تازہ ترین
نیشنل نیوز چنلیں کشمیری سیاحت کو تباہ کرنے پرتلی : جاوید برُزا

سرینگر:شعبہ سیاحت میں بنیادی ستون کے طور ہوٹل انڈسڑی کام کر رہی ہے۔جس سے ریاست کی معیشت پر بلواسطہ طور اثر پڑتا ہے۔
ان باتوںکا اظہار کئی ہوٹلوں کے مالک اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے سابق صدر رہ چکے جاوید بُرزا نے خبر اردو کے نمائندے کے ساتھ ایک خصوصی انٹر یو کے دوران کیا ۔
تجارتی گھرانے سے تعلق رکھنے والے شہر خاص کے نوا کدل علاقے میں اپنی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہوٹل منیجمنٹ میں ڈپلو کرنے کے ساتھ ہی ہوٹل انڈسٹری میں قدم رکھنے والے جاوید برُزا نے کہا کہ اگرچہ پچھلی تین دہایوں کے دوران ریاست خاصکر وادی کشمیر کا ہر ایک شعبہ بری طرح متاثر ہو ا لیکن سیاحتی شعبے کوبرراہ راست سب سے زیادہ دھچکا لگا ۔
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا کی تین روزہ کانفرنس پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سرکار کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کوبے حد سرہاتے ہیں اور اس سے ایک نیک شگون اور مثبت سوچ سے تابیر کرتے ہیں ۔
اُن کا ماننا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے ریاست خاصکر وادی کشمیر کی سیاحت میں ایک نئی جان ڈالی جاسکتی ہے۔
اس کوسنے کے لئے کلک کیجئے:
ملکی اورغیر ملکی مندبین اپنی اپنی سطح پر اس بات کی تشہر اچھی طرح کرسکتے ہیں کہ ریاست جموں وکشمیر خصوصاََ وادی گل پوش کے بارے میں جو غلط بیاں بازی اور غلط تصویر ملک کی باقی ریاستوں اور غیر ملکوں میں پیش کی جاتی رہی ہے وہ سرے سے ہی حقیقت سے کوسوں دور ہے۔
اس طرح کے اقدامات سے یہاں کی سیر پر آنے والے سیاحوں کے اندر کے ڈر کو کافی حد تک دور کیا جاسکتاہے۔
تاہم انہوں نے حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ انفرادی اور اجتماعی سطح پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ چند نیوز چنلیں یہاں کی اصل صورت حال کو غلط طریقے سے پیش کرتے ہیں جسے یہاں کی سیاحتی صنعت پر کافی برُاا ثر پڑ تا ہے ۔اس کو روکنے کے لئے سرکاری سطح پر اہم اقداما ت اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔
بات چیت کے دوران جب اُن سے پوچھا گیا کہ ہوٹل انڈسٹری میں اپنا کرئیر بنانے والے ڈگری یافتہ نوجوان آگے آنے سے کتراتے ہیں تو انہوں نے اس کے ردعمل میں کہا کہ اس انڈسٹری میں آنے کے لئے مثبت سوچ اور پختہ ارادے کی ضرورت ہے۔
جیساکہ انہون نے اپنا کرئیر شروع کرنے کے لئے کیا۔حالانکہ اُس وقت بھی اسی طرح کے خدشات ظاہر کئے جارہے تھے مگرانہوں نے کہا کہ میں مثبت سوچ سے آگے بڑھتا گیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ ہوٹل انڈسٹری کافی وسیع ہے اور کشمیر کے علاوہ ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک میں بھی اس میں روزگار کی کافی گنجائش موجود ہیں-
اُن کا کہنا تھا کہ میری پہچان ، نام اور دھن دولت سب کچھ اسی ہوٹل انڈسڑی کی دین ہیں اور میں اپنے کام کاج اور چنے گئے پروفیشن سے کافی خوش اور مطمئین ہوں۔
آخر پر جاوید برُزا نے خبر اردوسے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کا مسلہ حل کرنا ناگزیر بن گیا ہے اور اربابِ اقتدا ر کو ترجیحی بنیادوں پر کشمیر مسلے کا حل نکالنا ہوگا اُسی میں ریاستی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا راز پوشیدہ ہے۔
پاکستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل
اسلام آباد، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی بات چیت آج دوبارہ ہوگی۔
ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بریک تھرو کا امکان ہے، الجزیرہ ٹی وی کے مطابق پاکستانی وفد ایران حکام سے ایٹمی پروگرام پر بات کر رہا ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران میں موجود ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب اور فیلڈ مارشل تہران میں موجود ہیں، پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں گزشتہ رات تہران پہنچا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایئرپورٹ پر گرم جوش استقبال کیا، اعلیٰ سطح پاکستانی وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے فیلڈ مارشل کا دورہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ فریقین کو پھر مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور بھی اسلام آباد میں متوقع ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کہتے ہیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہوئی، پاکستان کی شان دار میزبانی گہرے اور عظیم دو طرفہ تعلقات کی عکاسی ہے، خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستانی وفد کا دورہ ’اسلام آباد مذاکرات‘ کا تسلسل ہے، پاکستان تنہا ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے بعد سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایران اور امریکا میں پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے، اب مذاکرات مکمل جنگ بندی کے لیےہوں گے۔ انھوں نے کہا مذاکرات میں ایران سے پابندیاں ہٹانے پر بھی بات ہوگی، یورنیم افزودگی کی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے میں دل چسپی نہیں رکھتا، ایران آبنائے ہرمز کا پاسبان اور نگہبان ہے، خطے میں کسی بھی قسم کی مداخلت قبول نہیں، جنگ کے بعد پڑوسی ملکوں کی مدد سے آبنائے ہرمز کی سلامتی یقینی بنائیں گے اور ایران لبنان کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے، مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، پاکستانی مذاکرات میں غیر معمولی ثالث ثابت ہوئے، صدر ٹرمپ مذاکرات میں پاکستان کا کردار جاری دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا ہم جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے اور شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، آنے والے دو دنوں میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا، امریکہ کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے حملوں سے خلیجی ملکوں کو شدید دھچکا پہنچا، انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ ایران اُن پر حملہ کردے گا، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شدید حیران ہوئے جب ایران نے ان پر حملہ کیا، ان ملکوں کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے کیونکہ شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق بڑی پیشکش کردی
تہران، ایران نے بحری جہازوں کو بغیر کارروائی کے آزادانہ طور پر گزرنے کے لیے آبنائے ہرمز سے عمانی ساحل س کھولنے کی پیشکش کردی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو عمانی ساحل سے کھولا جا سکتا ہے اور اس راستے سے جہازوں کو نقل و حرکت میں آسانی ہو سکتی ہے ایران نے تجویز پیش کی ہے عمانی ساحلی پٹی کی طرف جہازوں پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور اس تجویز کا مقصد مذاکرات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ رائٹرز کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد 20ہزار سے زائد بحری جہاز اور آئل ٹینکر پھنسے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز کے عمانی ساحل سے بحری جہاز راستہ استعمال کر سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق تشویشناک دعویٰ، قیادت پر سوالات اٹھنے لگے
دنیا1 week agoایران میں کریک ڈاؤن تیز، مخالفین کے سہولت کاروں کے خلاف فوری فیصلوں کی ہدایت
ہندوستان7 days agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر7 days agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
جموں و کشمیر1 week agoلشکر طیبہ کا بین ریاستی دہشت گردی کے ماڈیول کا انکشاف، دو پاکستانیوں سمیت 5 گرفتار
دنیا7 days agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر3 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
جموں و کشمیر7 days agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا








































































































