بشنا میں چلتی گاڑی سے گر کرنوجوان جاں بحق

جموںجموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا علاقے میں چلتی بس سے گر کر نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بشنا جموں میں اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب چلتی گاڑی سے نوجوان پیر پھسل جانے کی وجہ سے نیچے گر آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہواہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت بکرم لوکھوترا ولد موہن سنگھ ساکن بشنا کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں