تازہ ترین
جموں و کشمیر میں پابندیاں برقرار

کورونا وائرس مثبت معاملوں کی بڑھتی تعداد کے بعد انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔
یو ٹی جموں و کشمیر میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس مثبت معاملوں کی بڑھتی تعداد کے بعد اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا ہے۔
اس لئے تمام دکان اور کاروباری مراکز آج بھی بند ہیں۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی قبل کی طرح پابندی عائد ہے، حالانکہ سرکاری دفاتر میں کام معمول کے مطابق شروع ہو گیا ہے۔سری نگر کے تجارتی مرکز لال چوک پر آج دکاندار اپنی دکانوں کو کھولنے پہنچے تھے لیکن انتظامیہ نے انہیں ان کی دکان کھولنے سے منع کر دیا کیونکہ حکومت نے اپنا پرانا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
واضح ہو کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن آج سے اس میں نرمی کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی گائیڈ لائن کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اختیار متعلقہ ریاستوں اور انتظامیہ کو دیا گیا تھا۔ جس کے بعد جمو و کشمیر انتظامیہ نے آج سے نرمی کے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔(ای ٹی وی)
دنیا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل کے لیے امریکی سفیر مائیک ہکابی، لبنان کے لیے امریکی سفیر مشیل عیسیٰ اور اسرائیل و لبنان کے کئی اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حوالے سے بتایا کہ “ملاقات بہت کامیاب رہی۔”
انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اسے حزب اللہ سے محفوظ رہنے میں مدد دی جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ مستقبل قریب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں، تاہم انہوں نے اس ملاقات کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
ماسکو، ماسکو میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے اسپوتنک کو بتایا کہ تہران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر عائد کردہ ٹرانزٹ فیس (گزرگاہ کے محصولات) کے حوالے سے روس سمیت متعدد ممالک کو استثنیٰ دے دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے فرسٹ ڈپٹی اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے جمعرات کو بتایا کہ ایران نے پہلی بار آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنا شروع کر دی ہے اور یہ رقم ملک کے مرکزی بینک میں منتقل کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب سفیر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا: “ہم نے فی الوقت کچھ ممالک کو اس فیس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، تاہم مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ ہماری وزارتِ خارجہ اس وقت روس جیسے دوست ممالک کے لیے وضع کردہ استثنیٰ پر عمل درآمد کی کوشش کر رہی ہے۔”
ایران نے یہ محصولات امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا جواز آبنائے ہرمز کی حفاظت کو یقینی بنانے پر آنے والے اخراجات کو بتایا گیا ہے۔ ایران نے اب آبنائے ہرمز کو اس وقت تک بند کر دیا ہے جب تک امریکہ اپنی بحری ناکہ بندی مکمل طور پر ختم نہیں کر دیتا۔ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا راستہ عملی طور پر بلاک ہو چکا ہے، جو کہ خلیجی ممالک سے عالمی منڈیوں کو تیل اور مائع قدرتی گیس کی فراہمی کا کلیدی راستہ ہے، اور اس صورتحال نے خطے میں تیل کی پیداوار اور برآمدات کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
اسپوتنک/یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے اور یہ اُس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کہ ایران کوئی معاہدہ کرنے پر آمادہ نہیں ہو جاتا۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایران مشکل دور سے گزر رہا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ ان کا لیڈر کون ہے؟ ایرانی انتہا پسند جنگ کے میدان میں بُری طرح شکست کھا چکے ہیں اور آپس میں جھگڑ رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران میں اعتدال پسند کسی طور اعتدال پسند نہیں، ایران میں اعتدال پسندوں کی عزت بڑھ رہی ہے اور یہ پاگل پن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، امریکی بحریہ کی اجازت کے بغیر اس آبی گزرگاہ سے کوئی جہاز نہ آ سکتا ہے اور نہ جا سکتا ہے، یہ مکمل بند ہے جب تک ایران معاہدہ کرنے کے قابل نہ ہو جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور بعد میں کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے تین بحری جہازوں پر حملہ کیا تھا جن میں سے دو کو قبضے میں لے کر ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا تھا۔ اس نے کارروائی کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں مسلح نقاب پوش اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارگو جہاز کے ڈیک پر اترتے اور کنٹرول حاصل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایران کی جانب سے کیے گئے دعووں کے مطابق قبضے میں لیے گئے جہازوں میں سے ایک کی شناخت ایم ایس سی فرانسسکا کے نام سے ہوئی ہے جس پر پاناما کا پرچم لہرایا گیا تھا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ مذکورہ جہاز اسرائیل کی ملکیت ہے جو آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کی جانب جا رہا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا7 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا7 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا7 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































