تازہ ترین
حاجن علاقے میں خونین جھڑپ ،لشکر طیبہ سے وابستہ 2غیر ملکی جنگجو جاں بحق

خبر اردو :
شمالی کشمیر حاجن کے پرے محلہ بستی میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کی مشترکہ پارٹی نے جمعرات کی صبح ایک مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر محاصرہ عمل میں لایا اور یہاں گھر گھر تلاشیوں کا باضابطہ آغاز کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی سے وابستہ اہلکاروں نے مستند اطلاع کی بنیاد پر پرے محلہ نامی بستی کا علی الصبح محاصرہ کیا جس دوران سیکورٹی فورسز نے علاقے کو آنے اور جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کرتے ہوئے فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے۔ فورسز اہلکاروں نے اس موقعے پر جنگجووءں کے فرار ہونے کی تمام راستوں پر سخت پہرے بٹھاتے ہوئے موبائل بنکروز کی خدمات حاصل کرنے کے علاوہ یہاں مکانات میں بھی پوزیشن سنبھالی۔ نمائندے نے بتایا کہ اس موقعے پر جونہی سیکورٹی فورسز بستی کے اندر تلاشی کے بہانے داخل ہوئے تو جونہی اہلکاروں نے آگے پیش قدمی کی تو یہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے تلاشی پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
اس موقعے پر فورسز اہلکاروں نے بھی جائے واردات کے ارد گرد سخت محاصرہ کرتے ہوئے علاقے میں فورسز کی مزید کمک کو طلب کیا جس کے ساتھ ہی علاقہ گولیوں کی گن گرج سے لر ز اُ ٹھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقعے پر کئی گھنٹوں تک علاقے میں وقفے وقفے سے گولہ باری جاری رہی جس دوران ابتدائی مرحلے میں فورسز نے ایک جنگجو کو ہلاک کیا تاہم دوسرے جنگجو کی لگاتار فائرنگ سے مہلوک جنگجو کی نعش کو حاصل نہ کیا جاسکا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقعے پر فورسز نے یہاں چھپے بیٹھے دوسرے جنگجو کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں یہاں موجود دونوں جنگجوؤں کو ڈھیر کیا گیا۔ ادھر پولیس نے جھڑپ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے پرے محلہ نامی بستی کو محاصرہ میں لیتے ہوئے جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر تلاشی کارروائی کا باضابطہ آغاز کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی تلاشی پارٹی بستی کے اندر داخل ہوئی تو یہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں نے فورسز اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی جس کافورسز اہلکاروں نے بھی بروقت جواب دیا اور اس کے ساتھ ہی طرفین کے درمیان لڑائی کا باضابطہ آغاز ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ کے اختتام پر لشکر طیبہ سے وابستہ 2غیر ملکی جنگجوؤں کو جاں بحق کیا گیا جن کی شناخت رضوان عرف جندال اور علی عرف معاذ کے بطور ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے اختتام پر فورسز اہلکاروں نے جنگجوؤں سے ہتھیاروں کی بھاری کھیپ بھی ضبط کی جن میں کئی رائفلیں، میگزین، پاوچ اور دیگر غیر قانونی مواد شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک جنگجوؤں سے برآمد ہوئے غیر قانونی دستاویز اور مواد سے پتا چلا ہے کہ دونوں جنگجوؤں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں جنگجوؤں وادی میں سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ ادھر جھڑپ کے دوران ہی پرے محلہ اورملحقہ علاقوں سے نوجوانوں نے سڑکوں کا رخ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ مظاہرین نے اس موقعے پر اسلام ، آزادی اور جنگجوؤں کے حق میں زور دار نعرے بازی کرتے ہوئے یہاں تعینات فورسز اہلکاروں پر سنگ باری کی۔ نمائندے نے بتایا کہ اس موقعے پر مظاہرین نے جھڑپ کے مقام کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جسے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکاروں سے آنسو کیس کے درجنوں گولے داغنے کے علاوہ مظاہرین کا دور دور تک تعاقب کیا۔
اس دوران انتظامیہ نے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور افواہ بازی پر روک لگانے کے لیے ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو احتیاطی طور پر معطل کردیا۔ انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا ضلع بھر میں کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ خدمات کو اگلے احکامات تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میں مارے گئے 2غیر ملکی جنگجوؤں کو مقامی اوقاف کو حوالے کرنے کے بجائے اوڑی بارہمولہ میں سپرد لحد کیا جائے گا۔KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































