تازہ ترین
آرٹیکل 35Aکے خلاف جاری یلغار پر ہوئے مظاہروں کی مکمل رپورٹ

خبر اردو:
آرٹیکل 35A کے مکمل تحفظ کی خاطر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر وادی سمیت خطہ چناب میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جس دوران مظاہرین نے عہد کیا کہ نئی دہلی کی جانب سے ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کاڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔مظاہرین نے بتایا کہ ریاستی عوام آرٹیکل 35Aکے دفاع کی خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیار ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کو آئین ہند میں خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی شق 35Aکی سپریم کورٹ میں 6اگست کو ہونے والی سماعت کو لے کر ریاست جموں وکشمیر میں عوام کے اندر اضطراب پایا جارہا ہے جس کو لے کر قبل ہی کشمیر سے وابستہ سبھی سیاسی، تجارتی، سماجی، سیول سوسائٹی انجمنوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادھرجامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے بعد حریت (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں ایک جلوس برآمد ہوا جس دوران جلوس میں شامل لوگوں نے ریاست جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والے آرٹیکل 35Aکے دفاع کے حق میں زور دار احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے اس موقعہ پربی جے پی اور آر ایس ایس مخالف نعرے لگائے۔ انہوں نے بتایا کہ 6اگست کو سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35Aکی سماعت ہورہی ہے جس کے نتیجے میں ریاست کے تینوں خطوں میں رہ رہے عوام کے اندر اضطراب رونما ہوا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرانے کے پیچھے فرقہ پرستوں کے مذموم مقاصد ہیں تاکہ ریاست کے مسلم اکثریتی کردار کو ختم کرکے یہاں کی تحریک آزادی پرکاری ضرب لگائی جائے۔ مظاہرین نے اس موقعہ پر بتایا کہ اگر 6اگست کو آرٹیکل 35Aکے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ واقع ہوئی تو ریاست جموں وکشمیر میں کہرام مچ جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری نئی دہلی پر عائد ہوگی ۔
اس سے قبل حریت (ع) چیرمین نے میرواعظ عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت چیرمین نے ایک بار پھر واضح کیا کہ 6 اگست کو اگر بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے 35-A کے حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ آتا ہے جو کشمیری عوام کے مفادات کے منافی ہو یا مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت و ہیئت یا جموں وکشمیر کی آبادی Demography کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کے ردعمل میں ہمہ گیر احتجاجی تحریک چھیڑ دی جائیگی۔انہو ں نے کہا کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت(JRL) کی جانب سے اس ضمن میں ایک منظم اور مرتب پروگرام پہلے سے دیا جاچکا ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ صرف JRL کے پروگرام پر من و عن عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنا سب کچھ داؤ پر لگا سکتے ہیں لیکن کشمیر کی متنازعہحیثیت اور ہیئت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ ادھر شہر کے آبی گزر علاقے میں لبریشن فرنٹ چیرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس برآمد ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جلوس میں شامل مظاہرین نے آبی گزر بنڈ سے ہوتے ہوئے لعل چوک کی جانب پیش قدمی کی۔ فرنٹ چیرمین محمد یاسین ملک نے لوگوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہند نے ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کوئی چھیڑ خوانی کی تو ریاست جموں وکشمیر کے لوگ سڑکوں پر آکر کہرام مچائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں رہ رہے لوگ یہاں کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔ یاسین ملک نے بتایا کہ ریاستی عوام اپنی شناخت کو بچانے اور اس کا تحفظ کرنے کے لیے خون کے آخری قطرے تک کو بہادے گی۔ فرنٹ چیرمین نے بتایا کہ 6اگست،جس روز سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35Aکی سماعت ہونے جارہی ہے ، اگر یہاں کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ خوانی کی گئی تو ریاستی عوام سڑکوں کا رخ کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ 5اور 6اگست کو اپنے اپنے گھروں میں بیٹھیں گے اور یہاں کی سڑکیں ویرانی کا منظر پیش کرنی چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اس روز سیول کرفیو منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم ہمارے احتجاج کی گواہ رہنی چاہیے کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام ریاست کی خصوصی شناخت کے ساتھ چھیڑنی کی کسی بھی اجازت نہیں دیں گے۔ اس موقعہ پر جلوس میں شامل مظاہرین نے ’جس کشمیر کو خون سے سینچا، وہ کشمیر ہمارا ہے‘ کے نعرے بلند کئے۔
اس دوران حریت (گ) جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی کی قیادت میں حیدرپورہ جامع مسجد سے بھی ایک احتجاجی جلو س برآمد ہوا جس مرد و خواتین کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شامل مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے بازی کرنے کے علاوہ آزادی کے حق میں بھی زور دار نعرے بلند کئے۔ احتجاجی مظاہرے سے قبل جامع مسجد حیدرپورہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی سمجھی نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر میں حقِ خودارادیت کی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل کرنے کی ناکام کوششوں میں لگا ہوا ہے، جس کے لیے سب سے پہلے بھارتی آئین کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کے آئین میں ان تمام رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے دفعہ 35A اور دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔ کشمیر احتجاجی مظاہرہ میں شریک قائدینِ حریت نے اس موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا کہ بھارت کی طرف سے یہاں کی آبادی کا تناسب تبدیل کرکے اِسے ایک ہندو راشٹریہ کے زیرِ تسلط لائے جانے کے مذموم ہتھکنڈوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
قائدین نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے مورخہ 5؍اور 6؍اگست کو اپنے تمام کاروباری اور دفتری امورات معطل کرکے سِول کرفیو نافذ کرنے کی تحریک کو اپنا بھرپور تعاون اور حمایت پیش کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاست جموں کشمیر کو ایک نوآبادیاتی کالونی تصور کرنے کی بھول بھلیوں میں اپنے عوام کو دھوکہ دے رہا ہے، جبکہ پچھلے 70برسوں سے یہاں کے عوام حقِ خودارادیت کا مطالبہ کرتے آئے ہیں اور اس دوران بھارت یہاں زمینی سطح پر اپنی فوجی اور سیاسی دھاک بٹھانے میں قطعی طور ناکام ونامراد ہوچکا ہے۔ ادھر سرحدی ضلع پونچھ میں بھی ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کو لے کر زور دار احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ نمائندے کے مطابق جمعہ نماز کے بعد ہی تحصیل منڈی پونچھ میں ایک بڑا جلوس برآمد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نماز جمعہ کے اختتام کے ساتھ ہی مختلف مساجد سے لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت ہند سے ایسی کسی بھی کوشش سے پرہیز کرنے کی اپیل کی جس سے ریاست جموں وکشمیر کے خرمن امن میں آگ لگنے کا خطرہ ہے۔
مظاہرین نے حکومت ہند کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر 6اگست کو ریاست جموں وکشمیر کے جملہ عوام کے خلاف کوئی بھی فیصلہ کیا گیاتو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت ہند پر ہوگی۔ جلو س میں شامل مظاہرین نے بتایا کہ 6اگست کو ضلع بھر میں مکمل ہڑتال رہے گی جس دوران تمام نجی اور اجتماعی سرگرمیاں معطل رہیں گے۔ KNS
دنیا
ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی
تہران، ایران کے کویت میں امریکی ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہوگئے جبکہ امریکہ کے 2 جدید ترین ایم کیو 9 ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا گروپ ‘بلوم برگ’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کویت میں قائم امریکی ایئربیس پر ایک اور بڑا بیلسٹک میزائل حملہ کیا، ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل نے امریکی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس ہولناک میزائل حملے میں صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوا، بلکہ امریکہ کے 2 انتہائی مہنگے اور جدید ترین ‘ایم کیو-9 ریپر’ (MQ-9 Reaper) ڈرونز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، جسے امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دفاعی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ایران نے کویت میں موجود امریکی تنصیبات پر اپنے خطرناک ترین ‘فتح’ نامی ہائپر سونک/بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا۔
تاہم، اس حساس معاملے پر تاحال امریکی یا ایرانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی ابھی تک آزاد ذرائع سے اس حملے کی مکمل تصدیق ہو سکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں: محسن رضائی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ’سفارتکاری سے تیسری بار غداری‘ کر رہے ہيں۔
اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ بدستور بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں ضرورت سے زیادہ مطالبات ایک بار پھر ثابت کرتے ہيں کہ امریکا مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں، وہ دیگر مقاصد کے حصول میں لگا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، توجہ جنگ کے خاتمے پر ہے، اب تک امریکہ سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، آبنائے ہرمز کے انتظام کا فیصلہ ایران اور عمان کریں گے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا، مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر گفتگو کی گئی، ہمسایہ ممالک سے مشاورت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
تہران، ایران نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی، چینی جہازوں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ہے۔
علاوہ ازیں پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 20 بحری جہازوں کے گزرنے میں تعاون کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، مذاکرات کے اس مرحلے پر جنگ ختم کرنے پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایٹمی معاملے کی تفصیلات کے بارے میں وہ بات نہیں کریں گے، امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ہم نے 47 سال پہلے حکم کی زبان کو الوداع کہہ دیا تھا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جیسا غیرقانونی کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoجنوبی کشمیر میں سراج العلوم مدرسے پر این آئی اے کے چھاپے
ہندوستان6 days agoسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران کے ساتھ چل رہی امن بات چیت کو اور وقت دینے کا فیصلہ کیا
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
دنیا1 week agoپاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل میں ایٹمی پروگرام پر بات نہیں ہوگی: ایران
ہندوستان6 days agoپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس نے حکومت پر بولاحملہ ، “مہنگائی مین” کا دیا تمغہ
جموں و کشمیر5 days agoگلمرگ کی مشہور گونڈولا کیبل کار سروس ایک ہفتے کے لیے بند
دنیا2 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا1 week agoچین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 90 افراد ہلاک
دنیا24 hours agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، مزید 10 افراد شہید
دنیا6 days agoمکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے:لبنانی صدر































































































