تازہ ترین
انتظامیہ نے تعلیمی اداروں میں بھگوت گیتا ، رامائن کو دستیاب رکھنے کے فیصلے کو واپس لیا

خبراردو:
ریاست میں گورنر انتظامیہ کی طرف سے ایک حکم نامے میں سکول ، کالجوں اور پبلک لائبریر یوں سے کہا ہے وہ ہندو مذ ہب کی دو مقدس کتابیں بھگوت گیتا اور رامائن کے اردو ترجمے والی کاپیاں وافر مقدار میں خریدنے جانے کے حکم نامے کو اب سرکار نے واپس لے لیا ہے ۔ جس کی جانکاری جموں کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ، جس میں کہا گیا کہ ’’ محکمہ تعلیم کی طرف سے کچھ کتابوں کو تعلیمی اداروں میں کچھ کتابوں کو دستیاب رکھنے کے حکم نامے کو واپس لے لیا گیا ہے ‘‘۔
Circular issued by the education department regarding introduction of some religious books stands withdrawn ab initio under the orders of the chief secretary.
— J&K Police (@JmuKmrPolice) October 23, 2018
در اصل 2 اکتوبر کو گورنر کے مشیر بی بی ویاس کی صدارت میں یہ فیصلہ لیا گیا ۔ اور22 اکتوبر کو ریاستی محکمہ سکول ایجوکیشن کے انڈر سیکرٹری محمد یعقوب ملک کی طرف سے جموں اور کشمیر کے ایجوکیشن ڈائریکٹرز کو بھیجے گئے حکم نامے میں ’’ محکمہ سکولی تعلیم ، محکمہ اعلی تعلیم ، ڈائریکٹر کالجز ، ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کو کہا گیا ہے کہ سروانند کی تحریر کردہ شری بھگوت گیتا اور کاشر رامائن کی اردو ترجمے والی کاپیوں کی وافر مقدار مین خریدری پر غور کریں اور ان کو سکولوں کالجوں اور پبلک لائبریرزیز میں دستیاب کریں ۔

اس حکم نامے کے بعد سابق ریاستی وزیر اعلی عمر عبداللہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ صر ف گیتا اور رامائن ہی کیوں ؟ اگر سکولوں کالجوں اور سرکاری لائبریو ں میں مذہبی کتابیں بنانے کی ضرورت ہے تو ایک مخصوص مذہب کی کتابیں ہی کیوں ؟؟ باقی مذاہب کو کیوں نظر انداز کیا گیا ؟؟وہیں انہوں نے کہا کہ ’’ میرا ماننا ہے کہ سکولوں کالجوں اور سرکاری لائبریریوں میں مقدس مذہبی کتابوں کو دستیاب بنانا ضروری نہیں ہے ۔
اب اس حکم نامے کو انتظامیہ نے واپس لے لیا ہے ۔
دنیا
ایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
تہران، ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اتوار کے روز ایک سینئر ایرانی اہلکار نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسٹر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صدر کے دفتر میں مواصلات کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے ایکس پر لکھا، “صدر پزشکیان عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس طرح ایرانی قوم اتحاد اور مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔”
یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب لندن میں مقیم میڈیا آؤٹ لیٹ ’ایران انٹرنیشنل‘ نے دن میں پہلے یہ رپورٹ دی تھی کہ مسٹر پزشکیان نے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے دفتر میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
رپورٹ میں ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ اس خط میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی تنقید کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، آئی آرجی سی نے مؤثر طریقے سے حکومت کے بڑے حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور صدر و دیگر اعلیٰ حکام کو اہم فیصلہ سازی کے عمل سے دور کر دیا ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ































































































