تازہ ترین
جنگجووں کے مسلسل حملوں کے بعد اب پولیس اہلکار صرف دو گھنٹوں کیلئے گھرجائیں گے

خبر اردو :
پولیس اہلکاروں پر جنگجوؤں کی طرف سے پے در پے حملوں کے پیش نظر محکمہ پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے جنوبی کشمیرکے 4اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو صرف 2گھنٹوں کے لیے گھر جانے کی اجازت دی ہے۔ ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ رخصتی کے دوران اہلکاروں کی سخت سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ جنگجوؤں کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر کئے جارہے حملوں کو ناکام بنایا جائے۔
محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ نئی ایڈوائزری کے مطابق اہلکاروں کو صرف 2گھنٹوں کے لیے گھر چھوڑا جائے گا ۔ جنوبی کشمیر کے کولگام، اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں پولیس اہلکاروں پر جنگجوؤں کی جانب سے لگاتار حملوں کے پیش نظر محکمہ پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اہلکاروں کو صرف 2گھنٹوں کے لیے گھر جانے کی اجازت دی ہے۔ ایڈوائزری کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ایڈوائزری میں صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ جب بھی کوئی اہلکار رخصتی کے لیے گھر جانا چاہے تو اس دوران انہیں سخت سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ پولیس سے وابستہ اہلکاروں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے محکمہ نے کافی غوروفکر کے بعد ایک مخصوص لائحہ عمل ترتیب دیا ہے تاکہ پولیس اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ جنگجوؤں کی طرف حملوں کو ناکام بنایا جائے۔ ایڈوائزری میں اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب بھی وہ اپنے آبائی گھروں میں بطور رخصت کے لیے جایا کریں تب انہیں سخت سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔معلوم ہوا ہے کہ ایڈوائزری میں خصوصی طور پر جنوبی کشمیر کے کولگام، اسلام آباد، پلوامہ اور شوپیان سے وابستہ اہلکاروں کو ایڈرس کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی رخصتی صرف 2گھنٹوں پر مبنی ہوگی اور اس دوران ان کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے کڑے بندوبست کئے جائیں گے ۔محکمہ پولیس نے مذکورہ ایڈوائزری بدھوار کے روز جنوبی کشمیر میں جنگجوؤں کی جانب سے 3اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد جاری کردی ہے۔
یاد رہے 22اگست بدھوار کو جنگجوؤں نے جنوبی کشمیر میں ایک پولیس انسپکٹر سمیت 3پولیس اہلکاروں کو موت کی ابدی نیند سلادیا۔ عیدالاضحی کی صبح کو ہی کولگام میں اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب فیاض احمد شاہ نامی پولیس اہلکار مسجد سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر کی جانب چل رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی فیاض احمد مسجد سے باہر نکلا تو اسی دوران نامعلوم افراد نے اُس پر گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی از جان ہوا۔ واقعے کے 9گھنٹے بعد ہی پلوامہ کے مضافات میں جنگجوؤں نے محمد یعقوب شاہ نامی پولیس اہلکار پر اپنے گھر کے باہر گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی جاں بحق ہوا۔ اسی طرح ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد ہی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ سے وابستہ پولیس انسپکٹر محمد اشرف جو کہ پلوامہ سے تعلق رکھتا تھا پر جنگجوؤں نے گھرکے نزدیک ہی گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جن 3اہلکاروں نے عید الاضحی کے روز اپنی جانیں گنوائیں انہوں نے محکمہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری کو مکمل طور پر فراموش کردیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس مصدقہ اطلاعات تھی جن سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ جنگجو عید کے موقعے پر پولیس اہلکاروں کو رخصتی کے دوران نشانہ بناسکتے ہیں۔
اس دوران معلوم ہوا ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک جنگجوؤں کے حملوں میں 28پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ اس دوران جنوبی کشمیر کے حساس مقامات سے تعلق رکھنے والے درجن بھر ایس پی اوز نے جنگجوؤں کی طرف سے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں اپنی عارضی نوکریوں سے استعفیٰ پیش کیا ہے۔KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































