تازہ ترین
آئی آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر سے خبر اردد کی خصوصی بات چیت

ویڈیو ٹرانس سکرپٹ
سرینگر: آئی آئی سی ٹی اورسی ڈی آئی انسٹیچوٹ میں مختلف ہنرو ں میں کئی کورسز کرائے جارہے ہیں جس میں نہ صرف ڈگری سطح کے بلکہ قلیل مدتی کورسز کی بھی تربیت دی جارہی ہے –
جسمیںManufacturing ،Dyeing اور Design وغیرہ شامل ہیں ۔ اور کرافٹ کے ان شعبہ جات میں نوجوان لڑکے اور لڑکیا ں تربیت پا کر خود روز گار کمانے کے لائق بنائے جاتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار آئی آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر زبیر احمد نے خبر اردو کے ساتھ ایک خاص ملاقات کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کم مدتی کرافٹ کورسز میں کسی خاص تعلیمی قابلیت کی ضرورت نہیں پڑتی ہے تاہم کرافٹ میں ڈگری حاصل کرنے والے امیداروں کا گریجویٹ ہونا لازمی ہے۔ انسٹیچوٹ کے سربراہ نے کہا کہ یہاں یہ قلیل مدتی تربیتی کورسز پہلے ہی کروا ئیے جارہے تھے ۔مگر ہنر میں ڈگری کورسز کو دو ہزار بارہ سے شروع کیا گیا ہے ۔
اس کوسنے کے لئے کلک کیجئے:
ایک سوال کے جواب میں زبیر احمد نے کہا کہ ہمارے اس تربیتی مرکز سے تربیت پاکر لگ بھگ پچاس فیصد کے قریب نوجوان لڑکو ں اور لڑکیوں نے اپنے مختلف ہنروں میں خود کا روز گار شروع کیا ۔جو نہ صرف اپنے لیے روزگار کماتے ہیں ،۔بلکہ کئی سارے پڑھے لکھے نوجوان کوبھی روزگار دیتے ہیں۔
جب خبراردو کے نمائندے نے ڈائریکٹر سے یہ پو چھا کہ آئے تربیت پاچکے ہنر مندوں کو اپنا یونٹ شروع کرنے کے لئے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کیا کوئی مد د فراہم کی جاتی ہے ، تو انہوں اس ردعمل میں کہا کہ محکمہ ان Entrepreneurs کو مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرانے کی کوشش کررہا ہے ور اس کے علاہ اس ادارے کاکشمیر ولفیئر سوسائٹی کا بھی تعاون حاصل ہے ۔
جس سے اس شعبہ سے وابستہ کاروباریوں کو کافی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔اس کیساتھ ساتھ اب محکمہ نے اپنی سطح پر بھی ای ڈی آئی کی مختلف اسکیموں سے ان کو جوڑنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ تاکہ مالی تعاون میسر ہونے سے ان کو اپنے یونٹ کھولنے میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔
اس کے علاہ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کرافٹ کی آبیاری اور اس کی طرف ہنرمندوں کو راغب کرنے کے لئے کئی سارے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔جو مستقبل میں کافی سودمند ثابت ہوسکتے ہیں۔
تاہم سی ڈی آئی کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ محکمہ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔تاکہ اس شعبہ سے جڑے ابھرتے ہوئے Entrepreneurs کو جن دقتوں اور مشکلات کا سامنا ہے ان کو دور کیا جائے۔اور ملکی اور بین الاقوامی سطح کی مارکیٹنگ کے علاوہ تشہر کی بھی کی وہ تمام سہولیات میسر رکھی جائے ۔ جسکی اس شعبہ میں اشد ضرورت محسوس کی جاتی ہے۔
دنیا
امریکہ امن کیلئے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کوششوں میں پیشرفت کیلئے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین اپنےعزم پر قائم رہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاکس میں اضافے کو پسند کررہی ہیں، امریکہ کیلئے کامیابی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور فتح حاصل ہورہی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں ہورہی، یہ جعلی خبر ہے، ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا چل رہا ہے ۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان،حزب اللہ،اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
اس سے قبل پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا’اگر دوسرے ممالک کے پاس بلیسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کے پاس نہ ہونا کچھ حد تک غیر منصفانہ ہے‘۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کے پاس میزائل ہیں تو متناسب حد تک ایران کے پاس بھی ان کا ہونا قابل قبول ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ تقریباً چار ماہ طویل تنازع کے خاتمے کے بعد بھی خلیج میں اپنی فوجی موجودگی کچھ عرصے تک برقرار رکھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
کشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سرکاری ملازم سمیت دو اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف بی این ایس، یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کشتواڑ پولیس تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ایس ایس پی نریش سنگھ نے بتایا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد پولیس نے محکمہ جنگلات کے ملازم طارق احمد اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ دونوں پر الزام ہے کہ وہ داچن علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کو مدد اور سہولت فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل چھاترو علاقے کے منیر احمد اور مشکور احمد کو بھی اسی نوعیت کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی اور اس کے معاون نیٹ ورک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پولیس خطے میں امن، قانون کی بالادستی اور عوامی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
امریکہ ایران ابتدائی مذاکرات تعطل کا شکار، جے ڈی وینس کا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ
برگن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنا طے شدہ دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کر دیا ہے، جس کے باعث سوئس شہر برگن اسٹاک میں آج ہونے والے امریکہ اور ایران کے ابتدائی مذاکرات مؤخر ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکہ کے مابین یہ اہم مذاکرات حال ہی میں طے پانے والی ایک مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونا تھے، تاہم مذاکرات ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور لاجسٹک و انتظامی تفصیلات مکمل طور پر طے نہ ہونے کی وجہ سے امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق فی الحال نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ تکنیکی مذاکرات جَلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔
دوسری جانب سوئس وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ آج برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات جمعہ کو طے شدہ منصوبے کے مطابق منعقد نہیں ہو سکیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے لیے نئی تاریخوں کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر کی سوئٹزر لینڈ روانگی آج متوقع تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا



































































































