تازہ ترین
ورلڈ کپ 2026: حیدرآبادی میاں بھائی محمد سراج کی ہندوستانی اسکواڈ میں واپسی،مداحوں میں خوشی کی لہر
حیدرآباد 7فروری(یواین آئی)حیدرآباد کے اسٹار فاسٹ گیند بازمحمد سراج کے مداحوں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کیونکہ انہیں آئی سی سی مینس ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لئے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سراج کو نوجوان بولرہرشت رانا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو گھٹنے کے زخمی ہونیکے باعث ٹورنمنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
اطلاعاتکے مطابق، 4 فروری کو نوی ممبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران ہرشت رانا زخمی ہو گئے تھے۔ طبی معائنے اور اسکین کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ان فٹ قرار دیا جس کے بعد سلکٹرس نے حیدرآبادی میاں بھائی یعنی محمد سراج کے تجربہ پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں ورلڈ کپ کے مشن پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
محمد سراج کی شمولیت سے ہندوستانی اٹیک کو مزید مضبوطی ملے گی خاص طور پر جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی مخالف بلے بازوں کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
ڈی ایس پی محمد سراج نے محدود اوورس کی کرکٹ میں اپنی تیز رفتار گیندبازیاور درست لائن و لینتھ سے دنیا بھر میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ ان کے ٹی 20 کیریئر کے اعداد و شمار اس طرح ہیں۔
میاچس۔40،وکٹیں 45۔بہترین بولنگ: 17/4 (نیوزی لینڈ کے خلاف)،اکانومی ریٹ: 8.50 (تقریباً)،خاصیت: پاور پلے میں سوئنگ اور ڈیتھ اوورس میں یارکرس مارنے کی صلاحیت۔
حیدرآباد کی گلیوں سے نکل کر عالمی کرکٹ کے افق پر چمکنے والے محمد سراج کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی پر شہر میں نوجوانوں کرکٹ شائقین اوران کے مداحوں میں جشن کا ماحول ہے۔ حیدرآبادی کرکٹ شائقین اپنے لاڈلے میاں بھائی کو ایک بار پھر عالمی اسٹیج پر ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ سراج نے ہمیشہ اپنی محنت اور لگن سے حیدرآباد کا نام روشن کیا ہے اور ان کی شمولیت سے نہ صرف ٹیم کے گیند بازی کے اٹیک کو تجربہ حاصل ہوا ہے بلکہ مقامی نوجوان کھلاڑیوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حیدرآباد کے کرکٹ حلقوں کا ماننا ہے کہ سراج کی جارحانہ گیند بازی ورلڈ کپ کے اہم میچوں میں ہندوستان کے لئے ترپ کا پتہ ثابت ہوگی۔
یواین آئی وخ
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر تنقید
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کے انتہا پسندوں اور ڈیموکریٹس پر سخت تنقید کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ان کو اب اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف کتنی بڑی کامیابی حاصل کی، تہران کو حالیہ جنگ میں مکمل طور پر شکست ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز فراہم کیے، اوباما نے ایران کے خلاف امریکی فوج کا استعمال ہی نہیں کیا جو ضروری تھا، دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سرپرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اوباما اور جو بائیڈن کو انتہائی ناکام لیڈر سمجھتے تھے، وہ ان کو ناکام سمجھنے میں 100 فیصد درست تھے، میرے برسر اقتدار آنے سے پہلے ایران مسلسل 47 برس من مانی کرتا رہا، جبکہ میرے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا امریکہ پھر سے طاقتور ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے ڈیموکریٹس دعویٰ کر رہے ایران پہلے سے مضبوط ہے، تہران کو مکمل فوجی شکست ہو چکی اب اس کی بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو بے وقوف قرار دے دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے سے متعلق حتمی اعلان
تہران، ایران نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت امریکہ کے ساتھ حتمی مذاکرات کیلیے وفد سوئٹرزلینڈ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کیلیے سوئٹرزلینڈ جائے گا، مذاکراتی وفد کچھ دیر بعد یورپی ملک کیلیے روانہ ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد دوسرے فریق کے وعدوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرے گا، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں، لیکن دوسرا فریق بھی وعدوں کی پاسداری کرے، یہ لازمی ہے کہ صیہونی حکومت کو لبنان پر حملے بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدہ اس لیے نہیں کیا کہ اس پر عمل نہ ہو، اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا تو ہم بھی ضروری اقدامات کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
غزہ، طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتے کی صبح سویرے غزہ میں ایک حملے میں کم از کم پانچ فلسطینی، جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں، ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
الشِفا ہسپتال کے ایک طبی ذرائع نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ الطیّران چوراہے کے قریب غزہ شہر میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں دو بچیاں اور ان کے والدین ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے میں طلوعِ آفتاب کے وقت سفادی خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں حسین اور رنا سفادی اور ان کی دو بیٹیاں زینہ (6) اور لانا (13) ہلاک ہو گئیں۔ خاندان کے کئی دیگر افراد اور آس پاس کے رہائشی بھی زخمی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں، عینی شاہدین کے مطابق، شمالی غزہ شہر کے قریب الصفطاوی چوراہے کے نزدیک پیدل چلنے والوں کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی مرد ہلاک اور ایک عورت معمولی زخمی ہو گئی۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی فائر بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے تسلسل کے دوران ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات تک، ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1,007 فلسطینی ہلاک اور 3,165 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
فائر بندی کا معاہدہ اسرائیل کی غزہ پر دو سالہ نسل کش جنگ کے بعد ہوا، جس میں 73,000 سے زائد فلسطینی ہلاک، 173,000 سے زائد زخمی اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تقریباً 90 فیصد حصے کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
جموں و کشمیر1 week agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
ہندوستان1 week agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
ہندوستان3 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
جموں و کشمیر5 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا6 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا6 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا4 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
ہندوستان6 days agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال








































































































