تازہ ترین
اگرسید علی گیلانی پہلے دستبردار ہوئے ہوتے تو کشمیری خون خرابہ نہیں دیکھتے :بھاجپا لیڈر اشوک کول

دفعہ370کی تنسیخ کے اَن گنت فوائد
سنگبازی نہیں ،مقام ِ جھڑپ کے نزدیک شہری ہلاکت نہیں
خبراردو:-
سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری (آر گنائزیشن ) اشوک کول نے سوموار کو کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں دفعہ370کبھی بھی مستقل نہیں تھا اور اس دفعہ تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر کے عوام کو اَن گنت فوائد حاصل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیر میں سنگبازی نہیں ہوتی ،یہاں امن وقانون کی صورتحال کا کوئی مسئلہ نہیں یا جائے جھڑپ کے نزدیک کوئی شہری ہلاکت نہیں ہورہی ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطا بق سرینگر کے پارٹی ہیڈ کواٹر پر بی جے پی بانی لیڈر شاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سیکریٹری (آر گنائزیشن ) اشوک کول نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لعل نہرو نے دفعہ370کو عارضی رکھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے ہندوستانی مرکزی وزیر قانون بی آر امبیڈ کر نے بھی آرٹیکل 370کو شامل نہیں کیا ،اس کا مطلب ہے کہ یہ دفعہ عارضی تھی ۔ آرٹیکل35اے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اشوک کول کا کہنا تھا کہ اس کو صدارتی نوٹیفیکیشن کے تحت شامل کیا گیا تھا ،جوکہ غلط تھا ۔
انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ رہا کہ دفعہ370سے کیا حاصل ہوا;238;،میرا جواب ہے کچھ بھی نہیں ۔ بی جے پی لیڈر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ علاقائی پارٹیوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے دفعہ370 اور آرٹیکل35اے پر صرف سیاست کی ،تاکہ وہ اقتدار میں رہ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو کشمیری اور نہ ہی جموی عوام کو کچھ حاصل ہوا بلکہ علاقائی پارٹیوں نے لوگوں کو اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر گمراہ کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ علاقائی پارٹیوں نے70برس سے عوام کو اندھیرے میں رکھا ،انہوں نے کہا کہ سابقہ ریاست پر حکمرانی کرنے کےلئے ہی اس دفعہ کو استعمال کیا اور استحصالی سیاست کو تقو یت بخشی ۔
ان کا کہناتھا’دفعہ 370کی تنسیخ کے آج کے فوائد واضح ہیں ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سنگبازی مکمل طور پر ختم ہوئی ،کوئی مظاہرہ نہیں ہوتا،کسی شہری کی انکاءونٹر کے مقام پر ہلاکت نہیں ہوتی ۔
سید علی گیلانی کی جانب سے کل جماعتی حریت کا نفرنس کو خیر باد کہنے پر اشوک کول نے کہا ’گیلانی ایک عظیم لیڈر ہیں ،وہ اسمبلی میں رہ چکے ہیں اور وہ جمہوریت کے فائدے جانتے ہیں ‘ ۔ انہوں نے کہا ’اگر سید علی گیلانی حریت کانفرنس سے پہلے دستبردار ہوئے ہوتے تو کشمیر خون خرابہ اور افراتفری نہیں دیکھتا ‘ ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے20لاکھ کروڑ روپے کووڈ ۔ 19پیکیج کے اعلان پر بھاجپا لیڈر اشوک کول نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دے رہے کہ وہ مرکزی پیکیج کے سبھی فوائد کشمیریوں کو ملنے چاہئے ،اس بات کو یقینی بنایا جائے ۔ سیاسی لیڈران کی رہائی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ سبھی مین اسٹریم لیڈران کو رہا کیا گیا ،اُنہیں صرف اُنکے بیانات کی وجہ سے حراست میں رکھا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مین اسٹریم لیڈران اور عام لوگوں کی سلامتی کےلئے اٹھائے گئے،وہ اب آزاد ہیں ،کچھ نے تو اپنی سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کیں ۔
ہندوستان
بنگال اور تمل ناڈو میں دوبارہ پولنگ کی کوئی سفارش نہیں کی گئی:الیکشن کمیشن
نئی دہلی،
الیکشن کمیشن کے حکام نے ہفتے کے روز واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال اور تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے 23 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے حوالے سے کسی بھی مقام پر دوبارہ ووٹنگ کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔
ریاست کی 294 رکنی اسمبلی کے پہلے مرحلے کے تحت 152 نشستوں کے لیے اس ہفتے جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔ ان نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 44,376 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ چند مقامات پر اکا دکا واقعات کے علاوہ ووٹنگ کا عمل پرامن رہا۔
تمل ناڈو کی تمام 234 اسمبلی نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں انتخابات مکمل کر لیے گئے۔ اس مقصد کے لیے ریاست بھر میں 75,064 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، دونوں ریاستوں میں رائے دہندگان کی جانب سے بھرپور جوش و خروش دیکھا گیا اور پولنگ کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ کسی بھی مرکز سے دھاندلی یا سنگین بے ضابطگی کی شکایت موصول نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
بی جے پی کے دورِ حکومت میں اب متاثرہ کو ہراساں کرنے کا نیا نظام بن گیا ہے: پرینکا گاندھی
نئی دہلی،
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں ایک لڑکی کے قتل سے پہلے اس کی شکایت درج کرنے میں تامل برتنے اور پھر بدمعاشوں کی جانب سے متاثرہ خاندان پر دباؤ ڈالنے کے معاملے پر ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دورِ اقتدار میں اب یہ ایک نیا نظام بن گیا ہے۔
سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں محترمہ واڈرا نے لکھا: “اتر پردیش کے غازی پور میں ایک لڑکی کے قتل کے معاملے میں پہلے ایف آئی آر درج کرنے میں آنا کانی، پھر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں ملنا اور بدمعاشوں کے ذریعے لاقانونیت پھیلانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں خواتین کے خلاف مظالم انتہا پر ہیں۔”
پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی راج میں اب یہ ایک “غیر اعلانیہ قانون” بن گیا ہے کہ جب بھی کسی خاتون پر ظلم ہوتا ہے تو الٹا متاثرہ شخص کو ہی مزید ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر خواتین کی حفاظت کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بارے میں وزیراعظم کی بڑی بڑی باتیں محض دکھاوا ہیں۔
انہوں نے اناؤ، ہاتھرس، پریاگ راج اور اب غازی پور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی خواتین کے ساتھ ناانصافی ہوئی، بی جے پی اپنی پوری طاقت کے ساتھ ظالم کے حق میں اور مظلوم کے خلاف کھڑی ہو گئی۔
پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ملک بھر کی خواتین یہ “اندھیر نگری” دیکھ رہی ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
صدر ٹرمپ برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کے ساتھ ایران اور ناٹو کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے
واشنگٹن،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے دورہ امریکہ کے دوران ان کے ساتھ شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (ناٹو) اور ایران کے خلاف امریکی مہم سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے ایک نیوز ایجنسی کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا، “میں ہر موضوع پر بات کروں گا۔ کنگ چارلس میرے دوست ہیں اور ایک بہترین انسان ہیں۔” رپورٹ کے مطابق، بات چیت کے ایجنڈے میں برطانیہ کا ‘ڈیجیٹل سروس ٹیکس’ بھی شامل ہوگا۔
بکنگھم پیلس نے 31 مارچ کو شاہ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا کے دورہ امریکہ کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، شاہی جوڑا 27 سے 30 اپریل تک امریکہ کے سرکاری دورے پر رہے گا۔
پیر سے شروع ہونے والا یہ چار روزہ دورہ برطانیہ سے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ دورہ عالمی سیاست اور خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
اسپوتنک/یو این آئی
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا5 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
جموں و کشمیر1 day agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا4 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
دنیا7 days agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی






































































































