تازہ ترین
‘انتشار پھیلانے کے لئے مذہبی مقامات پر حملے کئے جا رہے ہیں’

مقامی سماجی کارکنان کہنا ہے کہ جس طرح سے ایک کے بعد ایک مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس کے پیچھے ایک گہری سازش نظر آرہی ہے، جس کا مقصد یہاں فرقہ وارانہ فسادات کے لئے ماحول پیدا کرنا ہے۔
سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں حالیہ دنوں ایک مذہبی مقام پر پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر کشمیری عوام نے شدید مخالفت کی ہے۔ کشمیر کے اکثر سماجی کارکنان نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر نہ صرف اس واقعے کی مذمت کی بلکہ عوام سے اتحاد و اتفاق بنائے رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر بے حد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے وادی میں مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا۔
خیال رہے گزشتہ روز سرینگرکے چھتہ بل علاقے میں آستان عالیہ باب الحوائج پر نا معلوم افراد نے دوران شب پیٹرول بم پھینکا تاہم یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ اس سے قبل بھی سرینگر میں ہی ایک مسجد، اس کے علاوہ ایک مندر پر بھی اسی طریقے سے پیٹرول بم سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔
مذہبی مقامات پر اس طرح کے حملوں کے بعد کشمیر کے لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسے اقدامات کا مقصد کشمیر میں اتحاد و بھائی چارے کی صدیوں پرانی روایت کو زک پہنچانا ہے اور یہاں مسلکی منافرت اور گروہ زدہ ذہنیت کو فروغ دینا ہے۔
شبیر حیدر نامی ایک نوجوان سماجیکارکن کا کہنا ہے کہ وادی میں مذہبی مقامات کو نشانہ بناکر ایسی سازشیں کی جارہی ہیں کہ یہاں دو مسالک کے لوگوں کو آپس میں لڑایا جائےتاکہ امن وامان خراب ہوجائے۔ انہوں نے حکام سے ان شر پسندوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرکے انہیں بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شبیر بٹ نامی ایک اور نوجوان سماجی کارکن نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھی اس واقعے کو یہاں مسلکی منافرت کو ہوا دینے اور دہائیوں سے برقرار شیعہ سنی اتحاد کو زک پہنچانے سے تعبیر کیا ہے۔
شبیر نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے تحقیقات کریں اور ایسے شر پسند عناصروں کو گرفتار کریں – انہوں نے اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔
رحمت اللعالمین فاونڈیشن سرینگر کے چیئرمین شیخ فردوس احمد نے اس واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ایک کے بعد ایک مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس کے پیچھے ایک گہری سازش ہے جس کا مقصد یہاں فرقہ وارانہ فسادات کے لئے ماحول پیدا کرنا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سازشوں کے شکار نہ ہو جائے بلکہ اس پر ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ایسی سازشیں یہاں پہ آپسی اتحاد اور بھائی چارے کو کسی بھی طرح ختم نہیں کرسکتی ہیں۔(ای ٹی وی)
دنیا
’میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے‘
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکی میڈیا کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این پر تنقید کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا میری بے چینی سے متعلق غلط بیانی کر رہا ہے ایران کےساتھ جنگ ختم کرنےکیلئےمجھ پر کوئی دباؤ نہیں، میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی وجہ سے میڈیا اپنی ساکھ کھو چکا ہے ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں پہنچ چکی اور فضائیہ مکمل تباہ ہو گئی، ایران کا دفاعی نظام اور ریڈار سسٹم تباہ ہو چکا، اب قیادت بھی نہیں رہی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی ناکہ بندی انتہائی سخت ہے حالات مزید خراب ہوں گے، وقت ایران کےحق میں نہیں ہیں ایران سے ڈیل تب ہوگی جب امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے بہتر ہو گی، ڈیل کا فیصلہ صرف امریکی مفادات اور عالمی امن کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ناکہ بندی مزید سخت ہوگی: ٹرمپ کی ایران کو وارننگ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک بار پھر ایران کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور یہ بحری ناکہ بندی اس وقت تک مزید سخت اور بدتر ہوتی جائے گی جب تک کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہو جاتا جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مفاد میں ہو۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا: “وقت ان کے حق میں نہیں ہے۔ یہ ناکہ بندی مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر اور مضبوط ہے اور اب یہاں سے حالات مزید خراب ہی ہوں گے۔ کوئی بھی معاہدہ صرف اسی صورت میں کیا جائے گا جب وہ امریکہ، اس کے اتحادیوں اور باقی دنیا کے لیے منصفانہ اور فائدہ مند ہوگا۔”
امریکی میڈیا کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیویارک ٹائمز اور سی این این جیسے اداروں کو لگتا ہے کہ “میں ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے بے چین ہوں۔” انہوں نے مزید کہا، “براہِ کرم یہ جان لیں کہ اس عہدے پر رہتے ہوئے شاید میں اب تک کا سب سے کم دباؤ محسوس کرنے والا شخص ہوں۔ میرے پاس دنیا بھر کا وقت ہے، لیکن ایران کے پاس نہیں۔ گھڑی کی سوئیاں ٹک ٹک کر رہی ہیں۔”
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ان کی فضائیہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ان کے طیارہ شکن اور ریڈار ہتھیار نیست و نابود ہو چکے ہیں اور ان کے لیڈر اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکی اشارہ ملتے ہی ایران کے خلاف جنگ اور نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیل
تل ابیب، اسرائیل نے امریکہ کی طرف سے اشارہ ملتے ہی ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے اور نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک سکیورٹی جائزے کیلیے منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلیے تیار ہیں، نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانے کیلیے امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔
اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی دفاعی افواج دفاع اور حملے دونوں کیلیے تیار ہیں اور اہداف کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ’امریکہ کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں تاکہ سب سے پہلے خامنہ ای خاندان کا خاتمہ کیا جا سکے جو اسرائیل کے خلاف تباہی کے منصوبے کا محرک ہے اور ایرانی حکومت کی قیادت کے جانشینوں کو ختم کیا جا سکے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے مرکزی توانائی اور بجلی کے مراکز کو اڑا کر اور قومی معاشی ڈھانچے کو تباہ کر کے اسے تاریکی اور پتھر کے دور میں واپس دھکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار حملہ مختلف اور مہلک ہوگا اور انتہائی حساس مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی، یہ ان بڑے حملوں کے تسلسل میں ہوگا جو ایرانی حکومت پہلے ہی برداشت کر چکی ہے جس سے اس کی بنیادیں ہل جائیں گی اور وہ منہدم ہو جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا7 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا7 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































