تازہ ترین
ریاستی سرکار کا ’دی اینڈ ‘،بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ توڑا اتحاد

سری نگر ریاستی سیاست میں منگلوار کو اُس وقت بھونچال آگیا جب مخلوط حکومت میں شامل بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لیتے ہوئے ریاست سے لے کر نئی دہلی تک سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی صدارت میں نئی دہلی میں منعقدہ اہم میٹنگ میں فیصلہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ ریاست میں مخلوط حکومت کے ساتھ محو سفر رہنا اب بی جے پی کے لیے ناقابل قبول ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر اور جنرل سیکرٹری رام مادھو نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ اشتراک صرف اس وجہ سے عمل میں لایا تھا تاکہ وادی میں امن و قانون کی صورتحال میں بہتری آئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پاچکے ایجنڈا آف الائنس میں بنیادی نقطہ یہ تھا کہ مخلوط حکومت میں شامل دونوں جماعتیں ریاست کے تینوں خطوں میں امن وخوشحالی کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ تینوں خطوں میں ترقی کو فروغ دیں۔
اس دوران پی ڈی پی صدر اور ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی طرف سے حمایت واپس لینے کے فوراً بعد اپنا استعفیٰ ریاستی گورنر این این ووہر کو پیش کیا جس کے فوراً بعد محبوبہ مفتی نے پارٹی ہائی کمان کا اعلیٰ سطحی اجلاس اپنی سرکاری رہائش گاہ پر طلب کیا۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاست جموں وکشمیر میں منگلوار دوپہر اُس وقت سیاسی سطح پر ایک بہت بڑی تبدیلی رونما ہوئی جب مخلوط حکومت کی اتحاد جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مخلوط حکومت سے اپنی حمایت واپس لیتے ہوئے سیاست کی گلیاروں میں ہلچل مچادی۔
ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کی اہم میٹنگ منگلوارکو پارٹی صدر امت شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کی ریاستی یونٹ کو قبل از وقت مدعو کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت جن میں پارٹی صدر امت شاہ، جنرل سیکرٹری رام مادھو کے علاوہ ریاستی یونٹ کے ذمہ داروں اور بی جے پی وزرا کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال زیر بحث رہنے کے علاوہ پارٹی کی زمینی سطح پر کارکردگی پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اس دوران ریاستی یونٹ سے وابستہ بی جے پی ممبران نے پارٹی ہائی کمان کو ریاست کی زمینی صورتحال سے واقف کراتے ہوئے کئی اہم نکات کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ میٹنگ میں آخر پر بہ اتفاق رائے یہ طے پایا کہ ریاست کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بی جے پی مخلوط حکومت سے اپنی حمایت واپس لے رہی۔میٹنگ کے اختتام پر بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ مخلوط حکومت کا حصہ بننا اب بی جے پی کے لیے ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی کی بگڑتی سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مخلوط حکومت سے اپنی حمایت واپس لے گی۔ رام مادھو نے بتایا کہ مخلوط حکومت سے حمایت واپس لینے کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان، ریاست کی بی جے پی یونٹ کے ذمہ داروں کے ساتھ تفصیلی صلاح و مشورہ کے بعد ہی لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو خیر باد کہنے کے فیصلے میں ہر کسی کے ساتھ گفت و شنید کی جاچکی ہے اور نئی دہلی سے لے کر ریاست جموں وکشمیر تک پارٹی سے وابستہ سیاسی قائدین کو قبل از وقت اعتماد میں لیا جاچکا ہے ، بی جے پی وزرا ریاستی گورنر کو اپنے فیصلہ سے آگاہ کرنے کے علاوہ جلد ہی کابینی منصب سے استعفیٰ پیش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بھاریہ جنتا پارٹی ریاست میں گورنر رول کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کا ماننا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے لہٰذا ہم نے فیصلہ لیا ہے کہ ریاست میں اقتدار کی باگ ڈور گورنر کے ہاتھوں میں دی جائے۔
اس دوران پی ڈی پی صدر اور ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی طرف سے حمایت واپس لینے کے فوراً بعد اپنا استعفیٰ ریاستی گورنر این این ووہر کو پیش کیا جس کے فوراً بعد محبوبہ مفتی نے پارٹی ہائی کمان کا اعلیٰ سطحی اجلاس اپنی سرکاری رہائش گاہ پر طلب کیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاستی کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی جانب سے حمایت واپس لینے کے فوراً بعد اپنا استعفیٰ ریاستی گورنر این این ووہرا کو پیش کیا جبکہ موصوفہ نے منگلوار سہ پہر کو پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ موصوفہ نے اپنی رہائشی گاہ واقع گپکار پر پارٹی لیڈران کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ مخلوط حکومت کے درمیان مختلف معاملات پر یکساں رائے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف اُمورانجام دینے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔پی ڈی پی کے سینئر لیڈر پیر منصور نے بتایا کہ مخلوط حکومت میں شامل دونوں جماعتوں کے درمیان مختلف معاملات کو لے کر الگ الگ رائے تھی جس کے ہوتے ہوئے حکومت کو مزید چلانا سخت دشوار بن چکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایسی صورتحال میں پی ڈی پی کے لیے مناسب نہیں تھا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مزید کام کرتی۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی کے لیے یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کیوں کہ بی جے پی کے ساتھ مختلف معاملات کو لے کر تلخیاں چلی آرہی تھی۔یاد رہے بی جے پی اور پی ڈی پی کے درمیان 2014میں اتحاد قائم ہوا تھا تاہم 3سال اور 3ماہ کے بعد دونوں پارٹیوں کے راستے الگ الگ ہوگئے ۔KNS
دنیا
ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ملاقات کےلئے بےچین نہیں تھے بلکہ ایران تھا ہم 60 دن تک اپنی حکمت عملی کوجاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا ایک سینٹ بھی نہیں دیاجائے گا اس جنگ نے ایران کو مکمل طور پر کمزور اور تباہ کر دیا ہے ایران کے پاس اب کوئی فضائیہ، بحریہ، اینٹی ایئر کرافٹ اور ریڈار سسٹم نہیں بچا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس کہتے ہیں ایران 4 ماہ پہلے کےمقابلے آج بہترحالت میں ہے، کیا کوئی ایسی جھوٹی بات کہہ کربچ سکتا ہے؟ لوگ اتنے بےوقوف ہو سکتے ہیں
امریکی نیوز ویب سائٹ “ایگزیوس” کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے پر کھل کر گفتگو کی اور اسے امریکی سفارت کاری کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا یہ نیا معاہدہ تہران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ عالمی معیشت کو ایک بڑے بحران سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ جہاز رانی کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے 60 روزہ مدت مقرر کی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدے کے باوجود کئی اہم اور حساس معاملات ابھی تک حل طلب ہیں، جن پر آئندہ ہونے والے مذاکرات کے اگلے ادوار میں تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان، خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا
تہران، ایران نے امریکہ پر مفاہمتی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے سمندری ریڈیو چینلز پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا لبنان سے انخلا، امریکی بحری ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ اور خلیج فارس سے امریکی افواج کا انخلا امریکہ ایران معاہدے کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ان شرائط پر عملدرآمد تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب نہ جائیں، ہدایت کی خلاف ورزی پر بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایران نے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔
ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست دینے والے بحری جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا، بحری جہازوں کو یہ سہولت مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں دی جائے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کو نظر انداز کر کے علاقائی سلامتی کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا بیان نسل کشی کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے کسی عام انتہاپسند کا بیان نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر کا سرکاری مؤقف ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ تل ابیب کی قیادت پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے اسرائیلی حکومت مستقل جنگ کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے کے امن واستحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے عالمی برادری اسرائیلی پالیسیوں کا نوٹس لے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، سیز فائر آج شام مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہوگی۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان آج مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیشرفت دونوں کے درمیان لبنان میں کشیدگی میں شدید اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
ہندوستان1 day ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
































































































