تازہ ترین
سوپور میں کالعدم تحریک حریت سے جڑے مقامات پر پولیس کے چھاپے،متعدد گھروں کی تلاشی

سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں کالعدم تنظیم تحریکِ حریت سے وابستہ افراد کے متعدد مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سیکشن 10 اور 13 یو اے پی اے کے تحت چل رہی تحقیقات کے سلسلے میں تین افراد—
ظفرالسلام عرف یداللہ پیر ساکن ڈانگر پورہ، لطیف احمد کالو ولد غلام نبی کالو ساکن حنفیہ کالونی آرم پورہ سوپور اور محمد اشرف ملک ولد محمد عبداللہ ملک ساکن توحید باغ سوپور—کے رہائشی مکانات اور متعلقہ احاطوں کی منظم طریقے سے تلاشی لی۔
افسر کے مطابق، یہ کارروائی عدالت سے حاصل شدہ تحریری سرچ وارنٹس کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ پورا عمل ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مکمل ہوا تاکہ تفتیشی عمل شفاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق رہے۔
تلاشی کے دوران پولیس نے مختلف مشکوک دستاویزات، مواد اور الیکٹرانک آلات کا جائزہ لیا۔ افسر نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ اشیا کی جانچ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق ہر پہلو کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے اور خطے میں امن مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
یو این آئی، ارشید بٹ
دنیا
آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی ختم؛ ایران کیساتھ کئی نکات پر اتفاق ، ٹرمپ کا مثبت پیغام
واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور بحری راستے کی بحالی کے حوالے سے ایران کے ساتھ اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکا کی ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم کی جا رہی ہے۔ وہاں پھنسے جہازوں اور ان کے عملے کو اب اپنے گھروں کو واپسی کی تیاری کرنی چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو بدلے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنائی جائے گی اور وہاں کسی بھی قسم کا ٹول یا اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی متعدد بحری بارودی سرنگیں امریکی مائن سوئپرز پہلے ہی تباہ کر چکے ہیں جبکہ باقی ماندہ سرنگوں کو ایران فوری طور پر ہٹائے گا یا تباہ کرے گا۔
انہوں نے امریکی بحریہ کی آبنائے ہرمز میں کارروائی کو عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدامات ضروری تھے۔
اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بھی بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 11 ماہ قبل امریکی B-2 بمبار طیاروں کے حملے میں زیرِ زمین پہاڑوں کے نیچے موجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ دب گیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، چین، ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون سے اس نیوکلیئر ڈسٹ کو زمین سے نکال کر مکمل طور پر تباہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تاحکمِ ثانی کوئی مالی لین دین نہیں ہوگا تاہم ایران کے ساتھ کم اہمیت کے حامل دیگر معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس کے سچوئیشن روم میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اس بات پر اتفاق کرنا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم حاصل نہیں کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وہ وائٹ ہاؤس کے سچوئیشن روم میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔
یواین آئی ۔م اع
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: اعلیٰ سطح کی چوکسی اور ہم آہنگی برقرار رکھیں، جموں کے ایس ایس پی کی پولیس کو ہدایت
جموں، 3 جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر، جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جوگیندر سنگھ نے جمعہ کے روز پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے دوران اعلیٰ سطح کی چوکسی اور باہمی ہم آہنگی برقرار رکھیں۔
بھگوتی نگر بیس کیمپ کے دورے کے دوران یاترا کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے کیے جانے والے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایس پی جموں نے سکیورٹی تعیناتی کا تفصیلی معائنہ کیا اور بیس کیمپ پر تعینات افسران و اہلکاروں سے بات چیت کی۔
جائزہ اجلاس میں سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی جموں نے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ یاترا کے دوران اعلیٰ سطح کی مستعدی اور باہمی رابطہ برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے بیس کیمپ پہنچنے والے زائرین کے لیے مناسب سہولیات، ہموار نقل و حرکت اور بلا رکاوٹ مدد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں مجموعی سکیورٹی حکمتِ عملی، ہجوم کے نظم و نسق، ٹریفک کنٹرول، نگرانی کے نظام، ہنگامی ردِعمل کی تیاری اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ یاتریوں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون میں کام کریں تاکہ مقدس یاترا پر جانے والے زائرین کو محفوظ، پُرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
امرناتھ یاترا 2026 کا آغاز 3 جولائی کو ہوگا اور یہ 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
سرحدی علاقوں کی حفاظت کے لیے حکومت ’علاقائی سلامتی‘ کے نئے تصور کا آغاز کرے گی: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سرحدی سلامتی کے تصور کو مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں ایک ’’چہار رخی سکیورٹی گرڈ‘‘ قائم کرے گی اور سرحدی حفاظت کی جگہ ’’علاقائی سلامتی‘‘ (ٹیریٹوریل سکیورٹی) کے نئے تصور کا آغاز کرے گی۔
امت شاہ نے جمعہ کو گجرات کے بھج میں ہند-پاکستان سرحد پر واقع جی-7 بارڈر چوکی پر جوانوں سے بات چیت کی اور جی-7 و جی-13 چوکیوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی، مرکزی داخلہ سیکریٹری، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، سرحدی انتظامیہ کے سیکریٹری اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل سمیت کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔
سرحدی علاقوں کی سلامتی کے نئے تصور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے قیام کے 60ویں سال میں حکومت نے بی ایس ایف کی سرحدی حفاظت کے تصور کو مکمل طور پر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم آنے والے دنوں میں ایک چہار رخی سکیورٹی گرڈ قائم کریں گے اور صرف سرحدی حفاظت کے بجائے ’علاقائی سلامتی‘ کے نئے تصور کا آغاز کریں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس نظام میں عوام، سول انتظامیہ، مقامی پولیس، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں کی مشترکہ اور اہم ذمہ داری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اسمارٹ بارڈر سکیورٹی پروجیکٹ‘‘ کے تحت سرحدی سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کا کام جاری ہے، جس پر ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈرون، ریڈار، واچ ٹاورز، جدید ٹیکنالوجی اور جوانوں کی تعیناتی سے ایک مضبوط سکیورٹی نظام قائم ہوگا، جس کے بعد کوئی بھی ہماری سرحد میں دراندازی کی جرات نہیں کر سکے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوان انتہائی سخت موسمی اور جغرافیائی حالات میں خدمات انجام دیتے ہیں اور جب جوان نہیں تھکتے تو دوسروں کو بھی تھکنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے گزشتہ 60 برسوں سے ملک کی دو انتہائی مشکل سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائی ہے۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر1 week agoعید سے قبل بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے؛ اس مقدس موقع پر ملازمین کو مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے: رفیق راتھر
دنیا1 week agoصدارت کے بعد اسرائیل کا وزیراعظم بن سکتا ہوں: ٹرمپ کی گفتگو وائرل
جموں و کشمیر5 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
دنیا1 week agoکیوبا نے مارکو روبیو پر خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگا دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کا اعلان، ہرمز سے متعلق بھی سخت مؤقف
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات: ایران کا تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoٹرمپ کی ایرانی تہذیب مٹنے کی دھمکی سے یورپ اور ایشیا کو نیوکلیئر حملے کے خطرات پیدا ہوگئے تھے: رپورٹ
دنیا1 week agoحملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام
دنیا1 week agoحزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف امریکی کارروائی
دنیا1 week agoمیں ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتا، کچھ دن انتظار کروں گا: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoوزیر اعظم مودی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا
ہندوستان1 week agoسونیا، کھرگے، راہل، پرینکا نے راجیو گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا


































































































