ہمارے پاس اسپن کے خلاف کم متبادل تھے: سیمسن

چنئی، راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے کہا ہے کہ درمیانی اووروں میں اسپن کے خلاف ہمارے پاس آپشنز کی کمی تھی اور اسی وجہ سے ہم میچ ہار گئے۔

سیمسن نے میچ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایاکہ “میرے خیال میں درمیانی اوورز میں اسپن کے خلاف ہمارے پاس آپشنز کی کمی تھی اور اسی وجہ سے ہم میچ ہار گئے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنرز کے خلاف ہمارے درمیانی اوورز میں دائیں ہاتھ کے تین سے چار بلے باز تھے اور گیند رکی ہوئی تھی، لیکن ہمیں کچھ اور آپشنز تلاش کرنے تھے جیسے ریورس سوئپ کھیلنا یا کریز کا بہتر استعمال کرنا تھا اور انہوں نے واقعی بہت اچھی گیندبازی کی۔

انہوں نے کہاکہ “یہ جاننا واقعی مشکل ہے کہ ہم چنئی میں کب اوس کی توقع کر سکتے ہیں اور کب نہیں۔ دوسری اننگز میں وکٹ نے مختلف رویہ اختیار کرنا شروع کر دیا اور گیند ٹرن کرنے لگی۔ انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور درمیانی اوورز میں اسپنرز کو ہمارے دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف استعمال کیا اور اسی جگہ انہوں نے ہمارے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سیمسن نے کہاکہ “سچ پوچھیں تو، ہم نے نہ صرف اس سیزن میں بلکہ پچھلے تین سالوں میں کئی شاندار میچ کھیلے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے ملک کو بہت سے ہنر مند کھلاڑی دیئے ہیں۔ ریان پراگ نے اس سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دھرو جریل سمیت کئی کھلاڑی نہ صرف آر آر کے لیے بلکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی بہترین نظر آئے ہیں۔

یواین آئی۔ ظا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں