جنوبی کشمیر کے ڈاڈہ سرہ ترال واقعے میں ذہنی طور معذور شخص ملوث:پولیس

سری نگر. جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈ سرہ ترال میں ایک زیارت شریف اور ایک مسجد کو نقصان پہنچانے اور قرآن شریف کی بے حرمتی کی کوشش کے واقعے کے ایک دن بعد پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص ملوث ہے۔
بتادیں کہ ڈاڈہ سرہ ترال میں جمعرات کی شب ایک زیارت شریف اور ایک مسجد کی کھڑکیوں کو نقصان کیا گیا تھا اور قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ شواہد کی بنیادوں پر اس جرم کے مرتکب کی شناخت منظور احمد ساکن ترال کے طور پر ہوئی ہے جو ذہنی طور پر معذور ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ذہنی طور معذور شخص کے اہلخانہ اور اس کو جاننے والوں کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ پہلے بھی اس قسم کی حرکات میں ملوث رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی قسم کی افوا بازی پر کان نہ دھریں اور ایسے شر پسند عناصر کا شکار نہ بنیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لئے امن کے ماحول کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔
یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں