تازہ ترین
دیکھئے :کشمیر کی چودھویں صدی کی صوفی بزرگ خاتون اورشاعرہ ’’ لل دید ‘‘ کی کہانی
رضوان سلطان :
دنیا میں وادی کشمیر ہر لحاظ سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے ، وہ چاہے اس کی خوبصورتی ، مذہبی رواداری ، تاریخ یا پھر اسکی آغوش میں کھلے ، شاعر صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیات ہوں ۔کشب رشی کے وقت سے لے کر آج تک چاہے اسلام ہویا ہندو مذہب ، سینکڑوں کی تعداد میں یہاں صوفی بزرگ پیدا ہوئے ہیں ، جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی ساخت قائم کی ، اور اسی وجہ سے اس خوبصوررت وادی کو پیر وار بھی کہا جاتا ہے ۔
چودھویں صدی میں یہاں ایک صوفی شاعرہ اور بزرگ خاتون پیدا ہوئیں ، جن کا نام لل دیدتھا۔ یہ بزرگ خاتون سرینگر سے لگ بھگ ساڑھے چار میل دور جنوبی کشمیر کے پانپور علاقے کے پاندھریٹن گاؤں میں پیدا ہوئیں ، یہ صوفی شاعرہ اور بزرگ خاتون اپنی باکمال شاعری کی صلاحیت سے مسلمان اور ہندو کو ایک ہی قطار مین کھڑا کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی ۔جہاں وہ مسلمانوں کیلئے لل عارفہ وہیں ہندوؤں کیلئے للیشوری کے نام سے جانی جاتی ہیں ۔
معروف قلم کار اور صحافی ایم جے اکبر نے اپنی کتاب Kashmir Behind The Vale میں اس بزرگ خاتون کو ایک اعلیٰ اور فلسفی قسم کی شاعرہ قرار دیا ہے ۔
یہاں تک کہ انہوں نے کہا ہے کہ لل عارفہ نے ایک مشہور و معروف بزرگ شیخ نورالدین نورنی ؒ کو اپنا دودھ پلایا ۔ان کی لکھی گئی شاعری کو لل واکھ کہا جاتا ہے ، جس کا ریچارڈ ٹیمپل ، کولہ من بارکس اور جے شری اوڈین جیسے قلم قاروں نے انگریزی میں ترجمہ کیا ہے ۔
ان کی شادی کم عمری میں ہی ایک براہمن خاندان میں کرائی گئی ، وہ سارا کام خود ہی کرتی تھیں ، لیکن اس کے باوجود بھی ساس کی طرف سے انہیں بہت ستایا جاتا تھا ۔ کئی دن تک لل دید کو ساس بھوکا رکھتی تھی ، خاوند کے کان بھر کے ان سے بھی پٹواتی تھی ۔لل دید کے نام پر سرینگر میں ایک بہت بڑا ہسپتال بھی ہے ۔
وادی کے مشہور مصنف اور شاعر ظریف احمد ظریف لل دید کے بارے میں تاثرات:
لل دید کو کشمیری مختلف ناموں سے یاد کرتے ہیں، کیوں کہ وہ کشمیر میں صوفی شاعروں کی صف اول کی شاعرہ ہیں ۔ جنہوں نے صوفی فلسفے کو سمجھایا ۔ کیو ں کہ اس فلسفے میں گہرائی اتنی ہے کہ 600سال کے بعد بھی بڑے بڑے فلاسفر اور ٹرانسلیٹر آئے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے لل دید کو جاننے کی کو شش کی ۔ لیکن جہاں تک ان کے فلسفے کا تعلق ہے وہ بہت ہی عظیم فلسفہ ہے ۔
لل دید کا صوفی ازم کا پیغام بھائی چارے، ہم آہنگی کا ہے ۔لل دید ہمارے صوفی ازم کی نشانی ہے اس زمانے کے جو معروف تایخ دان جون راجا ، یودھا بٹ ،شری ور نے لل دید کے بارے میں کہیں ذکر ہی نہیں کیا ہے ،۔ جس پر آج بھی سوالات پیدا کئے جاتے ہیں۔
وادی کشمیر علماء ، ماہرین ، اسکالر، صوفی ، درویشوں اور قلندروں کی جگہ رہی ہے ، یہاں کوئی بھی بھید بھاؤ نہیں رہا ہے ،یہا ں جو بھی آئے انہوں نے یکجہتی کا سبق دیا ۔اسی لئے کشمیر کو پیروں کی وادی بھی کہا جاتا ہے ۔
لل دید کو ویسا کوئی ملا ہی نہیں جو اسے سمجھ سکتا ،اب جس کو جتنی ذہنی صلاحیت ہے اس نے لل دید کو اپنے مطابق سمجھا ہے ۔ مگر جو انکا صوفی ازم کا فلسفہ تھا وہ ہر ایک سمجھ نہیں سکتا۔
دنیا
اسرائیل کو امن عمل کا احترام کرنا ہوگا، بیروت میں شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں: جے ڈی وینس
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ ایران معاہدے کے بعد ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل کی ایک رات میں آبنائے ہرمز سے ترسیل ہوچکی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران نے اب تک کسی جہاز پر حملہ نہیں کیا، ایران مفاہمتی یادداشت میں شامل آبنائے ہرمز کھولنے کی شق کی پاسداری کر رہا ہے۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں طے ہونے والا 60 روزہ دورانیہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کی زیادہ تر فوجی صلاحیتیں تباہ ہوچکی ہیں، ایران بھی اب اپنی معیشت کو بہتر بنانا چاہتا ہے، ایران کا رویہ بہتر رہا تو یہ ایران کے مفاد میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائل بنانے والی بہت سی تنصیبات کو تباہ کیا ہے، ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران علاقائی دہشت گردی کے لیے فنڈنگ نہ کرے۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدے میں بات ہوگی کہ ایران کے پاس دنیا کے لیے خطرہ بننے والے میزائل نہ ہوں، ایران کو اب اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہوگی۔
امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ معاہدے میں ایران پر پابندیوں کے معاملے میں زیادہ رعایت نہیں ہے، ہم دیکھیں گے کہ ایران لین دین کیسے کرتا ہے، ہم کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی عارضی طور پر ایران سے پابندیاں ہٹا سکتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل کو امن عمل کا احترام کرنا ہوگا، بیروت میں شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے معاہدہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بناتا ہے، خلیجی ممالک کو معاہدہ اچھا لگا ہے کیونکہ اس سے ایران کمزور ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں لبنان میں حزب اللہ مضبوط نہ ہو تاکہ اسرائیل کو کوئی خطرہ نہ رہے، اسرائیل کو خطرہ نہیں ہوگا تو اسرائیل بھی جنوبی لبنان یا بیروت پر حملہ نہیں کرے گا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے رویے میں تبدیلی تک منجمد اثاثے بحال نہیں کریں گے، خطے میں امریکی افواج کو جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر لے آئیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا امریکہ کو انتباہ
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے وارننگ دی ہے کہ معاہدہ شکنی یا غیر ضروری مطالبات پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران، سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کی سخت نگرانی کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی خلاف ورزی یا دشمنانہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ دشمن کو ماضی میں بھی اس کی کارروائیوں کا سخت جواب دیا جا چکا ہے، اور اگر اس نے دوبارہ اسی راستے پر چلنے کی کوشش کی تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت، مؤثر اور دندان شکن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
جنیوا، سوئس وزارت خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان آج برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہونے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے مشہور برگن اسٹاک ریزورٹ میں امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے ابتدائی مذاکرات آخری لمحات میں ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ سوئس وزارتِ خارجہ نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آج یہ طے شدہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
امریکی میڈیا اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا کہ مذاکرات ابھی تیاری کے مرحلے میں ہیں اور لاجسٹک و انتظامی تفصیلات مکمل طور پر طے نہیں ہو سکی تھیں، یہی وجہ ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سوئٹزرلینڈ کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے اور وہ آج رات روانہ نہیں ہو رہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ تکنیکی مذاکرات جلد شروع کرنے کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے، جس کے بعد اب ان کا دورہ سوئٹزرلینڈ بھی منسوخ ہو گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حال ہی میں طے پانے والے اس مفاہمتی یادداشت کے نکات پر اب دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی مذاکرات علیحدہ سے ہوں گے، جس کے بعد حتمی بات چیت کا عمل آگے بڑھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی

































































































