تازہ ترین
تین روزہ ہڑتال کے بعد جنوبی کشمیر کے بغیرپوری وادی میں معمول کی سرگرمیاں بحال

خبراردو:
پلوامہ کے کھر پورہ سرنو علاقے میں حالیہ دنوں فورسز کے ہاتھوں7عام شہری ہلاکتوں پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مسلسل 3روز تک سخت ہڑتال اور احتجاجوں کے بعد منگل کو جنوبی کشمیر کے چار اضلاع جن میں پلوامہ ،شوپیان ،کولگام اور اننت ناگ کو چھوڑ کر وادی میں حالات معمول پر آگئے ۔جس دوران شہر سرینگر ،بارہمولہ ،گاندبل،بڈگام ،کپوارہ،بانڈی پورہ،علاقوں میں صبح سویر ے سے ہی بازار کھلنے کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور کار باری اداروں میں رونق لوٹ آئی ۔
جبکہ بازار کھلنے کے دوران بازاروں میں لوگوں کی بھاری رش کو گھریلوساز سامان کو خریدتے ہوئے دیکھا گیا ۔تاہم انتظامیہ نے کشمیر یونیورسٹی درگاہ حضرت بل ،سنٹرل یونیورسٹی سرینگر، اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ اور شمالی کشمیر کے علاوہ شہر سرینگر میں قائم تمام ڈگری کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج احتیاطی طور بند رکھنے کے علاوہ مختلف جماعتوں کے امتحانات بھی ملتوی کر دئے ہیں۔ادھر جنوبی کشمیر کے 4اضلاع جن میں پلوامہ ،شوپیان ،کولگام ،ترال،اور اننت ناگ علاقوں میں شہری ہلاکتوں کے خلاف منگل کو مسلسل چوتھے روز ہڑتال جا ری رہا ۔ہڑتال کے دوران سبھی ضلع صدر اور تحصیل مقامات کے علاوہ چھوٹے چھوٹے گاؤں میں بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے ہر طرح کی کار باری سر گرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ۔جس کی وجہ سے چاروں اضلاع میں تمام کار باری ادارے،جس میں بنک اوردکانیں بند رہے جبکہ سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ہے ۔
ادھر جنوبی کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے چار روز قبل انٹرنیٹ سروس عائد پابندی چوتھی روز بھی جا ری رہی ہے جس کے نتیجے میں ضلع سے تعلق رکھنے والے سر کاری افراد کو لاکھوں روپے کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا، جبکہ مختلف امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلباء کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
ادھر ہڑتال کے چوتھے روز بھی با رہمولہ بانہال سمیت وادی میں چلنے والی ریل سروس معطل رہی ۔جس کے نتیجے میں ریل کے زریعے سے سفر کرنے والے مسافروں کو سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔خیال رہے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھر پورہ سرنو میں سنیچر کے روز ایک مسلح تصادم کے بعد فورسز نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7عام، شہری جاں بحق جبکہ دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس دوران شہری ہلاکتوں پر عالمی سطح پر مذت کی گئی ہے جبکہ وادی میں 3روز تک ہڑتال رہی ہے ۔
دنیا
اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی دھمکی
تل ابیب، اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ ایران پر حملوں اور اسے پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کےلیے امریکہ کے گرین سگنل کا انتظار کررہےہیں۔
کاٹز نے کہا کہ اسرائیل جب دوبارہ حملے شروع کرے گا تو ایران کی اہم توانائی اور بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ سے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت اچھے ہمسائے کے اصولوں پر چلیں، اپنی زمین تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی افواج کی بحرِ ہند میں کارروائی، ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا
واشنگٹن، امریکی افواج نے بحرِ ہند میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔
امریکی محکمہ جنگ نے دعویٰ کیا کہ جہاز ایم ٹی میجسٹک ایران سے تیل لے کر جا رہا تھا۔ امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ عالمی سطح پر میری ٹائم قوانین کے نفاذ کو جاری رکھیں گے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس اور ایسے جہازوں کو روک سکیں جو ایران کی مدد کر رہے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے امریکی فوج نے پیر کو ایرانی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی توسکا پر حملہ کرکے اسے قبضے میں لے لیا تھا، سینٹ کام کی جانب سے جہاز پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی گزشتہ روز آبنائے ہرز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان اس سال امن قائم ہونے کا قوی امکان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات بہت اچھی رہی ، اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا بھی منتظر ہوں۔
امریکی صدر نے کہا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی، لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں، امریکی صدر نے رواں سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن قائم ہونے کا بھی قوی امکان ظاہر کردیا۔
صدر ٹرمپ بولے وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے، ایران کو حزب اللہ کی فنڈنگ روکنا ہوگی۔ جی 20 سربراہی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا اگر جی20سربراہی اجلاس میں روسی صدر شرکت کرتے ہیں تو یہ بہت مددگارثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند










































































































