جموں و کشمیر
محمد عمر کمار: دیوالی سے قبل 20 ہزار مٹی کے لیمپوں کا آرڈر پورا کرنے میں مصروف

سری نگر:محمد عمر کمار نامی نوجوان ان دنوں سری نگر کے نشاط علاقے میں واقع اپنے مٹی کے برتن بنانے کے کارخانے میں کافی مصروف نظر آ رہے ہیں۔
وہ 24 اکتوبر کو منائے جانے والے دیوالی کے مقدس تہوار سے قبل 20 ہزار مٹی کے لیمپوں کے ایک بہت بڑے آرڈو کو پورا کرنے کے لئے انتہائی محنت اور جوش سے کام میں لگے ہوئے ہیں۔
ستائیس سالہ عمر کمار سال گذشتہ اس وقت شہہ سرخیوں میں رہے جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ہاتھ سے بنائے جانے والے مٹی کے برتن امریکہ اور چین کے مشین سے بنائے جانے والے برتنوں سے صحت کے لئے زیادہ بہتر ہیں۔
انہوں نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’جیسا کہ دیوالی کا مقدس تہوار قریب آرہا ہے میں بیس ہزار مٹی کے لیمپوں کے آرڈر کو پورا کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہا ہوں یہ آرڈر مجھے ایک مشہور فرم سے ملا ہے‘۔
عمر کمار کو وادی میں مٹی کے برتن بنانے کی صنعت کے لئے بڑے خواب ہیں اور وہ اس پیشے میں نئی جان ڈال کر اس کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے محو جدوجہد ہیں۔
انہوں نے کہا: ’میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسی طرح مٹی کے برتن دوبارہ خریدنا شروع کریں جس طرح وہ تانبے وغیرہ کے برتن خریدتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا: ’جو لوگ اس پیشے سے وابستہ تھے انہوں نے مالی مسائل کی وجہ سے اس کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اس کے کاریگر لگ بھگ ناپید ہوچکے ہیں کیونکہ اب اس پیشے سے روزی روٹی سبیل ہونا از بس محال بن گیا ہے‘۔
عمر کمار نے کہا کہ کمہار کے پہیے سے ایک دن ایک ہزار مٹی کے لیمپ تیار کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا: ’تاہم یہ تب ہی ممکن ہے جب صبح سے شام تک کام کیا جائے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے برتن یا دوسری چیزیں بنانے کے لئے مٹی کو سُکھانا پڑتا ہے۔
موصوف کاریگر نے کہا کہ میرے یونٹ میں فی لیمپ کی قیمت دو سے پانچ روپیہ ہے جبکہ اس کو مارکیٹ میں دس روپیے کے حساب سے بیچا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک محنت طلب اور صبر آزما کام ہے۔
محمد عمر کمار نے بی کام کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سرکاری نوکری کے انتظار میں بیٹھنے کے بجائے اپنے آبا و اجداد کے اسی پیشے کو اختیار کرنے کا فیصلہ لیا۔انہوں نے کہا: ’میں اب یہ کام گذشتہ تین برسوں سے کر رہا ہوں اور اپنا روزگار چلا رہا ہوں‘۔
عمر کمار ان دنوں پہیے پر کشمیر کا قدیم ترین موسیقی آلہ ’تمبکناری‘ بنانے میں بھی مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا: ’شادیوں کا سیزن ہونے کے باعث مجھے ’تمبکناری‘ بنانے کے بھی بڑے آرڈر مل رہے ہیں‘۔
’تمبکناری‘ مٹی سے بنایا جانے والا ایک کشمیری موسیقی آلہ ہے جس کو یہاں شادی بیاہ وغیرہ جیسی تقریبوں کے دوران گانا گاتے وقت بجایا جاتا ہے۔
عمر کمار نے کہا کہ مجھے ایک سو تمکبناریاں بنانے کا آرڈر مل گیا ہے جس کو میں پورا کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے یونٹ میں فی تمبکناری کی قیمت ایک سو روپیہ ہے جبکہ اس کو مارکیٹ میں تین سے پانچ سو روپیے کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے سال بھر یہ چیزیں بنانے کے لئے آرڈر ملتے ہیں۔
جموں و کشمیر
جموں ڈویژن کے سمر زون دسویں جماعت کے نتائج میں لڑکیوں نے ماری بازی
جموں، جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے نتائج میں ایک بار پھر لڑکیوں نے برتری حاصل کی ہے۔
محکمے کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ جموں ڈویژن کے سمر زون کی سالانہ اور باقاعدہ دسویں جماعت کے نتائج میں یہ رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔ حکام نے بتایا کہ امتحان میں کل 50,754 امیدوار شامل ہوئے تھے، جن میں سے 45,094 امیدوار کامیاب ہوئے۔ اس سال کل کامیابی کا تناسب 88.85 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے 79.94 فیصد کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ کل امیدواروں میں سے 27,486 لڑکے اور 23,268 لڑکیاں امتحان میں بیٹھی تھیں۔ ان میں سے 24,054 لڑکے اور 21,040 لڑکیاں کامیاب رہیں۔ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 87.51 فیصد رہا، جبکہ لڑکیوں نے 90.42 فیصد کے ساتھ اعلیٰ کامیابی درج کی۔
یہ امتحان 527 مراکز پر خوش اسلوبی سے منعقد کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ سرکاری اسکولوں سے 26,706 امیدوار امتحان میں بیٹھے، جن میں سے 22,283 پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 83.44 فی صد رہا۔ پرائیویٹ اسکولوں سے 24,048 امیدوار شامل ہوئے اور 22,811 کامیاب رہے، جس سے ان کی کامیابی کا تناسب 94.86 فی صد درج کیا گیا۔
وزیر تعلیم سکینہ اتّو نے دسویں جماعت (سمر زون) کے طلبہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر موصوفہ نے طلبہ کی محنت اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج اساتذہ، والدین اور پورے تعلیمی نظام کی مشترکہ کوششوں کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں کا 83.44 فیصد پاس ہونا انتہائی حوصلہ افزا ہے اور یہ سرکاری اداروں میں تعلیمی معیار میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
طالبات کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فخر کے ساتھ اس بات کا تذکرہ کیا کہ لڑکیوں نے ایک بار پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو ان کے پختہ ارادے اور تعلیمی فضیلت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ کامیابی نہ صرف فخر کی بات ہے بلکہ تعلیم کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات کی واضح علامت بھی ہے۔‘‘
طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کے اہداف کو خود اعتمادی کے ساتھ حاصل کریں۔ انہوں نے ان طلبہ کو بھی ناامید نہ ہونے اور مزید محنت کرنے کا مشورہ دیا جو توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے اور اس بات پر زور دیا کہ کامیابی ایک مسلسل سفر ہے۔ انہوں نے ایک جامع، منصفانہ اور اعلیٰ معیار کے تعلیمی نظام کی فراہمی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
کانگریس کا خواتین کے ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ
سری نگر، کانگریس پارٹی نے منگل کے روز خواتین کے ریزرویشن کے معاملے پر اپنی ملک گیر بیداری مہم کو تیز کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر خواتین کو بااختیار بنانے کی آڑ میں ‘جمہوریت کو کمزور کرنے’ کی کوشش کا الزام لگایا۔
اسمبلیوں اور پارلیمان میں خواتین کے لیے ریزرویشن لاگو کرنے اور لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد بڑھانے والا آئینی ترمیمی بل، مطلوبہ دو تہائی اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے 17 اپریل کو پارلیمان میں منظور نہیں ہو سکا تھا۔ پارٹی کی قومی سکریٹری زریتا لیتفلانگ نے سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران 17 اپریل کے واقعات کو ‘سرکاری سازش’ قرار دیا اور الزام لگایا کہ سیاسی فائدے کے لیے ‘آئینی ڈھانچے کو بدلنے’ اور خواتین کے ریزرویشن کے مسئلے کا غلط استعمال کرنے کی کوششیں کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مزاحمت ‘آئین، ہندوستان اور جمہوری اتحاد کی جیت’ کی عکاسی کرتی ہے۔ خواتین کے ریزرویشن کو ایک جائز مطالبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کو خبردار کیا کہ وہ خواتین کو اپنے چھپے ہوئے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ‘ڈھال’ کے طور پر استعمال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم کسی کو بھی ایسی اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خواتین کا استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ خواتین بیدار ہیں اور انہیں گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
کانگریس لیڈر نے مختلف ریاستوں کے واقعات اور منی پور کے تشدد کا ذکر کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ پر حکومت کے ریکارڈ پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے دلیل دی کہ ‘خواتین کی خود مختاری’ کے دعوے زمینی حقائق اور اعداد و شمار کے برعکس ہیں۔ محترمہ لیتفلانگ نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے وقت پر بھی تشویش ظاہر کی اور نشاندہی کی کہ خواتین کا ریزرویشن بل پہلے ہی 2023 میں پاس ہو چکا تھا۔
انہوں نے سوال کیا کہ اپریل 2026 میں اچانک خصوصی اجلاس کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ یہ قدم ڈی لیمیٹیشن کے منصوبوں سے جڑا تھا۔ انہوں نے 543 رکنی لوک سبھا میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی خواتین کے کوٹے سمیت خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو فوری طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ترامیم کی حمایت کے لیے تیار ہے اور حکومت سے بغیر کسی تاخیر کے کارروائی کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے این سی آر بی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم اور سیاست میں کم نمائندگی کا دعویٰ کیا اور کہا کہ کانگریس نے تاریخی طور پر خواتین کی شرکت کی حمایت کی ہے۔ کانگریس پارٹی نے خواتین کے ریزرویشن کے مسئلے پر ‘غلط معلومات’ کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک گیر عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے۔ بعد ازاں، کانگریس کی خواتین لیڈروں نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
جموں کے بیرونی علاقے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، دوسرا زخمی
جموں، جموں شہر کے مضافاتی علاقے سوہنجنا میں رنگ روڈ پر ایک موٹر سائیکل کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل ستواری منڈل کے علاقے سوہانجنا میں رنگ روڈ پر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں جموں کے ضلع اکھنور کے علاقے امبارن کے رہائشی محمد عامر کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاش کو مردہ خانے میں رکھوا دیا گیا ہے اور قانونی ضابطے مکمل ہونے کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا5 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
جموں و کشمیر6 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا5 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر5 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا








































































































