تازہ ترین
کشتوار میں موت کا رقص،منی بس چناب میں لڑھک گئی 17 جاں بحق، 16 مسافر زخمی علاقے میں صف ماتم

خبراردو:
صوبہ جموں کے کشتوار علاقے میں جمعہ کو اُس وقت کہرام مچ گیا جب کیشان سے کشتوار جارہی ایک مسافر بردار گاڑی زیر نمبر JK17-0663سڑک سے لڑھک کر 250فٹ نیچے جاکر دریائے چناب میں جاگری۔ معلوم ہوا ہے کہ کشتوار کے ٹھٹ گام ٹھاکری کے مقام پر ایک مسافر بردار گاڑی زیر نمبر JK17-0663ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی250فٹ گہری کھائی میں گر کر دریائے چناب کی نذر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقعے پر گاڑی میں سوار سبھی مسافروں نے چیخ و پکار اُٹھائی جس کے نتیجے میں یہاں دل کو چیر دینے والی صدائیں بلند ہوئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اس دوران گاڑی دریائے چناب کی گہرائی میں دفن ہوکر رہ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام مسافر گاڑی میں ہی پھنس کر رہ گئے۔
اس دوران پولیس، ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور مقامی لوگوں نے فوراً حرکت میں آکر بچاؤ کارروائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالنے اور راحت کاری کا کام انجام دینے کے لیے یہاں موجود تمام لوگوں نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران گاڑی میں سوار مسافروں میں سے 11مسافر موقعے پر ہی از جان ہوئے جبکہ 6دیگرزخمی ضلعی ہسپتال کشتوار میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے جن میں اختر حسین ولد محمد رمضان بٹ ساکن کیشان، محمد یوسف ولد محمد مقبول راتھر ساکن سرگواری کیشان، مجیدہ بیگم زوجہ غلام حسن ساکن سرگواری کیشان، گردھاری لعل ولد ریجا رام ساکن منڈنہ انجولی، نذیر احمد ولد عبدالعزیز راتھر ساکن سرگواری کیشان، غلام محی الدین ولد غلام رسول راتھر ساکن ناگرن کیشان، طارق حسین ولد حسین احمد کھانڈے ساکن سرگواری کیشان، نذیر احمد ولد علی شاہ ساکن سرگواری (مالک گاڑی)، 22سالہ عمر احمد ولد عبدالمجید ساکن سرگواری، 28سالہ عبدالجبار ولد بہار احمد ساکن سراوا، 18سالہ نذیر احمد ولد حبیب اللہ ساکن گھٹ ڈوڈہ، 36سالہ قاسم احمد ولد تاج الدین ساکن سرگواری کیشان، 25سالہ محمد اشرف ولد عبدالرشید ساکن دربدان ٹھاکری، شاہینہ بیگم زوجہ غلام نبی ساکن سرواہ کیشان، 32سالہ مسرہ بیگم زوجہ نذیر احمد راتھر ساکن سرگواری کیشان اور 19سالہ وکرم کمار ولد اشوک کمار ساکن ٹھاکری شامل ہیں۔
اس موقعے پر جن افراد کو علاج و معالجے کی خاطر ضلعی ہسپتال کشتوار میں داخل کرایا گیا اُن میں اظہر حسین ولد محمد دین ساکن گگار کہرا، عائشہ دختر غلام نبی ساکن سرون، مدثر احمد ولد محمد ایوب بٹ ساکن بنون بونجوا، 35سالہ محمد اسماعیل ولد منگو گوجر ساکن کرنا سرگوار، 20سالہ عرفان حسین ولد محمد شفیع ساکن نگرانہ شامل ہیں۔ اس دوران صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے حادثے سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں ابتدائی طور پر 11مسافر جاں بحق ہوئے تھے تاہم زخمیوں میں سے 15افراد نازک حالت میں مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بس میں سوار 30مسافر تھے جن میں سے 11مسافروں کو نازک حالت میں فضائی سروس کے ذریعے جموں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران مختلف افراد نازک حالت میں تھے جن میں سے 11افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جموں کے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران صوبائی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کشتوار انگریز سنگھ رانا، ایس ایس پی کشتوار سمیت انتظامیہ کے اعلیٰ افسران جائے موقعے پر بچاؤ کارروائی کی نگرانی انجام دینے پر مامور کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کو بازیاب کرانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرانے کے لیے پولیس، ڈیزاسٹر منیجمنٹ سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بچاؤ کارروائی شروع کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے کئی لوگوں کو باہر نکال کر انہیں ہسپتال منتقل کیا۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتوار انگریز سنگھ رانا نے بتایا کہ حادثے میں کل ملاکر 17افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 16دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع کشتوار سمیت جموں کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے 11زخمیوں کو علاج ع معالجے کی خاطر جموں ائر لفٹ کیا گیا جہاں زخمیوں میں سے مزید ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جس کے ساتھ ہی حادثے میں ہلاکتوں کی کل تعداد 17تک پہنچ گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستی سرکار نے حادثے میں جاں بحق افراد کے حق میں 5لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمیوں کے لیے 50ہزار روپے فی کس واگذار کیے ہیں۔ KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا1 day agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































