تازہ ترین
بی جے پی مذاکرات کے تئیں سنجیدہ نہیں: رادھا کمار

خبراردو:
سابق مذاکرات کار رادھا کمار نے وادی میں جاری خونین صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حالات سے نپٹنے کے لیے مذاکرات ہی واحدراستہ ہے اور آہنی ہاتھوں سے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے خواہش مند نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے نتیجے میں حالات مزید ابتر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ افرا تفری کے ماحول کو ختم کرانے کے لیے جو مہم فی الوقت وادی میں عملائی جارہی ہے وہ امن کوبحال کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تصفیہ طلب معاملات افہام و تفیم کے ذریعے مل بیٹھ کر حل کئے جاتے ہیں اور آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے نتیجے میں حالات مزید پیچیدہ ہوں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف طاقت کی زبان سے ہی ریاست میں حالات کو پٹری پر لانے کے لیے عمل پیرا ہے۔
سابق مذاکرات کار نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا نہیں چاہتی اور اسی لیے وہ طاقت اور تشدد کے ذریعے سے حالات کو ڈیل کررہی ہے جس کے نتیجے میں ریاستی عوام سمیت بھارت بھر میں اقلیتی طبقے کے اندر اجنبیت کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں بتایا کہ 4سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی مذاکرات کا کہیں نا م ونشان نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی سرکار نے 4سال قبل ریاست میں حالات کو پٹری پر لانے کے لیے تمام طبقوں سے بات چیت کے لیے مذاکرات کار نامزد کیا تاہم 4سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود زمینی سطح پر مذاکرات کا کہی نام و نشان موجود نہیں ہے۔
رادھا کمار نے بتایا کہ ہمیں اُمید تھی کہ مذاکرات کی نامزدگی کے بعد اُن لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کی جائے گی جو ابھی تک بات چیت میں شامل نہیں ہوئے تھے تاہم ہمارمی تمام اُمیدوں پر پانی پھیرا گیاکیوں کہ زمینی سطح پر صرف جنگجو مخالف آپریشن دکھائے دے رہے ہیں جبکہ مذاکرات کا کہیں نام و نشان بھی موجود نہیں ہے۔سابق مذاکرات کار نے بتایا کہ میرے دو مذاکرات کار ساتھیوں نے وزارت داخلہ کو سابق یو پی اے حکومت میں پیش کی گئی سفارشات کو عملانے کے حوالے سے رابطہ کیا جس دوران میرے مرحوم ساتھی دلیپ پڈگاؤنکر کو وزارت داخلہ کی طرف سے یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ مرکزی سرکار ان سفارشات پر سنجیدگی کے ساتھ سوچ وبچار کرکے آپ کو مزید تبادلہ خیال کے لیے طلب کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے مرکزی سرکار نے نہ ہی رپورٹ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور نہ ہی ہمیں تبادلہ خیال کے لیے بلایا گیا کیوں کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور اقتدار میں جب ہم لوگوں نے اپنی رپورٹ پیش کی تو بھگوا گروپوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دن کے اُجالے میں ہماری رپورٹ کے ٹکڑے ٹکڑے کردئے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں قائم بی جے پی حکومت نے حریت کانفرنس اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت کے تمام دروازے بند کردئے ہیں اور فی الوقت وادی میں جنگجومخالف آپریشنوں کو جاری رکھتے ہوئے مسکولر اپروچ پر عمل جاری ہے جس کے نتیجے میں امن کی بحالی ایک خواب کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کی عدم موجودگی کے نتیجے میں فوج بھی انسانی حقوق کا احترام کرنے سے قاصر ہے۔
دنیا
ایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
تہران، ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اتوار کے روز ایک سینئر ایرانی اہلکار نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسٹر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صدر کے دفتر میں مواصلات کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے ایکس پر لکھا، “صدر پزشکیان عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس طرح ایرانی قوم اتحاد اور مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔”
یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب لندن میں مقیم میڈیا آؤٹ لیٹ ’ایران انٹرنیشنل‘ نے دن میں پہلے یہ رپورٹ دی تھی کہ مسٹر پزشکیان نے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کے دفتر میں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
رپورٹ میں ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ اس خط میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آرجی سی) کی تنقید کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، آئی آرجی سی نے مؤثر طریقے سے حکومت کے بڑے حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور صدر و دیگر اعلیٰ حکام کو اہم فیصلہ سازی کے عمل سے دور کر دیا ہے۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان7 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
جموں و کشمیر6 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
ہندوستان7 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا2 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا3 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا7 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر
دنیا2 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ































































































