تازہ ترین
35Aسے متعلق حکومت کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں: سیکرٹری قانون و پارلیمانی اُمور

خبر اردو :
ریاست میں نئے گورنر ستیا پال ملک کی تعیناتی کے بعد عوامی حلقوں میں یہ افواہ گشت کررہی تھی کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس دفعہ 35Aکے حوالے سے ریاستی حکومت کے مؤقف میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ عوامی حلقوں میں ریاست کی خصوصی پوزیشن کو سپریم کورٹ میں چلینج کرنے سے کافی تشویش پائی جارہی تھی جبکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ افواہ جاری تھی کہ نئے گورنر کی تعینات کے بعد ریاستی حکومت نئی دہلی کے سامنے سرتسلیم خم کرے گی۔لیکن اب ریاستی حکومت نے اتوار کو ان تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست حکومت دفعہ 35Aکے حوالے سے کافی سنجیدہ نظر آرہی ہے اور اس حوالے سے کسی بھی سطح پر مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا جائے گا۔
قانون اور پارلیمانی امور کے سیکرٹری عبدالمجید بٹ نے بتایا کہ ایسی کوئی بھی بات نہیں ہے کہ ریاست حکومت دفعہ 35Aکے حوالے سے نرم گوشہ اختیار کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دفعہ 35Aکے حوالے سے ریاستی حکومت کے موقف میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی سنجیدگی کا پتہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہم نے کیس کی پیروی کے لیے مزید ایک وکیل کی خدمات حاصل کی جو اگلی پیشی پر ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے حوالے سے کیس کی پیروی کریں گے۔قانون اور پارلیمانی امور کے سیکرٹری نے بتایا کہ کیس کی اگلی شنوائی کے موقعے پر ریاست حکومت مکمل طور پر کیس کا دفا ع کرے گی اور اس حوالے سے معروف سکیل تشار مہتا کی خدمات حاصل کی گئی ہے جو آنے والی پیشی پر ریاست حکومت کی طرف سے کیس کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے واضح کردیا کہ سابق گورنر این این ووہرا کے دور اقتدار میں ریاستی حکومت کی طرف سے 3نامزد وکلا بھی ریاست کی طرف سے کیس کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق گورنر این این ووہرا کے دور اقتدار میں ریاست حکومت نے ملک کے 3سینئر اور معروف وکلا کی خدمات حاصل کی تھیں تاہم ان کے مزید معاونت کے لیے ایک اور سینئر وکیل کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو متحدہ طور پر سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کی اگلی شنوائی پر کیس کی پیروی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت دفعہ 35Aکے دفاع کی خاطر ایک جامع رپورٹ تیار کررہی ہے جسے ممکنہ طور پر آئندہ پیشی پر سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ادھر ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینا نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس دفعہ 35Aکی اگلی شنوائی پر ریاستی حکومت ٹھوس بنیادوں پر کسی کی پیروی انجام دے گی۔ایک سوال کے جواب میں ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ دفعہ 35Aکے حوالے سے ریاستی حکومت کے مؤقف میں کوئی بھی تبدیلی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ اگر ایسا کچھ ہوتا تو کم از کم مجھے اس حوالے سے تازہ جانکاری مہیا ہوتی۔
واضح رہے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر قانون عبدالحق خان نے اس سے قبل کہا تھا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار نے ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کی خاطر ملک کے 3معروف اور سینئر وکلا کی خدمات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار نے اُس وقت وکلا کو ایک کروڑ روپے بطور مشورہ فیس بھی ادا کیاتھا۔KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































