دنیا
جی 7 سربراہی اجلاس کا انعقاد کناڈا میں15 سے 17 جون تک

اوٹاوا، جی 7 سربراہی اجلاس 15-17 جون تک کناڈا کے کناناسکس میں منعقد ہوگا۔ نیوز ایجنسی سی بی سی نے یہ اطلاع دی۔
پیر کو اطلاعات کے مطابق، امریکہ، فرانس، جرمنی، جاپان، برطانیہ، اٹلی اور کناڈا کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے رہنما اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ منتظمین نے ابھی تک تفصیلی معلومات فراہم نہیں کرائی ہیں۔
کناناسکس نے 2002 میں گروپ آف ایٹ (جی 8) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی، جب روس 2014 میں باہر کئے جانے سے پہلے اس گروپ کا حصہ تھا۔
کناڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کناڈا، گروپ آف سیون کے سربراہ کے طور پر، سمندری سلامتی، پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے خلاف جنگ، ’شیڈو فلیٹ‘ اور زیر آب انفراسٹرکچر کے تحفظ کے معاملات پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
میں نے ایران کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، وہ گرنے ہی والا ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے پر کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ قرارداد بے وقت اور بے معنی ہے، میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، وہ گرنے ہی والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنادیا مگر میں یہ کام کسی نہ کسی طرح مکمل کرلوں گا،میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں50 ووٹوں سے ایران کےخلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کےحق میں فیصلہ دےدیا۔ یہ قرارداد رواں ماہ کے آغاز میں ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہوچکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو حملوں سے متاثرہ جوہری پلانٹس کا معائنہ کرانے سے انکار
تہران، ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کو حملوں سے متاثرہ جوہری پلانٹس کا معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران آئی اے ای اے کو امریکی و اسرائیلی حملوں سے متاثرہ فردو ، نطنز اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہیں دے گا ۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے سوئٹزرلینڈ میں ڈی جی آئی اے ای اے سے ملاقات کی بھی تردید کی۔ اس کے علاوہ منجمد اثاثوں کے باے میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ منجمد فنڈز کے استعمال سے متعلق ایران کو کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہے، اگر ایران راضی نہ ہوتا تو مزید بات چیت ہی نہ ہوتی۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ دوبارہ ناکا بندی کی ضرورت پڑی تو امریکی بحری جہاز اپنی جگہ موجود ہیں، ایسا نہیں لگتا کہ دوبارہ ناکا بندی کی ضرورت پڑے گی، بحال ایرانی اثاثے امریکاکے زیرکنٹرول بینک اکاؤنٹس میں رکھےجائیں گئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل کو امریکی فوجی امداد پر انحصار کم کرنا ہوگا: نیتن یاہو
تل ابیب، پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے ناخوش اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کا امریکی فوجی امداد پر انحصار کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ایک بار پھر اپنے ملک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فوجی خودمختاری میں اضافہ کرے اور امریکہ کی فوجی امداد پر انحصار کم کرے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک تربیتی کورس کے دوران ریزرو افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے امریکی دوستوں سے ملنے والی فوجی امداد کی دل سے تعریف کرتا ہوں، لیکن ہمیں اس انحصار سے آزاد ہونے اور اپنا آزادانہ اسلحہ سازی کا نیٹ ورک بنانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کا مذکورہ بیان 18 جون کو اُس وقت سامنے آیا جب امریکہ اور ایران کے درمیان مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کے ابتدائی معاہدے ہوا، اسرائیل میں اس معاہدے کے خلاف شدید مخالفت کی گئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج میں کہتا ہوں کہ ہمیں اپنے آزاد اسلحہ سازی کے نیٹ ورک کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے ہتھیار خود تیار کرنے چاہییں۔ کونسل آن فارن ریلیشنز کے اعداد و شمار کے مطابق 1948 سے اسرائیل نے 300 بلین ڈالر سے زیادہ کی امریکی اقتصادی اور فوجی امداد حاصل کی ہے جو کہ 1946 کے بعد سے کسی بھی دوسرے ملک کو ملنے والی امداد سے کہیں زیادہ ہے۔
2016 میں دستخط کیے گئے اور 2019 سے نافذ العمل ایک معاہدے کے تحت اسرائیل کو سالانہ تقریباً 3.8 بلین ڈالر کے ہتھیاروں کی خریداری کیلیے مالی امداد ملتی ہے جو کہ اس کے دفاعی بجٹ کا تقریباً 15 فیصد ہے۔ یہ معاہدہ 2028 تک لاگو رہے گا۔ نیتن یاہو اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکی فوجی امداد پر اسرائیل کا انحصار ختم کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اسرائیل کا سب سے قریبی اتحادی ہے، لیکن 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کی جنگی حکمت عملی پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان6 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان1 week ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
تازہ ترین2 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
دنیا6 days agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا6 days agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
دنیا7 days agoمجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے




































































































