پہلگام اور سری نگر میں آتشزدگی کی وارداتوں میں رہائشی مکان اور شیڈ خاکستر

سری نگر،جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہلگام اور مجہ گنڈ ملورہ میں آگ کی دو الگ الگ وارداتوں میں رہائشی مکان اور شیڈ خاکستر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہرہ آفاق پہلگام کے لنگن بل علاقے میں ہفتے کی شام کو رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پرقابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔

دریں اثنا سری نگر کے غالب آباد ملورہ میں آگ کی ایک واردات میں شیڈ پوری طرح سے خاکستر ہوا۔

پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں