برازیل کی خاتون فٹ بال کھلاڑی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

برازیل، برازیل کی خاتون کھلاڑی مارٹا ویرا ڈا سلوا نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائر ہو جائیں گی۔

مارٹا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اگر میں اولمپکس میں جاتی ہوں تو میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں گی کیونکہ میں جاؤں یا نہ جاؤں، یہ میرا قومی ٹیم کے ساتھ آخری سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمحہ ایسا آتا ہے جب ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ”میں اس کے بارے میں بہت پرسکون ہوں کیونکہ میں اس ترقی کو دیکھتی ہوں جو ہم نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے بڑی امید کے ساتھ کر رہے ہیں۔‘‘

ٹوکیو 2020 میں وہ لگاتار پانچ اولمپک گیمز میں گول کرنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں اور فی الحال 17 کے ساتھ ورلڈ کپ (مرد اور خواتین) میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔ انہوں نے 2004 اور 2008 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

یواین آئی۔ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں