تازہ ترین
محبوبہ مفتی کی سربراہی میں پارٹی عہدیداران کی میٹنگ میں 35Aکے علاوہ ریاست کی مجموعی سیاسی صورتحال پر ہوئی گفتگو

خبر اردو :
سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی خا تون صدر محبوبہ مفتی نے وسطی کشمیر سے وابستہ پارٹی کار کنان اور عہدیداران کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران سپریم کورٹ میں زیر سما عت کیس دفعہ35Aکے دفاع پر کھل کر تبادلہ خیال کر نے کے علاوہ کیس کی پیروی کے لئے آئیندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا ۔اس دوران اجلاس میں شامل پارٹی کے ممبران اسمبلی اور دیگر عہدیداروں نے پارٹی صدر کی طرف سے ریاست کی خصوصی پوزیشن کے حوالے سے اٹھائے جارہے اقدامات کی سراہنا کی۔ پی ڈی پی صدر اور ریاست کی سابق خا تون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سو موار کو وسطی کشمیر سے تعلق رکھنے والے پار ٹی کے ممبران اسمبلی ،عہدیداران اور کار کنان کا اجلاس طلب کر کے ریاست کی مو جودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
ذ رائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران پی ڈی صدر نے اجلاس میں شریک ممبران کے ساتھ ریاستی کی مجموعی سیاسی صورتحال پر کھل کر تبادلہ خیال کر نے کے علاوہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس 35Aکے تحفظ کے حوالے سے کئی قانونی امور کو زیر غور لاتے ہو ئے آئیندہ کا لائحہ عمل تر تیب دیا ۔اس حوالے سے پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رفیع احمد میر نے بتایا کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی سے وابستہ لیڈران ،ممبران اسمبلی اور دیگر کار کنان کے ساتھ ریاست کی مو جودہ سیاسی صورتحال پر تبا دلہ خیا ل کر نے کے علاوہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس دفعہ 35Aکے دفاع پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس مو قعے پر اجلاس میں شریک ممبران نے ریاست کی خصوصی شناخت کے دفاع کی خاطر مختلف تجاویز پیش کی ۔پارٹی تر جمان نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے دوران بڈ گام، سرینگر اور گاندر بل سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سینئر لیڈران اور کار کنان شامل تھ جنہوں نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی طرف سے آرٹیکل 35Aکے دفاع کی کاطر اٹھائے جارہے اقدامات کو سراہا ۔انہوں نے پارٹی صدر کی طرف سے ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کی خاطر پارٹی کے سینئر لیڈر اور ماہر قانون مظفر حسین بیگ پر اطمنان کا اظہار کیا ۔ اس مو قعے پر پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کار کنان کو پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے مختلف نو عیت کی ہدایات دیں ۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































