تازہ ترین
جنوبی کشمیر میں24 گھنٹوں میں 11اغوا،ڈی ایس پی کے بھائی سمیت3رہا، ہائی الرٹ کی خبر افوا

خبر اردو :
جنوبی کشمیر کے پلوامہ،ترال ،اونتی پورہ، شوپیان ،یاری پورہ،کجر،بجبہاڑہ علاقوں میں رہائش پزیر کئی پولیس افسران کے ساتھ ساتھ تقریباً11پولیس اہلکاروں کے قریبی رشتہ داروں کوجنگجوؤں نے بندوق کی نوک پر اغوا کر نے کے بعد نا معلوم مقام پر پہنچا دیا ہے جس کی وجہ سے مغویہ اہلکاروں کے افراد کنبہ زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں ۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ اغواکاری کا یہ سلسلہ جنونی کشمیر کے قصبہ ترال سے 3کلومیٹر دور پنگلش ترال سے بدھ کی شام سے ہوا ہے جہاں جنگجوں نے جموں کشمیر پولیس کے ایک اہلکار کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹے کو اغوا کرنے سے شروع کیا ہے ۔مزکورہ واقعے کے فوراً بعد اسی رات پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران حزب المجاہدین کے آپریشنل فیلڈ کمانڈر ریاض احمد نائیکوساکنہ بیگ پورہ اونتی پورہ کے معمر والد اسد اللہ نائیکو چھاپے کے دوران گھرسے گرفتار کرنے کے علاوہ پلوامہ میں سرگرم جنگجو لطیف ٹائیگر کے والدکو بھی گرفتار کے کے تھانوں میں بند رکھا ہے۔جنگجوں کے افراد خانہ کی گرفتاری ،شوپیان میں ایک جنگجوں کے مکان کو آگ لگانے ،رہائشی مکانوں کی توڑ پھوڑ اور رشتہ داروں کی مبینہ مار پیٹ کے واقعات کے فوراً بعد کولگام ،شوپیا ن ،اننت ناگ ،پلوامہ ۔اونتی پورہ ،بجبہاڑہ وغیرہ علاقوں میں رہائش پذیر جموں کشمیر پولیس کے اہلکاروں کے گھروں میں جمعرات کی شام جموں کشمیر پولیس کے کئی افسران سمیت 11اہلکاروں کے قریبی رشتہ داروں کے گھروں میں داخل ہو کر انہیں بندوق کی نوک پر اغوا کر کے نا معلوم مقام پر پہنچا دیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے جمعرات کی شام سے اغوا کئے گئے افراد کی شناخت عدنان احمد شاہ ولد محمد اشرف شاہ ساکنہ شوپیان ، ناصر اسلم میر ولد غلام حسن میر ساکنہ مڈورہ اونتی پورہ ،یاسر احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنہ وتھوں شوپیان،سمیر احمد راتھر ولد عبد الاسلام راتھر ،گوہر احمد ملک ولد عبد الحمید ملک ساکنان یاری پورہ منظور احمد الاہی ولد محمد احسن الاہی ساکنہ کجر فرصل یاری پورہ،محمد شفی میر عبد الاسلام میر ساکنہ نامن پلوامہ زبیر احمد بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکنہ بجبہاڑہ ،عارف احمد شنکار ساکنہ بجبہاڑہ،فیضان احمد مکرو بشیر احمد مکرو ساکنہ یاری پورہ کولگاشام ہیں ۔مغویہ افراد میں جموں کشمیر پولیس کے2ڈپٹی سپر انٹڈنٹ اور ایک انسپکٹر کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہے۔
اس دوران گیارہ مغویہ افراد میں سے 3کو جنگجوؤں نے جمعہ روز بعد نماز جمعہ رہا کر دیا ہے جن میں ڈی ایس پی اعجاز احمد ملک کے برادر گوہر احمد ملک ساکنہ کولگام ،سمیر احمد راتھر ولد عبد الاسلام راتھریاری پورہ کولگام کے علاوہ محمد شفی میر ساکنہ کاکا پورہ پلوامہ شامل ہیں ۔جنوبی کشمیر میں اغواکاری کے ان واقعات کے بعد وادی کے شمال و جنوب میں زبردست خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ محکمہ پولیس میں کام کر رہے سینکڑوں اہلکاراور ان کے اہل خانہ زبردست تذبزب کے شکار ہوئے ہیں۔اگرچہ عام لوگوں کا خیال ہے کہ اغوا کاری کا سلسلہ جنگجوں کے اہل خانہ کو فورسز کی جانب سے تنگ طلب کرنے گرفتاریوں ،توڑپھوڑ کرنے جیسے واقعات کے خلاف کرنے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے جنگجوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے رشتہ داروں کو جنگجوؤں کے افراد کنبہ کو تنگ طلب کرنے پر بدلہ لینے پراغوا کیا گیا ہے یا اور کوئی وجہ کار فرما ہو سکتی ہے ؟۔ادھر سکاسٹ یونیورسٹی کے طلباء نے اغوا کاروں نے عاصف احمد ساکنہ پنگلش ترال کے طالب علم کو فوری رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس ذرائع نے اغواکاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔اسی دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون ایس پی پانی نے بتایا کہ پولیس واقعے کے حوالے سے تفصیلات جمع کر رہی ہے ۔ تاہم انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کیا ہے کہ وادی میں اغواکاری کی بڑھتی وارداتوں کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
































































































