سری نگر،شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل علاقے میں ہفتے کی دوپہر دریائے جہلم کے کنارے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سمبل میں دریائے جہلم کے کنارے چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اورلاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئےکارروائی شروع کی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
یو این آئی- ارشید بٹ