پاکستان: جیپ کھائی میں گر ی، 6 افراد جاں بحق

اسلام آباد، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقے میں گزشتہ روز ایک جیپ کےگہری کھائی میں گرنے سے چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس نے آج یہاں بتایا کہ یہ واقعہ کل شام ضلع کے باکوٹے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب جیپ میں سفر کرنے والے لوگ خریداری کے بعد واپس آرہے تھے۔ اس دوران جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں تین خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہیں ۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں