تازہ ترین
عمر عبد اللہ بی جے پی اورآر ایس ایس کاپہلا کشمیری نمائندہ:پیپلز کانفرنس

پیپلز کانفرنس نے سوموار کو نیشل کانفرنس پر وار کرتے ہوئے بتایا کہ عمر عبد اللہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کا کشمیر سے پہلا کشمیری نمائندہ تھا ۔جس کو جی جے پی سرکار نے ہی اپنے دوراقتدار میں فارن منسٹر بنایا۔جس دوران وادی کشمیر میں انسانی حقوں کی پا مالیا عروج پر تھی۔اس دوران اپنے ایک بیان میں پیپلز کانفرنس نے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبد اللہ پر الزام عائد کرتے ہوے بتایا کہ ریاست جموں کشمیر میں بد نام زمانہ اخوان دور میں انہوں نے چٹ سسٹم رائج کر کے ہلاکتوں کی حوصلہ افزائی ہے ۔
پیپلز کانفرنس کے ترجمان جانب سے موصولہ ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ پر وار کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر سے بی جے پی اور آر ایس ایس کا پہلا نمائندہ عمر عبداللہ تھا جس کو اس وقت کی بی جے پی سرکار نے فارن منسٹر بنایا تھا ۔انہوں نے بتایا اس وقت وادی کشمیر میں انسانی حقوق ی پامالیاں عروج پر تھی۔پارٹی ترجمان عدنان میر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ عمر عبداللہ کو اس وقت اس لئے فارن منسٹر بنایا گیاتھا تاکہ دنیاں کے سامنے کشمیری یہ بات سامنے لائی جائے گی کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں نہیں ہو رہی ہیں ۔انہوں نے بتایاور اب وہ شہر میں نیا بی جے پی بیٹر ہے۔تاکہ ماضی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔جبکہ وہ حادثاتی طور آر ایس ایس سے دور چلا گیا ہے ۔
بیان میں بتایا گیا کہ عمر عبد اللہ نے آر ایس ایس سے اس لئے دوری اختیار نہیں کی کشمیر میں انسان حقوق کی پامالیاں ہو رہی تھی اور نا ہی خود مختاری کے حل کو قبول نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا وہ اس لئے دور چلا گیاکیونکہ والد صاحب پھر بی جے پی کی حکومت کے ذریعہ بھارت کے نائب صدر نہیں بنے۔انہوں نے بتایا ہم ان کو یاد دلاتے ہیں کہ ہمیں ایمان کا دفاع کرنے کے لئے کسی کو اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے بتایایہ نیشنل کانفرنس ہی ہے جنہوں نے اخوان کو استعمال ککرے1996سے2002تک کشمیریوں کو قتل کیا ہے انہوں نے بتایا کیا این سی اخوان دور مالک نہیں ہے جنہوں نے اس دور کو شروع کر کے کشمیریوں کا قتل عام کیا ہے ۔
ترجمان نے سوال کیا ۔کہ یہ صحیح نہیں ہے کہ فاروق عبداللہ اخوان ریلیوں میں تقریر کرتے تھے ۔؟بیان میں بتایا گیا ہے نیشنل کانفرنس نے اپنے دور اقتدار میں سال1996سے2002تک اخوان دور کو شروع کر کے سینکڑوں کی تعداد میں کشمیریوں کو قتل کیا ہے ۔جس میں اخوانیوں کو این سی نے قتل کرنے کی مکمل حمایت اور آزادی دی ہے ۔انہوں نے بتایا آپ کیا سمجھا رہے ہیں کہ فاروق عبد اللہ اخوان دور میں خاموش تھا؟انہوں نے بتایا کہ فاروق عبد اللہ اس دور میں اخوان کمانڈوروں کے ساتھ تصاویر کھینچ رہا تھا۔جبکہ انکی ریلوں میں اخوان لیڈر ہوتے تھےْ ۔
انہوں نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ فاروق عبد اللہ نے اخوان دورا میں چھٹی سسٹم رائج کیا جس کے ذریعے سے کس کو کب اور کہاں مارنا طے ہونے کے بعد کام اخوانیوں سے کروایا جاتا تھا ہے ۔جس کی وجہ سے اس دور لوگوں کو مارنے والی کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی۔جبکہ حد تو یہ ہوئی کہ این سی نے بعد میں اخوان لیڈوروں کوانتخابات میں حصہ لینے کے لئے منڈیٹ دیا اور بعد میں انہیں ایم ایل سی بنا دیا۔اور ہم اس پر نیشنل کانفرنس کے ساتھ ڈبیٹ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔جس کے لئے ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہے ۔اور لوگ جان لیں گے کہ نیشنل کانفرنس نے کیا ہے ۔جو سچ ہے جس کا این کو سامنا کرنا ہوگا۔پیپلز کانفرنس ترجمان نے مذید بتایا کہ فاروق عبد اللہ نے اپنے دور میں ملک کا سب سے بڑا شہری ایوارڑاس شہری انسان کو دینے کی سفارش کی ہے جو درجنوں قتلوں میں ملوث ہونے کے علاوہ کشمیر میں تباہی کا زمہ دار رہا ہے ۔
دنیا
ایرانی وزیر خارجہ کا سپریم لیڈر کے بیان کا خیرمقدم
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خارجہ پالیسی ایرانی مفادات کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی رہنمائی میں ایران کے حقوق، وقار اور آزادی کا تحفظ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ سے مفاہمتی یادداشت پر میرا نقطۂ نظر مختلف تھا، صدر پزشکیان اور سپریم نیشنل کونسل کی اتفاق رائے پر اس کی منظوری دی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انفرادی سطح پر مذاکرات ہوں گے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ دشمن کے نقطۂ نظر کو قبول کر لیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر میں نہیں ہوتا تو اسرائیل کا صفایا ہوچکا ہوتا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو اسرائیل کا صفایا ہو چکا ہوتا۔
ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تعلق اچھا ہے، لیکن انہیں تھوڑا قابو میں رکھنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے، اسرائیل وہی کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران سے معاہدہ مایوسی میں نہیں کیا، بلکہ ایران نے ایسا کیا ہے، ایران مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے، ہم 60 دن کا وقت پورا کریں گے، ایران کو کوئی رقم ،ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ نے ایران کو کمزور کر دیا ہے، ایران کے پاس نہ فضائیہ ہے، نہ بحریہ، نہ طیارہ شکن آلات، نہ ریڈار، اور نہ ہی عملی طور پر کوئی اور چیز باقی ہے، اس کے باوجود ڈیموکریٹس کہتے ہیں کہ ایران چار ماہ قبل کے مقابلے میں اب بہتر حالت میں ہے، ڈیموکریٹس کتنے بیوقوف ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے ہیں۔
سوئس وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کے لیے بدستور تیار ہے، برگن اسٹاک میں متعلقہ تیاریوں کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے مذاکرات کی نئی تاریخ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت دو مخالف دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیل کے سخت گیر حلقے حزب اللّٰہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا اور ایران کے ساتھ سفارتی عمل کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل اپنے فوجیوں یا سرزمین پر حملوں کو برداشت نہیں کرے گا اور حزب اللّٰہ کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی، لیکن ساتھ ہی ان کے بیان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فی الحال جنگ کو مزید وسیع کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
صیہونی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری، 16 افراد شہید
بیروت، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے، جنوبی لبنان پر بمباری سے 16 افراد شہید ہوگئے۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی فوج نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر وحشیانہ فضائی حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق، نبطیہ شہر میں ہونے والے حملوں میں 8 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ قریبی علاقے الشرقیہ میں ایک رہائشی مکان پر کیے گئے حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی

































































































