ویسٹ انڈیز نے ٹی-20 ورلڈ کپ کی ٹیم کا اعلان کیا

اینٹیگوا، ویسٹ انڈیز نے تجربہ کار جیسن ہولڈر کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اوبیڈ میک کوئے کو ٹی-20 ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ہولڈر انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر رہیں گے۔

32 سالہ نوجوان کھلاڑی کاؤنٹی چیمپیئن شپ 2024 کے دوران اپنی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہيں باز یابی کی مدت درکار ہوگی۔

ان کا متبادل میک کوئے ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورہ نیپال کے دوران سب سے زیادہ وکٹ لینے والا بولر تھا، جس نے پانچ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آئی سی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیڈ سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے کہا کہ جیسن ہولڈر کی غیر موجودگی محسوس کی جائے گی، اس دوران میک کوئے کو موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ “جیسن ہمارے سیٹ اپ میں ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ بلاشبہ ان کی کمی میدان کے اندر اور باہر محسوس کی جائے گی۔ ہم جلد ہی ایک بار پھر مکمل طور پر فٹ جیسن کو اپنے ساتھ لانے کے منتظر ہیں۔”

مسٹر ہینس نے مزید کہا کہ “اگرچہ جیسن کی ساخت کے کھلاڑی کو کھونا بدقسمتی کی بات ہے، ہمیں اوبید میک کوئے کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔ اوبید نے اپنی پرفارمنس میں نمایاں مہارت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور یہ موقع اسے بین الاقوامی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کو مزید دکھانے کا ہو گا۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ ٹیم میں تازہ اور متحرک توانائی لائے گا،”۔

ٹیم کے اراکین: روومین پاول (کپتان)، الزری جوزف (وائس کپتان)، جانسن چارلس، روسٹن چیس، شمرون ہیٹمائر، شائی ہوپ، اکیل ہوسین، شمر جوزف، برینڈن کنگ، اوبید میک کوئے، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، آندرے رسل، شیرفین ردر فورڈ، روماریو شیفرڈ۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں