تازہ ترین
وادی میں 300جنگجو سرگرم، 250دراندازی کی تاک میں: جنرل اے کے بھٹ

خبراردو:
جی او سی 15ویں کور لفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ نے بتایا کہ وادی کشمیر میں فی الوقت 300جنگجو متحرک ہیں جبکہ سرحد کے دوسری جانب چلائے جارہے لانچنگ پیڈوں پر 250جنگجوؤں اس پار دراندازی کی تاک میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے آنے والے موسم سرما کے دوران لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوششوں میں اضافے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر تعینات فوجی و فورسز اہلکار جنگجوؤں کی طرف سے اس پار داخل ہونے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے سرحدوں پر جاری سیکورٹی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد کی دوسری طرف تربیتی مراکز میں اس وقت 250جنگجو موجود ہیں جو دراندازی کی تاک میں بیٹھے ہیں۔
سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں 15دنوں پر محیط عوامی میلے کی اختتامی تقریب پر فوج کے 15ویں کور کے کمانڈر نے بتایا کہ وادی کشمیر میں امن دشمن عناصر اپنی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے پرتول رہے ہیں جس کے لیے سرحد پار قائم کئے گئے لانچنگ پیڈوں میں 250کے قریب درانداز اس پار داخل ہونے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔وادی کشمیر میں جاری سیکورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں 300کے قریب جنگجو سرگرم عمل ہیں جن کا تعلق مختلف تنظیموں سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں سرگرم جنگجوؤں میں غیر ملکی جنگجوؤں کی تعداد بھی شامل ہیں۔ لفٹنٹ جنرل اے کے بھٹ نے بتایا کہ اگر چہ سرحد پار بیٹھے جنگجو یہاں داخل ہونے کا منصوبہ ترتیب دے رہے ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات فوج و فورسز جنگجوؤں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ فوج وادی کے اندر بھی دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرکے امن دشمن عناصر کے خلاف صف آرا ہیں وہیں دوسری طرف سرحدوں پر بھی ہمارے جوان ڈٹے ہوئے ہیں جو جنگجوؤں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ موسم سرما قریب ہے جس دوران دراندازی کی کوششوں میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کا امکان ہے تاہم سرحدوں پر تعینات فوجی اہلکاروں کے پاس ایسا سسٹم موجود ہیں جس سے وہ جنگجوؤں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ہر ہمیشہ ہماری مکمل حمایت کی جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوج میں روزگار فراہم کریں۔ ہم کوشش کریں گے کہ یہاں کے نوجوانوں کو ہم فوج میں بھرتی کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنے کا موقعہ فراہم کریں گے۔بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کو پرامن طور پر منعقد کرانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس، سی آر پی ایف کے تعاون سے فوج بھی انتخابات کو پرامن طور پر منعقدد کرانے میں اپنا رول ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فوج چوبیسوں متحرک ہے اور امن کو زک پہنچانے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہیں۔
دنیا
وقت آگیا ہے آبنائے ہرمز کیلئے نئے بحری نظام کی پابندی کی جائے: ابراہیم عزیزی
تہران، سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے آبنائے ہرمز کیلئے نئے بحری نظام کی پابندی کی جائے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ ایرانی قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت فیس ادا کرنے والے جہاز پاسداران انقلاب کی اجازت سے گزر سکیں گے۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی جہازوں کیلئے رکاوٹ پیدا کی تو صورتحال آسانی سے تبدیل کی جا سکتی ہے۔
خاتم الانبیاہیڈ کوارٹرز کے مطابق ایرانی بحری جہازوں پر پابندیاں ختم ہونے تک آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔ اس سے قبل پاسداران انقلاب اسلامی نے واضح طور پر کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب پچھلی حالت میں واپس آ گیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کی سابقہ حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کا کنٹرول مکمل طور پر پرانی حالت میں واپس آگیا ہے۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب ایران کی مسلح افواج کے سخت کنٹرول میں ہے۔ بیان میں امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی آڑ میں سمندری قزاقی اور بحری چوری کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیا
تہران، پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب پچھلی حالت میں واپس آ گیا ہے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سابقہ حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کا کنٹرول مکمل طور پر پرانی حالت میں واپس آگیا ہے پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب ایران کی مسلح افواج کے سخت کنٹرول میں ہے۔
بیان میں امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی آڑ میں سمندری قزاقی اور بحری چوری کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پاسداران انقلاب کمانڈر کے مطابق جب تک امریکہ جہازوں کی آمدورفت کو پوری آزادی کے ساتھ بحال نہیں کرتا اس وقت تک آبنائے ہرمز کی نگرانی سخت رہے گی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سمندری راستوں کی حفاظت اور نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ اس اعلان کو عالمی تجارتی گزرگاہوں پر ایرانی اثر و رسوخ کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں 7 دعوے کیے، ساتوں جھوٹے ہیں:اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے ہیں اور ساتوں جھوٹے ہیں۔
ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایسے دعوؤں سے امریکہ کو فاتح نہیں سمجھا جاسکتا اور نہ ہی ان سے مذاکرات میں پیشرفت ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے گزرگاہ پر رکاوٹیں رہیں تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہے گی۔ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کا عمل مخصوص راستوں سے ہوگا اور اس کے لیے ایران کی اجازت لازم ہوگی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ یہ بھی کہ آبنائے ہرمز کھلی ہو یا بند ہو اور اس سے متعلق جو بھی ضوابط ہوں وہ فیلڈ کی صورتحال سے طے ہوں گے، سوشل میڈیا سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جنگ اور عوامی رائے کو انجینئر کرنا جنگ کا اہم حصہ ہوتا ہے مگر ایرانی عوام ان حربوں سے متاثر نہیں۔ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق اگر حقیقی اور درست خبر جاننا ہو تو ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا انٹرویو دیکھا جائے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر5 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا5 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا5 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا5 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا5 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا7 days agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
جموں و کشمیر7 days agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز خود بخود کھل جائے گا: ٹرمپ










































































































