قنوج ایکسپریس وے پر بس پلٹنے سے 30مسافر زخمی

قنوج: قنوج کے کٹھیا علاقے میں سواریوں سے بھری ایک بس ہفتہ کی علی الصبح ایکسپریس ۔وے کے کنارے گڑھے میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں بس سوار 30افراد زخمی ہوگئے جن میں 14 کو نازک حالت میں سرکاری میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اعظم گڑھ سے دہلی جارہی مسافر بس کٹھیا تھانہ علاقے میں پرفیو م پارک کے نزدیک صبح چار بجے ایک ٹرک میں ٹکرانے کے بعد گڑھے میں پلٹ گئی۔ بس آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر سنگ میل 203 کے نزدیک پہنچی کہ ڈرائیور کو جھپکی آنے سے بس آگے چل رہی مکئی لدی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اور بے قابو ہوکر ایکسپریس وے کے کنارے گڑھے میں پلٹ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹھٹھیا تھانہ پولیس اور یوپیڈا اہلکار وہاں پہنچ گئے۔ حادثے میں شدید طور سے زخمی 14افراد کو تروا واقعہ سرکاری میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے کنارے گڑھے میں بس پلٹنے سے تقریبا 30مسافر زخمی ہوئے۔ سبھی کا علاج سرکاری میڈیکل کالج میں چل رہا ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں