چھٹے مرحلے میں دوپہر ایک بجے تک 39.13 فیصد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ہفتہ کو پہلے چھ گھنٹے ( دوپہر 1 بجے تک ) میں اوسط ووٹنگ کا فیصد 39.13 فیصد رہا۔ تمام سیٹوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

دوپہر ایک بجے تک مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 54.80 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قومی راجدھانی دہلی میں سب سے کم 34.27 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ ووٹرز کو گرمی سے بچانے کے لیے پینے کے پانی اور سایہ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

چھٹے مرحلے میں دوپہر 1 بجے تک مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ کا تناسب اس طرح رہا :

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ… ووٹنگ کا فیصد

بہار……………………………36.48

ہریانہ …………………………..36.48

جموں کشمیر……………..35.22

جھارکھنڈ …………………………….. 42.54

دہلی …………………………… 34.37

اڈیشہ……………………………35.69

اتر پردیش …………………………… 37.23

مغربی بنگال …………….54.80

الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی کی تمام سات سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ پہلے چھ گھنٹوں میں دارالحکومت دہلی میں 34.37 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ 37.31 فیصد ٹرن آؤٹ دارالحکومت کے شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقے میں ہوا، جب کہ سب سے کم ووٹنگ نئی دہلی پارلیمانی سیٹ پر 31.66 فیصد رہی۔ چاندنی چوک میں 32.18 فیصد، مشرقی دہلی میں 34.24 فیصد، شمال مغربی دہلی میں 35.72 فیصد، جنوبی دہلی میں 33.49 فیصد اور مغربی دہلی میں 34.12 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

اوڈیشہ اسمبلی کی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں 42 سیٹوں پر دوپہر ایک بجے تک 35.69 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے آج 10 اضلاع میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پہلے چھ گھنٹوں میں دیوگڑھ ضلع میں سب سے زیادہ 41.00 فیصد اور کٹک ضلع میں سب سے کم 33.33 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ انگول میں 36.36 فیصد، ڈھینکنال میں 35.69، کیونجھر میں 35.59، خردا میں 33.55، میور بھنج میں 35.91، نیا گڑھ میں 37.69، پوری میں 37.96 اور سمبل پور میں 38.28 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں