ہریانہ میں کار اور ٹرک کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت

کیتھل، ہریانہ کے کیتھل میں قومی شاہراہ پر سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے کار کے ٹکرانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب خاندان کے تین افراد شوہر، بیوی اور بیٹی کھٹو شیام دھام سے واپس پنچکولہ لوٹ رہے تھے۔ اس دوران ان کی کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ واقعہ میں کار میں سوار تینوں افراد جائے واقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں کی شناخت ہریانہ پولیس کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر منوج کمار (61)، پولیس کے وائرلیس ڈپارٹمنٹ میں سب انسپکٹر ارمل دتہ (57) اور چیتنا (28) کے طور پر کی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں