تازہ ترین
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے دیا استعفیٰ

خبراردو :
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ان کے استعفیٰ دینے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے لیکن صدر ٹرمپ نے ان کا استعفیٰ قبول کیا ہے ۔
نکی ہیلی کے استعفی کی خبر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹویٹ کے ٹھیک بعد آئی ہے ۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ کل صبح ساڑھے دس بجے آفس میں نکی ہیلی کیساتھ بڑا اعلان کریں گے ۔
ہیلی کے استعفی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’ ہیلی نے شاندار کام کیا ۔ وہ سال کے آخر تک آفس چھوڑ رہی ہیں تاکہ کچھ وقت بریک لے سکیں .

اے این آئی کے مطابق ہیلی ۲۰۲۰ میں امریکی انتخابات نہیں لڑیں گی بلکہ ٹرمپ کیلئے مہم چلائے گے۔
دنیا
شہید رہبرِ اعلیٰ کا آخری دیدار! تہران میں گرینڈ مصلیٰ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے
تہران، شہید رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت تین روزکے لیے عوام دیدار کے لیے رکھ دی گئی ، گرینڈ مصلیٰ میں آیت اللہ علی خامنہ ای کو الوداع کہنے کے لیے عوام کا سمندر اُمڈ آیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے آخری رسومات اور الوداعی مراسم کا آغاز ہو گیا، جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ شخصیات اور سوگواروں کا تہران میں جمِ غفیر جمع ہے۔
شہید رہبرِ اعلیٰ کو الوداع کہنے کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سمندر امڈ آیا اور فضا انتقام اور امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھی۔
شہید سپریم لیڈر اور ان کے اہل خانہ کے اجسادِ خاکی آخری دیدار کے لیے تہران کے ‘مصلیٰ امام خمینی کمپلیکس’ (گرینڈ مصلیٰ) میں رکھ دیے گئے ہیں۔
گرینڈ مصلیٰ کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جہاں لاکھوں سوگوار شدید غم و اندوہ کی حالت میں اپنے قائد کا آخری دیدار کر رہے ہیں۔ عوام آج اور کل رات 8 بجے تک شہید رہبر کا آخری دیدار کر سکیں گے۔
جمعے کے روز ہونے والی تعزیتی تقریب میں دنیا بھر کے قائدین اور وفود نے شرکت کی اور شہید خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا، تعزیتی اجتماعات میں تقریباً 100 سے زائد ممالک کے مہمان شریک ہو رہے ہیں۔جن میں پاکستان، ترکیہ، قطر، اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے قائدین شخصیات اور وفود شامل تھے جبکہ حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کے ورثاء بھی خصوصی طور پر دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔
دوسری جانب شہید سپریم لیڈر کے آخری سفر اور تدفین کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تہران میں مرکزی نمازِ جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع کل صبح منعقد کیا جائے گا۔
6 جولائی کو تہران میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6:00 بجے جنازے کا باقاعدہ جلوس شروع ہوگا اور 7 جولائی کو جنازے کا جلوس تہران سے ایران کے مقدّس شہر قُم منتقل کیا جائے گا۔
8 جولائی کو تدفین سے قبل جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جہاں عراق میں جنازے کے جلوس نکلیں گے اور 9 جولائی کو آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ایران میں اس وقت شدید سوگ کا سماں ہے اور تمام سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین اور مہمانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
یو این آئی۔ ع اْ
دنیا
ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کو شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جنازے کی تقریب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
یومِ آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی طاقت اور فوجی برتری کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے وینزویلا کو ایک دن میں شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران اب مذاکرات کا خواہاں ہے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں شہید کیے گئے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ جموں سے روانہ
جموں، ۔ جموں و کشمیر میں جموں یاتری نیواس بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے لیے 4812 زائرین کا تیسرا جتھہ ہفتہ کو ‘بم بم بھولے’ کے جے کاروں کے درمیان پوتر گپھا مندر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق، 2041 زائرین بالٹال کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ 2771 زائرین بسوں اور نجی گاڑیوں کے قافلے میں پہلگام راستے سے یاترا کرنے کے لیے نکلے۔ یاترا کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان روانہ ہوا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو بیس کیمپ سے زائرین کے پہلے جتھے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو شری امرناتھ یاترا کے زائرین کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ یاترا کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس راستے پر روزانہ جانے والے زائرین کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان5 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا5 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان7 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا4 days agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا
دنیا2 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
جموں و کشمیر7 days agoآمدنی سے زیادہ اثاثوں کا معاملہ: انسداد بدعنوانی بیورو نے سابق ایڈمنسٹریٹو کلرک کے اثاثے کئے ضبط
ہندوستان5 days agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ


































































































