تازہ ترین
نشاط کے ٹھیکہ دار کو اغوا کے بعد قتل میں ملوث پاپا کشتوآڑی عدالت میں پیش

خبراردو: بد نام زمانہ سابق اخوان کمانڈر اور عام شہریوں کا قاتل غلام محمد لون کو اپنے ساتھیوں سمیت برین نشاط کے ٹھیکہ دار کو اغوا کے قتل اور لاپتہ کرنے کے سلسلے میں پیش عدالت کیا گیا گیا ”جس دوران سابق اخوان کمانڈر اور ان کے ساتھیوں نے عدالت کو بتایا ہم ہندوستانی ہیں اور ہمیں پھنسانے کے لئے جموں کشمیر پولیس کو پاکستاںن نے فنڈنگ کا الزام لگایا ہے ۔
ریاست جموں کشمیر کا سابق بدنام زمانہ اخوان کمانڈر غلام محمد لون ولد ولد خضر محمدلون ساکن اجس بانڈی کوکو برین نشاط کے ٹھیکہ دار علی محمد میر کو سال26جون1996کو گھر سے نکلنے کے دوران اغوا کے بعد قتل کر کے لاپتہ کرنے کے ایک کیس کے سلسلے میں جمعرات کو 4thایڈشنل سیشن جج کی عدالت میں تینوںکو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ کیس کے مستغیث ظہور احمد میرساکن برین نشاط نے کے این یس کو بتایا ”کہ جس دوران انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو تینوں ملزمان نے حج کو بتایا کہ ہمیں12سال بند ہوئے ہیں اور ہمارا جرم صرف یہ ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں جبکہ اس کیس کے سلسلے میں پھنسانے کے لئے جموں کشمیر پولیس کو پاکستانی نے فنڈنگ کی ہے “ظہور احمد میر نے بتایا کہ جموں کشمیر پولیس نے کیس کوحقیقت پرمبنی کاروائی کی ہے جکہ ملزم کا الزام بے بنیاد ہے اور ان کا مقصد صرف جموںکشمیر پولیس کو بد نام کرنا ہے۔
خیال رہے علی محمدمیر 26جون1996کے روز گھر سے والد کے لئے ادویات لانے کے بعد لاپتہ ہوا ہے جس کے بعد مزکورہ شہری کا بیٹا3روز بعد غلام محمد لون کے پاس گیا انہیں مدد کرنے کے اپیل جس دوران تین سال تک لاپتہ شہری کا پتہ بناتے کے لئے انہوں نے متاثرہ خاندان سے 1,60,000 روپے بھی حاصل کئے ہیں جس کے بعد اکوان کماندر کے ساتھیوں نے انہیں بتایا کہ والد کو ہلاک کیا گیاہے اس لئے آپ خود کو بچائیں جس کے بعدسال1999میں بھی مزکورہ اخوانیوں کو 40روز تک تھانے میں بند رکھا گیا ہے جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا ہے ۔
اس دوران سال2007ءمیں پاپا کشتواڑی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مختلف دفعات جن میں364,342,302,120B,201کے خلاف کیس درج ہیں ۔ ظہور احمد میر نے مطالبہ ہے کہ چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کیا جائے ۔
ہندوستان
بنگال اور تمل ناڈو میں دوبارہ پولنگ کی کوئی سفارش نہیں کی گئی:الیکشن کمیشن
نئی دہلی،
الیکشن کمیشن کے حکام نے ہفتے کے روز واضح کیا ہے کہ مغربی بنگال اور تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے 23 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے حوالے سے کسی بھی مقام پر دوبارہ ووٹنگ کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔
ریاست کی 294 رکنی اسمبلی کے پہلے مرحلے کے تحت 152 نشستوں کے لیے اس ہفتے جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔ ان نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 44,376 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ چند مقامات پر اکا دکا واقعات کے علاوہ ووٹنگ کا عمل پرامن رہا۔
تمل ناڈو کی تمام 234 اسمبلی نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں انتخابات مکمل کر لیے گئے۔ اس مقصد کے لیے ریاست بھر میں 75,064 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، دونوں ریاستوں میں رائے دہندگان کی جانب سے بھرپور جوش و خروش دیکھا گیا اور پولنگ کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ کسی بھی مرکز سے دھاندلی یا سنگین بے ضابطگی کی شکایت موصول نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
بی جے پی کے دورِ حکومت میں اب متاثرہ کو ہراساں کرنے کا نیا نظام بن گیا ہے: پرینکا گاندھی
نئی دہلی،
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں ایک لڑکی کے قتل سے پہلے اس کی شکایت درج کرنے میں تامل برتنے اور پھر بدمعاشوں کی جانب سے متاثرہ خاندان پر دباؤ ڈالنے کے معاملے پر ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دورِ اقتدار میں اب یہ ایک نیا نظام بن گیا ہے۔
سنیچر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں محترمہ واڈرا نے لکھا: “اتر پردیش کے غازی پور میں ایک لڑکی کے قتل کے معاملے میں پہلے ایف آئی آر درج کرنے میں آنا کانی، پھر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں ملنا اور بدمعاشوں کے ذریعے لاقانونیت پھیلانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں خواتین کے خلاف مظالم انتہا پر ہیں۔”
پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی راج میں اب یہ ایک “غیر اعلانیہ قانون” بن گیا ہے کہ جب بھی کسی خاتون پر ظلم ہوتا ہے تو الٹا متاثرہ شخص کو ہی مزید ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر خواتین کی حفاظت کے حوالے سے غیر سنجیدہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بارے میں وزیراعظم کی بڑی بڑی باتیں محض دکھاوا ہیں۔
انہوں نے اناؤ، ہاتھرس، پریاگ راج اور اب غازی پور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی خواتین کے ساتھ ناانصافی ہوئی، بی جے پی اپنی پوری طاقت کے ساتھ ظالم کے حق میں اور مظلوم کے خلاف کھڑی ہو گئی۔
پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ملک بھر کی خواتین یہ “اندھیر نگری” دیکھ رہی ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
صدر ٹرمپ برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کے ساتھ ایران اور ناٹو کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے
واشنگٹن،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے دورہ امریکہ کے دوران ان کے ساتھ شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (ناٹو) اور ایران کے خلاف امریکی مہم سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے ایک نیوز ایجنسی کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا، “میں ہر موضوع پر بات کروں گا۔ کنگ چارلس میرے دوست ہیں اور ایک بہترین انسان ہیں۔” رپورٹ کے مطابق، بات چیت کے ایجنڈے میں برطانیہ کا ‘ڈیجیٹل سروس ٹیکس’ بھی شامل ہوگا۔
بکنگھم پیلس نے 31 مارچ کو شاہ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا کے دورہ امریکہ کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق، شاہی جوڑا 27 سے 30 اپریل تک امریکہ کے سرکاری دورے پر رہے گا۔
پیر سے شروع ہونے والا یہ چار روزہ دورہ برطانیہ سے امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ دورہ عالمی سیاست اور خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
اسپوتنک/یو این آئی
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا5 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
جموں و کشمیر1 day agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا4 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
دنیا7 days agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
ہندوستان1 week agoاسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا ہندوستان کی جانب سے خیر مقدم، امن کی سفارتی کوششوں کی حمایت







































































































