ہندوستان
وزیراعظم نے روزگار میلہ میں 61 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سونپے تقرر نامے

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز یہاں روزگار میلہ کے موقع پر ملک کے 61 ہزار سے زائد نوجوانوں کو سرکاری خدمات کے تقرری نامے دیے۔ اس موقع پر آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی واحد بڑی معیشت ہے جس نے ایک دہائی کے دوران اپنی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کو دوگنا کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ان تقرری ناموں کو ‘نیشن بلڈنگ انویٹیشن لیٹر’ اور وکست بھارت کی تعمیر کو رفتار دینے والا ریزولیوشن لیٹر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2026 کا یہ آغاز نوجوانوں کی زندگی میں نئی خوشیاں اور نئے بسنت کی شروعات لے کر آیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر سے جوڑنا اور انہیں روزگار و خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری بھرتیوں کو مشن موڈ میں انجام دینے کے لیے شروع کیا گیا روزگار میلہ اب ایک ادارہ بن چکا ہے، جس کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو مختلف محکموں میں ملازمتیں ملی ہیں۔ آج ملک کے 40 سے زائد مقامات پر یہ میلہ منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں سے نوجوان تعلیم، صحت، سلامتی اور مالی خدمات جیسے اہم شعبوں میں اپنی خدمات کا آغاز کریں گے۔
ملک کی اقتصادی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں کے مقابلے ہندوستان میں ڈھائی گنا سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ہے، جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ملک میں نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں چھ گنا اضافے اور آٹو موبائل صنعت کی تیز رفتار ترقی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 2025 میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت کا دو کروڑ سے تجاوز کرنا ملک کی بڑھتی ہوئی قوت خریداری کو ظاہر کرتا ہے۔
ناری شکتی کے بڑھتے ہوئے تعاون پر وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے اس پروگرام میں 8 ہزار سے زیادہ بیٹیوں کو تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 11 برسوں میں ملک کے افرادی قوت میں خواتین کی شراکت داری تقریباً دوگنی ہوئی ہے اور خواتین کے خود روزگار کی شرح میں 15 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) میں خاتون مالکان اور ڈائریکٹروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ملک کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
وزیر اعظم نے نومنتخب ملازمین کو ‘ناگرک دیوو بھو’ کا منتر دیتے ہوئے انہیں اپنے کام کی جگہ پر چھوٹے چھوٹے اصلاحی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایز آف لیونگ’ اور ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ کو مقامی سطح پر سرکاری ملازمین کی نیت سے ہی طاقت ملتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے ‘آئی گوٹ کرم یوگی’ پلیٹ فارم کے ذریعے خود کو مسلسل اپ گریڈ کرنے کی اپیل کی۔
آخر میں مسٹر مودی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انہی نوجوانوں کے ذریعے ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنے گا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھی نوجوانوں سے خطاب کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
وزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فجیرہ آئل انڈسٹریز زون پر ہونے والے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اس حملے میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے تھے انہوں نے شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو “ناقابل قبول” قرار دیا اور خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں کہا، “یو اے ای میں ہونے والے ان حملوں کی میں سخت مذمت کرتا ہوں، جن میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان “یو اے ای کے ساتھ مکمل طور پر متحد ہے”۔ انہوں نے “مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تمام مسائل کے پرامن حل” کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے آبنائے ہرمز سے بلا روک ٹوک سمندری نقل و حمل کو یقینی بنانے کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ “محفوظ اور بلا تعطل جہاز رانی کو یقینی بنانا علاقائی امن، استحکام اور عالمی توانائی کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہے۔”
ایران سے شروع ہونے والے اس حملے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر واقع ایک اہم توانائی مرکز فجیرہ میں تیل کے پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ اگرچہ مقامی حکام نے ابھی تک سرکاری طور پر کسی کو بھی اس حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے، لیکن یہ واقعہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پیش آیا ہے، جہاں اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچہ مسلسل تناؤ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے منگل کو اپنے بیان میں کہا، “فجیرہ پر ہونے والا حملہ، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے، مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ ہم ان معاندانہ کارروائیوں اور شہری بنیادی ڈھانچے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہندوستان صورتحال سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا رہا ہے، تاکہ مغربی ایشیا میں امن اور استحکام بحال ہو سکے۔ ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے آزاد اور بلا روک ٹوک جہاز رانی اور تجارت کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ ہندوستان تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔”
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
نئی دہلی، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے مسٹر مان نے منگل کو اس معاملے کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سامنے اٹھانے کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “آج دہلی میں ہم نے صدرجمہوریہ کے سامنے ملک میں ہونے والے ‘جمہوریت کے قتل’ کے خلاف اپنی آواز پرزور طریقے سے اٹھائی ہے غیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا اور ای ڈی و سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے بی جے پی کی ‘واشنگ مشین’ میں داغدار لیڈروں کو پاک صاف کرنا، ہمارے جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “پنجاب میں ‘آپریشن لوٹس’ کی گھٹیا چالیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ ہمارے ایم ایل اے لاکھوں پنجابیوں کی آواز ہیں اور پنجابی کبھی بھی غداری برداشت نہیں کرتے۔ آپ کے ‘جن سیوک’ کے طور پر، میں ہر پنجابی کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم عوام کے مینڈیٹ اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑیں گے۔”
اس سے قبل ‘عآپ’ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے اراکین پارلیمنٹ راگھو چڈھا، اشوک متل اور سندیپ پاٹھک نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں الزام لگایا کہ پارٹی چھوڑنے کے بعد پنجاب حکومت سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ مسٹر چڈھا نے کہا، “ہم نے صدر کو بتایا کہ کس طرح عام آدمی پارٹی (عآپ) کی پنجاب حکومت ریاستی مشینری کا غلط استعمال کر کے ہمیں نشانہ بنا رہی ہے، جبکہ دو تہائی اراکین پارلیمنٹ نے بی جے پی میں انضمام کا انتخاب کیا ہے۔ وہ پارٹی جو کبھی انتقامی سیاست کا ڈھونگ رچاتی تھی، اب اپنا گھناونا روپ دکھا رہی ہے۔ صدر نے ہمیں آئینی حقوق کے تحفظ کا یقین دلایا ہے۔” انہوں نے یہ انتباہ بھی دیا کہ ‘عآپ’ ایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جس کا انجام بھی خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘عآپ’ کے پاس ایک ریاست کی پولیس ہے لیکن بی جے پی کے پاس 21 ریاستوں کی پولیس ہے۔ پنجاب کے افسران کو اس خطرناک کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہیے کیونکہ پنجاب کی حکومت تھوڑے دنوں کی ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
نئی دہلی، ہندوستان نے متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر واقع شہر فجیرہ میں ایران کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں تمام مسائل کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے پیر کو ہونے والے اس حملے میں تین ہندوستانی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تمام مسائل کے پُرامن حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ فجیرہ پر حملہ، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے، مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے شہری تنصیبات اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والی اس طرح کی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستان خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے مسلسل سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت کرتا رہا ہے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی قوانین کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے آزاد اور بلا رکاوٹ بحری آمد و رفت اور تجارت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے فجیرہ آئل انڈسٹریز زون میں پیر کے روز ڈرون حملے کے نتیجے میں تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی تھی، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہو گئے تھے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
جموں و کشمیر1 day agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
جموں و کشمیر6 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو








































































































