تازہ ترین
سرینگر پولیس کی بڑی کارروائی: اے ٹی ایم ہیر پھیر میں ملوث ملزم گرفتار، 12 اے ٹی ایم کارڈ اور آئی فون برآمد

سری نگر، سرینگر پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک ٹھگ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بارہ اے ٹی ایم کارڈ اور ایک موبائل فون برآمد کیا ہے، جو مبینہ طور پر جرائم میں استعمال ہو رہا تھا۔
سرینگر پولیس نے یہ کارروائی اس وقت انجام دی جب جے کے بینک کے اے ٹی ایم ڈپارٹمنٹ کے انچارج نذیر احمد وار کی جانب سے پولیس اسٹیشن بمنہ میں ایک تحریری شکایت درج کرائی گئی۔ شکایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کیس ایف آئی آر نمبر 116/2025 درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
پولیس نے اے ٹی ایم ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بمنہ کے جے وی سی اے ٹی ایم کے نزدیک ایک جال بچھایا۔ یہ وہی مشین تھی جہاں اے ٹی ایم ایپ کو بار بار نقصان پہنچانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزم عرفان احمد میر ولد عبد اللطیف میر ساکن سنزی پورہ ماور، ہندوارہ کو اسی دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ اے ٹی ایم مشین کو چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے مختلف بینکوں کے 12 اے ٹی ایم کارڈ اور ایک آئی فون برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ برآمد شدہ اے ٹی ایم کارڈز کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کارڈ کس طرح استعمال ہوئے اور آیا اس معاملے میں مزید افراد بھی ملوث ہیں یا نہیں۔
سرینگر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت محتاط رہیں، مشین میں کسی بھی خرابی یا مشکوک شخص کی موجودگی کی صورت میں فوراً قریبی پولیس اسٹیشن یا متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ ایسے مجرموں کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
دنیا
امریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
واشنگٹن، امریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ریگن نیشنل اکنامک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکہ نے ایران کے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی مہم کا حصہ ہے۔
امریکی وزیرخزانہ سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا وہ آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا۔ امریکی وزیرخزانہ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا ایران سے معاہدے کے قریب ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلی بارایران نے جوہری موضوع پر بات کرنے پر آمادگی دکھائی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی، ایران کی مدد پر عمان کے خلاف پابندیاں لگیں گی۔ علاوہ ازیں امریکہ نے ایران سے متعلق نئی انسداد دہشت گردی پابندیاں عائدکر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم حاصل نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنیکا کا فیصلہ کرلیا ہے ، ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے جارہا ہوں۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ کے ساتھ ابھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے: اسماعیل بقائی
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ابھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے ، ہم ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ جاری حالیہ سفارتی رابطوں پر پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم دونوں ممالک ابھی تک کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے۔
تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر صرف اپنے عوام کے حقوق اور قومی مفادات کو سامنے رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔ امریکی اور مغربی حکام کے حالیہ بیانات اور شرائط پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مغرب کو ایران کے حوالے سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ انہوں نے سخت لہجے میں واضح کیا “ہم نے 47 سال پہلے ہی ‘حکم کی زبان’ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ اب مغربی فریقین میں سے کوئی بھی ایران کے بارے میں بات کرتے وقت ہم پر اپنی مرضی مسلط کرنے یا حکم چلانے کی زبان استعمال نہیں کر سکتا۔”
امریکی بحری اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام جسے سمندری محاصرہ کہتے ہیں، وہ شروع سے ہی ایک مکمل غیر قانونی اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی یہ ناکہ بندی دراصل جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی سمندری حدود میں جہاز رانی کی آزادی کو روکنے کی ایک مجرمانہ کوشش تھی۔
اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس جیسے غیر قانونی اقدامات سے باز رہنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا “اگر امریکہ نے اب یہ ناکہ بندی ختم کی ہے، تو اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنے ہی ایک غیر قانونی کام کو روکا ہے، اب ہمیں عملی طور پر یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا امریکی انتظامیہ اپنی باتوں پر عمل بھی کرتی ہے یا یہ سب محض میڈیا پر کیے جانے والے دعوے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ ختم کر دی گئی ہے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سچویشن روم جا رہا ہوں اب ایران کو لازمی اس بات پر متفق ہونا ہو گا کہ ان کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم نہیں ہو گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری ٹریفک کیلئے بغیر کسی ٹول یا روک ٹوک فوری طور پر کھولا جائے اور پانی میں اگر کوئی مائنز ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا، ہم نے اپنے بہترین انڈر واٹر مائن سویپرز کے ذریعے متعدد مائنز کو ہٹا دیا ہے اب ایران باقی بچ جانے والی مائنز کو فوری ہٹانے کا کام مکمل کرے گا جو اب زیادہ نہیں ہوں گے۔ ’’حیرت انگیز اور بے مثال بحری ناکہ بندی کو اب اٹھایا جا رہا ہے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز “گھر واپسی” کا عمل شروع کر سکتے ہیں‘‘
امریکی صدر نے بتایا کہ 11 ماہ قبل ہمارے بی ٹو بمبار حملے کے بعد سے نیوکلیئر ڈسٹ زیر زمین دبی ہوئی ہے ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ کو اب امریکا زمین سے نکالے گا یہ کام ایران اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے تعاون اور ہم آہنگی سے کیا جائے گا، ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ کو زیر زمین سے نکال کر تباہ کر دیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
ہندوستان1 week agoوزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
ہندوستان1 week agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر ایران کا نیا ٹول ٹیکس: جہازوں کے گزرنے کیلئے فیس

































































































