی شام دیر گئے سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان اُس وقت تصادم آرائی ہوئی جب فورسز نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گاؤں کو چہاروں طرف سے گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج نے گاؤں میں جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر کلورہ کا سخت محاصرہ عمل میں لایا جس دوران سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گاؤں کے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا۔ فورسز اہلکاروں نے گاؤں کو آنے اور جانے والے تمام راستوں پر سخت ناکے بٹھاتے ہوئے کسی کو بھی پر مارنے کی اجازت نہیں دی۔ اسی دوران جونہی فورسز اہلکاروں کا جنگجوؤں کی ایک جماعت کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جس دوران جنگجوؤں نے فورسز پارٹی ہر گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں جنگجوؤں علاقے سے فرار ہونے میں ناکام ہوئے۔ طرفین کے درمیان ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے نتیجے میں ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہوا جبکہ فرار ہوئے جنگجوؤں نے گاؤں میں واقع ایک ڈاکٹر کے مکان پناہ لی تاہم فورسز اہلکاروں کی جانب سے سخت محاصرے کے نتیجے میں جنگجوؤں کا گاؤں سے باہر جانا ممکن نہ ہوا۔
اس دوران فورسز اہلکاروں نے رات کے دوران جنگجو مخالف آپریشن کو معطل کردیا تاہم صبح کی پو پھٹتے ہی طرفین کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران علاقہ آگ و آہن کے گولوں سے گونج اُٹھا جس دوران گاؤں کے ملحقہ علاقوں سے نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے فورسز کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی خاطر جائے موقعہ پر مامور فورسز اہلکاروں پر شدید سنگ باری کی۔ اس دوران فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، آنسو گیس کے گولے اور پیلٹ کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2درجن سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے جنہیں ضلع ہسپتال شوپیان میں علاج و معالجے کی خاطر داخل کرایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران 5زخمیوں کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے جونہی گاؤں میں تلاشی آپریشن کادوباہ آغاز کیا تو اس دوران جنگجوؤں کی مزید 4لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت اعجاز احمد پال ساکن لسہ دینو شوپیان، میر سبزار ساکن لاسی پورہ پلوامہ، وقار احمد شیخ ساکن ملک گنڈ شوپیان، اشرف احمد ساکن گنو پورہ بل پورہ شوپیان کے طور ہوئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں بتایا کہ مارے گئے جنگجوؤں کا تعلق لشکر طیبہ سے معلوم ہوتا ہے جس کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ادھر واقعہ کے بعد پورے جنوبی کشمیر میں افراتفری کا ماحول پید اہوا اور انتظامیہ نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے۔
نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان، پلوامہ، اسلام آباد اور کولگام اضلاع کے حساس مقامات پر سیکورٹی کے اضافی دستے تعینات کیے گئے جبکہ انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اور افواہ بازی پر روک لگانے کی خاطر موبائل انٹرنیٹ سروس پر اگلے احکامات تک پابندی عائد کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ شوپیان معرکے کی مابعد صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس کو اگلے احکامات تک پابندی عائد کی۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کا اقدام احتیاطی طور پر اُٹھایا گیا۔اس دوران جنوبی کشمیر کے مختلف قصبہ جات میں جنگجوؤں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی حالات دگرگوں ہوئے جس کے نتیجے میں یہاں تجاری، عوامی، کاروباری، تعلیمی اور سرکاری و غیر سرکاری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔ نمائندے نے بتایا کہ اس مختلف مقامات سے لوگوں نے سڑکوں پر آکر عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کئے جنہیں فورسز نے طاقت کے بل پر ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران جنوبی کشمیر کی سڑکوں پر سکوت چھایا رہا جس دوران لوگوں کو آواجاہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید































































































