دنیا
امریکہ اور اسرائیل کے مقاصد مشترکہ ہیں: نیتن یاہو
یروشلم، اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مقاصد مشترکہ ہیں اور دونوں ممالک ایران کے حوالے سے ایک ہی سمت میں دیکھ رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ ان کی حکومت کا سب سے اہم مقصد افزودہ یورینیم کو ایران سے باہر نکالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا بھی ہمارا بنیادی مقصد ہے تاکہ اسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکا جا سکے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے مطابق ایران کے جوہری عزائم خطے کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور اس کی صلاحیتوں کا خاتمہ اسرائیل کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہے۔
دوسری جانب چین آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کیلیے متحرک ہوگیا اور اس نے تنازعات کا حل بات چیت سے نکالنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے کیلیے اپنا کردار جاری رکھے گا، چینی بحری جہازوں اور عملے کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ چین نے زور دیا کہ تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا جائے، آبنائے ہرمز میں جلد امن کی بحالی کی اُمید ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دشمن میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے: قالیباف
تہران، ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
اپنے ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ بڑھا کر ایران کو اندر سے کم زور کرنا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں کو تاریخ کے اس حساس دور میں دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے کا ادراک ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ ناجائز :چین
بیجنگ، چین نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ ناجائز قرار دے دی ہے، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ایران اور امریکہ کے درمیان مکمل جنگ بندی ضروری ہے۔
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں انھوں نے کہا کہ تہران صرف منصفانہ اور جامع معاہدہ قبول کرے گا، عباس عراقچی نے ملاقات کے بعد ٹوئٹ بھی کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے چین نے 4 نکاتی تجویز دی ہے۔ انھوں نے کہا ہم خطے میں امن و استحکام کے لیے چین کے کردار پر اعتماد کرتے ہیں اور جنگ کے بعد ایک نئے علاقائی ڈھانچے کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو ”غیر قانونی اور ناجائز” قرار دیتے ہوئے مکمل جنگ بندی کے قیام کا مطالبہ کیا۔ بدھ کے روز بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خطہ اس وقت ایک ”فیصلہ کن موڑ” سے گزر رہا ہے۔
انھوں نے کہا ”ہم کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، مکمل جنگ بندی کا قیام ایک بنیادی اور ناگزیر ضرورت ہے۔” امریکی تجاویز: نتیجے پر پہنچے تو پاکستان کو مؤقف بتا دیں گے، اسماعیل بقائی وانگ یی نے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان براہِ راست ملاقاتوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کے مضبوط مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا ”ہم صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کریں گے۔” انھوں نے چین کے مؤقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، خصوصاً امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کو سراہا، اور چین کو ایران کا قریبی دوست قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
عراقچی نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی جنگ ایک واضح جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران مذاکرات کے دوران اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی رویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، ایرانی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے شکوہ
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے امریکی رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
ایرانی صدر نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران نے دو مرتبہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، مگر افسوسناک طور پر ہر بار ان مذاکرات کے ساتھ ہی ایران کے خلاف فوجی جارحیت بھی کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مؤثر مذاکرات کے لیے پہلی شرط جنگ کا خاتمہ اور اس بات کی ضمانت ہے کہ مستقبل میں ایران کے خلاف دوبارہ کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسے کھولنے سے متعلق کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لیے امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ لازمی ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ اگر ایرانی مسلح افواج کوئی عسکری قدم اٹھاتی ہیں تو اس کا باقاعدہ اور واضح اعلان کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر نے جنگ بندی کے فریم ورک کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس مذاکرات کو آگے بڑھانے اور تہران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے عمل میں تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
جموں و کشمیر3 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا5 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا3 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا6 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا6 days agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
ہندوستان1 week agoگریٹ نکوبار پروجیکٹ پر راہل نے حکومت سے مانگا جواب
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب













































































































