جموں و کشمیر
قومی شاہراہ کی بندش کے درمیان کشمیری سیب ریل کے ذریعے بیرون وادی پہنچیں گے

سری نگر، باغبانی شعبے سے وابستہ لوگوں کے لئے ایک نئی امید کی کرن اور بڑی راحت کے طور ریلوے حکام نے بڈگام ریلوے اسٹیشن سے سیزن کے بہترین سیبوں سے لدی دو وقف شدہ پارسل وین، ایک دہلی کے لئے اور دوسری جموں کے لئے ،روانہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
سیزن کے بہترین سیبوں سے لدی یہ وقف شدہ وینوں کی لوڈنگ جمعرات سے ہو رہی ہے اور یہ ہفتے کو مقررہ منزلوں کی طرف روانہ ہوں گی۔
وزیر ریلویز اشونی ویشنو نے بتایا کہ اس سہولیت سے کشمیر کے سیب سے وابستہ لوگ با اختیار بن جائیں گے۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘جموں – سری نگر لائن آپریشنل ہونے سے وادی کشمیر کا رابطہ بہتر ہے۔ ریلوے 13 ستمبر 2025 سے وادی کشمیر کے بڈگام سے دہلی کے آدرش نگر اسٹیشن تک روزانہ ٹائم ٹیبل والی پارسل ٹرین متعارف کروا رہا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘بڈگام سے دہلی تک سیب لے جانے والی 2 پارسل وینوں کی لوڈنگ آج سے شروع ہو رہی ہے’۔
حکام نے کہا کہ یہ سنگ میل کشمیر کی لاجسٹکس میں ایک تبدیلی کے دور کی آمد کی نشاندہی کرتا ہے، جو وادی کی مشہور باغبانی پیداوار کو قومی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ایک تیز، زیادہ قابل اعتماد راستہ پیش کرتا ہے۔
ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا: ‘ کمزور سڑکوں پر انحصار کو کم کرکے، یہ اقدام براہ راست ریل خدمات خطے میں تجارت کے لیے ایک جرات مندانہ نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے- باغبانی کے شعبے کو تقویت بخشتا ہے اور مجموعی طور پر کشمیر کی معیشت کو نئی تحریک فراہم کرتا ہے’۔
کشمیر ویلی فروٹ گروورز اور ڈیلرز یونین کے چیئرمین، بشیر احمد نے کہا کہ جہاں پارسل وین کاشتکاروں کی مدد کریں گی وہیں ان سے کشمیر سے پھل لانے کے لیے گڈز ٹرینوں کی توقع بھی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہمیں امید ہے کہ کشمیر سے گڈز ٹرین جلد شروع ہوگی اور ہم نے اس کے لئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے’۔
سری نگر جموں قومی شاہراہ کی حالیہ بندوش سے کشمیر کی سیب کی صنعت کو انتہائی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو وادی سے باہر کی منڈیوں تک پہنچانے سے قاصر ہیں، جس کے نتیجے میں نقصانات بڑھ رہے ہیں۔
کشمیر میں ماہ ستمبر میں سیب اتارنے کا سیزن عروج پر ہوتا ہے اور قومی شاہراہ پر دوہفتوں تک ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند رہنے سے اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو بے تحاشا نقصان ہوا ہے۔
عام موسمی حالات میں، سیبوں سے لدے تقریباً 1 ہزار ٹرک روزانہ وادی سے ملک بھر کی منڈیوں کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ ان دنوں صرف مٹھی بھر چھوٹی گاڑیاں مغل روڈ پر چلنے کا انتظام کیا گیا ہے جو ایک متبادل راستہ ہے تاہم کاشتکاروں کا اصرار ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ باغبانی کشمیر کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس پر لاکھ خاندان کی بالواسطہ اور بالواسطہ روزی روٹی وابستہ ہیں۔
باغبانی کا جموں و کشمیر کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار کا تقریباً 7فیصد حصہ ہے، جس کے ساتھ مرکزی زیر انتظام علاقہ ملک کا سب سے بڑا سیب پیدا کرنے والا ملک ہے۔
پھل کی سالانہ پیداوار تقریباً 19 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ جاتی ہے۔
یو این آئی ایم افضل
جموں و کشمیر
جموں کشمیر میں کالعدم جماعتِ اسلامی اور ایف اے ٹی سے وابستہ 58 پرائیویٹ اسکول حکومت کی تحویل میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے کالعدم تنظیم جمعات اسلامی اور اس کی تعلیمی شاخ فلاحِ عام ٹرسٹ سے وابستہ 58 نجی اسکولوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
یہ کارروائی اس اقدام کے تقریباً آٹھ ماہ بعد کی گئی ہے، جب حکومت نے جماعت سے منسلک 215 اسکولوں کو اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔ واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے 2019 میں جماعتِ اسلامی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
جموں و کشمیر کے محکمۂ تعلیم کے سیکریٹری کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے مزید 58 فعال اسکولوں کی نشاندہی کی ہے، جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر جماعتِ اسلامی یا فلاحِ عام ٹرسٹ سے منسلک پائے گئے ہیں۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ ان اسکولوں کی انتظامی کمیٹیوں کی قانونی حیثیت ختم ہو چکی ہے یا ان کے خلاف خفیہ رپورٹ موجود ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ماتحت محکمۂ تعلیم نے ضلع مجسٹریٹس/ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان اسکولوں کا نظم و نسق اپنے ہاتھ میں لیں اور مناسب جانچ کے بعد نئی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کی تجویز پیش کریں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولی تعلیم کے محکمے کے ساتھ مشاورت اور تال میل کے ذریعے ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
حکم جاری ہونے کے بعد حکام نے ہفتہ کے روز ان اسکولوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ان 58 اداروں میں سے سب سے زیادہ 29 بارہمولہ ضلع میں ہیں، جبکہ پلوامہ میں 7، کولگام اور کپواڑہ میں 5-5 اسکول شامل ہیں۔ اننت ناگ اور بڈگام میں 4-4 جبکہ بانڈی پورہ میں 2 اسکولوں کو کنٹرول میں لیا گیا ہے، جب کہ شوپیان اور سری نگر میں ایک ایک اسکول شامل ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر
کشمیر میں دوسرے دن بھی بارش جاری، اگلے دو دنوں میں مزید بارش کا امکان
سری نگر، محکمہ موسمیات کے حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ مغربی ڈسٹربنس کے باعث اونچے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے۔ اگلے دو دنوں تک پورے علاقے میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں سری نگر اور پہلگام میں تقریباً 14.2 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ شمالی کشمیر میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی جس میں کپواڑہ میں 19 ملی میٹر اور بارہمولہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ گلمرگ جیسے مشہور سیاحتی مقام پر 15 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ جنوبی کشمیر میں نسبتاً کم بارش دیکھی گئی، جہاں کوکرناگ میں 5.2 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں 3.4 ملی میٹر بارش ہوئی، جو چھٹپٹ بارش کی عکاسی کرتی ہے۔
شمالی اور وسطی کشمیر کے بلند و بالا علاقوں، بشمول سونمرگ-زوجیلا پٹی، کپواڑہ اور گریز میں ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی، جبکہ بارش کے باوجود کشمیر ڈویژن کے کئی مقامات پر رات کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت سب سے کم مائنس 1.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ سری نگر میں درجہ حرارت 10.7 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے تقریباً 2.5 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش، برف باری اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے دو دنوں تک موسم کے غیر مستحکم رہنے کا امکان ہے، جس کے دوران وسیع پیمانے پر بارشیں ہو سکتی ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر
سنہا نے راجوری میں راج کمار تھاپا یادگار کا افتتاح کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو راجوری میں شہید اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر راج کمار تھاپا شہید یادگار، میوزیم اور لائبریری کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر تھاپا ‘آپریشن سندور’ کے دوران پاکستان کی بلا اشتعال فائرنگ میں شہید ہو گئے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر تھاپا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی بے لوث خدمت اور عوامی بہبود کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کو یاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ “یہ شہید یادگار آنے والی نسلوں کو ترغیب دے گی۔” اس تقریب کے دوران ڈاکٹر تھاپا کی زندگی پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر راج کمار تھاپا کے اہل خانہ اور سکیورٹی فورسز، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
جموں و کشمیر6 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا6 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا6 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا3 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز خود بخود کھل جائے گا: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
دنیا6 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا







































































































