تازہ ترین
آر ایس ایس کی میٹنگ میں بے روزگاری پر تشویش کااظہار

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے آل انڈیا ایگزکٹیوبورڈ کی چار روزہ میٹنگ کے منگل کو تیسرے دن ملک میں بے روزگاری اور آبادی عدم توازن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار دلانے اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے سمیت کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہر سے تقریبا 25کلومیٹر دور گوہنیا میں میٹنگ میں سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت اور سرکارواہ دتہ تریہ ہوس بالے کی قیادت میں ہورہی میٹنگ میں نیپال اور بھوٹان جیسے ممالک سے سیوئم سیوکوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں سماج کو تعلیم، روزگار سے جوڑنے پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوا کہ تمام شعبوں کے کلاسز نہ چلنے کہ وجہ سے طالب علم پڑھائی میں پچھڑ گئے ۔ ان کی مدد کے لئے بھی سوئم سیوکوں کی مدد سے کلاسز چلائی جارہی ہیں۔اس سمت میں بھی خصوصی کوششیں مقامی سطح پر کی جائیں گی۔
میٹنگ میں نوجوانوں کو روزگار شروع کرنے میں تحریک کی جانب سے مدد کئے جانے پر غوروخوض کیا گیا۔ اسی ضمن میں جن کے روزی۔ روزگار ختم ہوگئے ہیں۔انہیں بھی مدد فراہم کرنے کے لئے کسی بھی ہنر میں ماہر نوجوانوں کو ان کے روزگار شروع کرانے میں تحریک کے ذریعہ مد کرانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ عام مزدوروں کو ٹریننگ دلانے اور اس کے بعد سماج کے اہل لوگوں کی مدد سے انہیں مالی تعاون دے کر روزگار کا نظم کرانے کے متبادلات پر غوروخوض ہوا۔
میٹنگ میں اس بات پر بھی تبادلہ ہوا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے چلائی جارہی فلاحی اسکیمات کی بھی جانکاری سوئم سیوک عام لوگوں کت پہنچانے کی کوشش کریں گے۔خصوصی طور بچوں کی تعلیم، لڑکیوں کی شادی،عمر رسیدہ افراد اور ذریعہ معاش سے متعلق اسکیمات پر غور کیا جائے گا۔ ضرورت کے مطابق سرکاری دفاتر میں بھی تحریک کے اراکین تعاون فراہم کریں گے۔
جموں و کشمیر
کشمیر میں موسم کا مزاج بگڑا! اتوار تک بارش اور ژالہ باری کا الرٹ
سرینگر، وادیِ کشمیر میں اگلے اتوار تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وادی کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ قاضی گنڈ میں 4.4 ملی میٹر اور کپواڑہ میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 7 ملی میٹر بارش ہوئی، جو وادی میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ پہلگام میں 5.4 ملی میٹر بارش درج ہوئی۔وادی میں رات کا درجہ حرارت معمول سے 0 سے 3 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو وادی کا سرد ترین مقام رہا۔
محکمہ موسمیات نے 19 اپریل تک موسم خراب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ 20 سے 24 اپریل تک موسم کی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے اور موسم عام طور پر خشک رہے گا۔ خشک موسم کا یہ سلسلہ 25 اور 26 اپریل کو بھی جاری رہ سکتا ہے، تاہم دوپہر کے وقت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
یو این آئی۔م ا ع
دنیا
ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا: امریکی صدر کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکہ کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے جو دھول بن چکا ہے۔ امریکی صدر نےکہاکہ ایران سے امریکا کی بہت اچھی بات چیت چل رہی ہے، ایران کے ساتھ امریکاکی ڈیل بہت قریب ہے، مذاکرات کا نیا دوراسی ہفتے ممکن ہے، ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا، اب ان پر تیار ہے، ایران سے معاہدہ ہو گیا تو پاکستان جاؤں گا۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بم باری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی پر کہا کہ انہوں نے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس بلایا ہے، حزب اللہ سے بات چیت لبنانی حکومت کرےگی۔
امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایک بار پھر تعریف کی اور کہا یہ دونوں زبردست آدمی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ روکنے میں پاکستان کا مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار قابل ستائش: ایرانی صدر
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ روکنے میں پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے واضح کیاکہ ایرانی عوام کا وعدے توڑے جانے کی وجہ سے امریکا پر اعتماد نہیں اور زور دیا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت ایرانی قوم کے حقوق برقرار رہنے چاہیں۔
صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازعے میں فاتح بن کر نہیں ابھرے گا، تنازعے سے خطے کے ممالک اور دنیا سنگین نقصانات اٹھائے گی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ صیہونی رجیم اپنے عزائم کے تعاقب میں ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی امہ کا اتحاد صیہونی رجیم کے عزائم پورے ہونے سے روکے گا۔ صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی سکیورٹی خطے کے ممالک کو یقینی بنانا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا4 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا









































































































