تازہ ترین
اسلام کی خاطر بالی ووڈ کو الوداع کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے مفتی انس کے ساتھ رچائی شادی

اسلام کی خاطر شو بز انڈسٹری کو الوداع کہہ دینے والی ثناء خان کے فیصلہ نے سبھی کو چونکا دیا تھا، انہوں نے اب گجرات کے عالم دین مفتی انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا
فلمی دنیا کی چکا چوند کو ترک کرکے مذہب کی طرف راغب ہونے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں ایک مفتی سے شادی کرلی۔ اسلام کی خاطر شو بز انڈسٹری کو الوداع کہہ دینے والی ثناء خان کے فیصلہ نے سبھی کو چونکا دیا تھا، انہوں نے اب گجرات کے عالم دین مفتی انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔
https://www.instagram.com/p/CH2h3dUB8-t/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again
https://www.instagram.com/tv/CH2ggtgBeRg/?utm_source=ig_web_copy_link
فلمی دنیا کی چکا چوند کو ترک کرکے مذہب کی طرف راغب ہونے والی بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں ایک مفتی سے شادی کرلی۔ اسلام کی خاطر شو بز انڈسٹری کو الوداع کہہ دینے والی ثناء خان کے فیصلہ نے سبھی کو چونکا دیا تھا، انہوں نے اب گجرات کے عالم دین مفتی انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔
ثناء خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ثناء خان اپنے شوہر کے ساتھ حجاب میں سفید رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر مفتی انس نے بھی سفید رنگ کا کُرتا پایہ جامہ پہنا ہوا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں دونوں اپنی شادی کا کیک بھی کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سکون اور خوشی عطا کرے اور ہم سب کی رہنمائی فرمائے۔
ثناء خان نے فلم انڈسٹری کو ترک کرنے کا اعلان کرنے ہوئے لکھا تھا، “بھائیو اور بہنو، آج میں اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے شو بز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت مجھے اپنے شیدائیوں کی طرف سے نصیب ہوئی، جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں۔ لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ کیا انسان کے اس دنیا میں آنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ وہ صرف دولت اور شہرت کمائے؟”
انہوں نے مزید لکھا تھا، ’’میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ آج سے میں اپنی شو بز کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پختہ ارادہ کرتی ہوں۔ آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اب مجھے شو بز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں۔ بہت بہت شکریہ۔‘‘(قومی آواز)
دنیا
جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہونے پر ایران جواب دے گا: قالیباف
تہران، ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل تہران کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں ناکام رہے تو ایران اپنی جوابی کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بیلاروس کی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر ایگور سرگینکو سے ملاقات کے دوران محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم طے پانے والی مفاہمت پر مکمل عمل درآمد کا پُرزور مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور صہیونی ریاست جنگ کے خاتمے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتے تو ایران مناسب جواب دے گا۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازع کے دوران امریکہ یہ جان چکا ہے کہ وہ فوجی محاذ پر ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اسرائیل کی دھمکیاں بے بنیاد پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست رمضان جنگ میں اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے، آج سب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ناکام رہی اور بالآخر انہوں نے خود ہی جنگ بندی کی درخواست کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خامنہ ای کے جنازے میں حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی اسرائیل اور امریکہ وارننگ
تہران، ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیا بریگیڈ نے دشمنوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات یا نماز جنازہ کے دوران امریکہ یا اسرائیل نے کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہوں گے۔
خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا اور اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات انتہائی حساس موقع ہیں اور ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ 6 روز تک جاری رہنے والی ان تقریبات میں ایران کے تین شہروں میں نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات ہوں گی، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے سربراہان مملکت اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ ایران کا آیت اللہ خامنہ ای کے ’خون کا بدلہ‘ لینے کا اعلان آیت اللہ علی خامنہ ای کو 9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یو این آئی ع ا۔
دنیا
فرانس میں شدید گرمی، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات
پیرس، فرانس کے وزیر صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر سے ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 2025 ہوگئی تاہم یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے گرمی سےفرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کم از کم 3700 اموات ہوئیں، گزشتہ ہفتے شدید گرمی کے باعث بیلجیئم میں 1200 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو سے نیدرلینڈز میں 480 اموات رپورٹ ہوئیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان4 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا3 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر6 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
ہندوستان6 days agoسرکار کو ایندھن کی بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینی چاہئیں: کھرگے
دنیا1 week agoوینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 167 ،ایک ہزار سے زائد زخمی
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا

































































































