دنیا
آبنائے ہرمز : جنگ بندی کے باوجود عالمی تجارت دباؤ کا شکار کیوں
تہران، مشرقِ وسطیٰ کی اہم ترین سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز ایک بار پھر عالمی توانائی اور جغرافیائی سیاست کا مرکز بن گئی ہے، جہاں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی تاحال برقرار ہے اور عالمی برادری کی نظریں اس اہم گزرگاہ کے مستقبل پر مرکوز ہیں، جو دنیا کی توانائی سپلائی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے اس اہم بحری راستے کی جزوی بندش کے بعد عالمی تجارت شدید دباؤ کا شکار ہے، بین الاقوامی شپنگ سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ بندی اس شرط پر طے پائی تھی کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولا جائے گا، جسے ایران نے قبول بھی کیا تاہم بعد ازاں امریکہ نے ایران پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ایران کو تیل بردار جہازوں سے فیس وصول نہیں کرنی چاہیے اور اگر ایسا ہو رہا ہے تو اسے فوری طور پر بند کیا جائے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق جنگ سے قبل روزانہ تقریباً 128 جہاز اس راستے سے گزرتے تھے، تاہم موجودہ صورتحال میں اب تک صرف 9 جہاز ہی گزرسکے ہیں، جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر سے رابطہ کیا اور زور دیا کہ شپنگ بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق کھربوں ڈالر مالیت کا سامان جہازوں میں پھنسا ہوا ہے جو اس وقت نقل و حرکت سے قاصر ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر فی بیرل 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہیں، جو حالیہ جنگ بندی کے بعد کم ہوئی تھیں، ماہرین کے مطابق اگر صورتحال برقرار رہی تو قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران ممکنہ معاہدے سے حقیقی و ٹھوس فوائد کی تلاش میں ہے:خبر رساں ایجنسی
تہران، ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران امریکہ سے ممکنہ معاہدے سے حقیقی اور ٹھوس فوائد کی تلاش میں ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کو بھیجی گئی امریکی تجاویز ابھی زیر غور ہیں، تہران نے اب تک ثالثوں کو کوئی جواب نہیں دیا۔
دوسری طرف ایران کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی قیادت کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو امریکہ سے مذاکرات روک دیں گے۔
ادھر ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی نے ایران کی دفاعی صلاحیتیں کمزور ہونے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اب تک اپنے تمام کارڈز ظاہر نہیں کیے، بہت سی صلاحیتیں ضرورت پڑنے پر استعمال کی جائیں گی، اگر نیٹو بھی جنگ میں شامل ہوجائے تو ایران کو پریشانی نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاجائے گا۔
امریکی چینل اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران سے امریکہ کے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں، انہیں پیغامات میں تعطل کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیغامات کی معطلی کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ امریکا پھر سے فوجی کارروائیاں شروع کردے ۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی
تہران، ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل اسدی کا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جاری کشیدگی سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سینئر ایرانی اہلکار نے امریکہ کے ساتھ دوبارہ جنگ کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ بارہا کہہ چکے ہیں ہم نے ابھی اپنی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، ہمارے پاس بہت سے آپشن ہیں جو وقت پڑنے پر استعمال کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، سرینڈر کرنا آپشن نہیں ہے، تنازع ناگزیر ہے۔
بریگیڈیئر جنرل اسدی نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں، اگر جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتا ہے تو ہمیں پریشانی نہیں ہے۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مسلح افواج پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور تیار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا4 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا4 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
ہندوستان1 week agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
دنیا5 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
جموں و کشمیر1 week agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا1 week agoجس طرح بھی ممکن ہو آبنائے ہرمز نے کھلنا ہی ہے، امریکی وزیر خارجہ
دنیا4 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
ہندوستان1 week agoایندھن کی قیمتوں پر کھڑگے کا مودی حکومت پر حملہ، ہر روز ہو رہی ہے عوام کی جیب پر ڈکیتی
دنیا5 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
دنیا1 week agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر




































































































