تازہ ترین
مسقط پہنچنے پر عمان کے سلطان نے ہوائی اڈے پر مودی کا استقبال کیا

مسقط، وزیر اعظم نریندر مودی اپنے چار روزہ تین ملکی دورے کے آخری مرحلے میں بدھ کی شام مسقط پہنچے، جہاں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے ہوائی اڈے پر ذاتی طور پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا مسٹر مودی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ ان کے استقبال کے لیے ہندوستانی قومی ترانے کا دھن بجایا گیا۔
مسقط پہنچنے پر وزیراعظم نے عمان کے نائب وزیراعظم برائے دفاعی امور سید شہاب بن طارق السید سے ملاقات کی۔
عمان کے نائب وزیر اعظم شام کو مسٹر مودی کے اعزاز میں عشائیہ دے رہے ہیں۔
مسٹر مودی سلطان طارق کی دعوت پر عمان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، دونوں رہنما تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہندوستان-عمان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے بات چیت کریں گے۔
یہ دورہ ہندوستان اور عمان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔ وزیر اعظم عمان میں مقیم ہندوستانیوں سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ ان کا خلیجی ملک کا دوسرا دورہ ہوگا۔
وزارت خارجہ کے مطابق، “یہ دورہ دونوں فریقوں کو تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سلامتی، ٹیکنالوجی، زراعت اور ثقافت سمیت دوطرفہ شراکت داری کا جامع جائزہ لینے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔”
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عباس عراقچی چین پہنچ گئے: چینی ہم منصب سے اہم ملاقات
بیجنگ،ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی دورہ چین پر بیجنگ میں موجود ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے خطے کی تازہ صورتحال، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور دو طرفہ تعلقات پر اہم گفتگو کی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ ناجائز ہے۔ مکمل جنگ بندی کا قیام ضروری ہے۔
عباس عراقچی ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے ایران صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدے کو قبول کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کا قریبی دوست ہے، موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہو گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ووٹ چوری کے الزام پر سیاست گرم، راہل گاندھی کا الیکشن کمیشن اور حکومت کی تنقید
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر انتخابی عمل پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے “ووٹ چوری” کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھائے۔
مسٹر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ “ووٹ چوری سے کبھی سیٹیں چرائی جاتی ہیں، کبھی پوری حکومت۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا میں بی جے پی کے 240 ارکان پارلیمنٹ میں سے “تقریباً ہر چھٹا رکن پارلیمنٹ ووٹ چوری سے جیتا ہے۔” انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو کیا بی جے پی کی زبان میں “گھس پیٹھیا” کہا جانا چاہیے۔ ہریانہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ “وہاں تو پوری حکومت ہی ‘گھس پیٹھیا’ ہے۔” انہوں نے الزام لگایا کہ جو اداروں کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہیں اور ووٹر لسٹوں و انتخابی عمل میں ہیر پھیر کرتے ہیں، وہ خود “ریموٹ کنٹرول” سے چل رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے یہ بھی کہا کہ منصفانہ انتخابات ہونے پر برسراقتدار جماعت 140 سیٹوں کے آس پاس بھی نہیں پہنچ پائے گی۔
اس دوران، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تعلق سے بھی سیاست تیز ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن کے کئی بڑے لیڈروں نے الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے مغربی بنگال میں تاریخی جیت درج کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے 15 سال پرانے اقتدار کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے راہل گاندھی کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے اسے ہار کی مایوسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے، جس پر اس طرح کے الزامات جمہوری اداروں کو کمزور کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں:پوپ لیو
ویٹیکن سٹی، پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امن کے بارے میں گفتگو کر کے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امن کے بارے میں گفتگو کر کے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں، تاہم لوگ ان پر تنقید کرنے کے لیے مکمل آزاد ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تنقید کے جواب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ کلیسا کا اصل مقصد انجیل کی تعلیمات اور امن کی تبلیغ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انجیل کی تبلیغ کی بنیاد پر کوئی ان پر تنقید کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کا حق رکھتا ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا موقف بھی توجہ سے سنا جائے گا۔
پوپ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ان کی تمام تر کوششوں کا محور مکالمے کے ذریعے امن کا قیام ہے، مگر وہ اختلاف رائے رکھنے والوں کی آزادی کا احترام کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر2 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا6 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا4 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
دنیا5 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف









































































































