تازہ ترین
اے ایم یو معاملہ : کیس واپس نہ لیا تو زیر تعلیم طلبہ 17اکتوبر کو یونیورسٹی کو خیر باد کریں گے

خبراردو:
علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیر طلبانے سوموارکویونیورسٹی کے کیمپس کے اندر جمع ہو کر احتجاجی دھر نا دیکر ساتھی کشمیری طلباء پر لگائے معاملے کو فوری طور واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس دوران احتجاجی طلبانے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے تھے جن پرکیس کو واپس کرو ،سڈیشن ہمیں خاموش نہیں کر سکے گا کے علاوہ مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔ذرائع سے معلوم ہوا پولیس نے ادارے میں زیر تعلیم ان 3کشمیری طلباکے خلاف ملک مخالف نعرے درج کرنے اور یونیورسٹی میں کمانڈر منان وانی کا نماز جنازہ ادا کر نے کے معاملے پر کیس درج کیا ہے ۔
ادھر پولیس نے بتایا کہ کیس ایک ویڈیو فٹیج کو دیکھنے کے بعد درج کیا گیا ہے جس دوران کیس وسیم ملک ،عبدال میرکے علاوہ ایک اور نا معلوم کشمیری طالب علم کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔سینئر سپر انٹینڈنٹ آف پولیس اجے سہنی نے بتایا کہ مزکورہ طلبا کی نشان دہی ایک ویڈیو فٹیج کی مدد سے کی گئی ہے جس کے بعد مذکورہ طلبا پر کیس درج کیا گیا ہے۔ ادھرادارے میں زیر تعلیم تمام کشمیری طلبا نے دھمکی دی اگر ساتھی طلباپر فوری طور لگائے گئے چارجز واپس نہیں لئے گئے تو ادارے میں زیر تعلیم1200طلبا16ستمبرکوادارے میں یوم سرسید کے موقعے پر کیس اٹھانے کے بعد17ستمبرکو بطور احتجاج علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کو خیر باد کریں گے ۔
خیال رہے گزشتہ دنوں شمالی کشمیر کے شاٹھ گنڈ ہندوارہ میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک تصادم آرائی ہوئی ہے جس دوران علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ا سکالر ڈاکٹر منان وانی اپنے ایک ساتھی سمیت جان بحق ہوا ہے جس دوران علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کچھ کشمیری طلبا نے مہلوک جنگجو کمانڈر کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد یہ مسئلہ پیش آیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسے قبل ریاستی گور نر ستیہ پال ملک نے مرکزی وزیر برائے ہیومن ریسورسز سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی تھی کہ علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباکو متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ جس دوران گور نر نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بھی بات کی تھی تاہم اس کے باجوودبھی کشمیری طلباء کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































