دنیا
ٹرمپ کا2026 کے جی–20 اجلاس میں جنوبی افریقہ کو نہ بلانے کا اعلان

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ آئندہ سال میامی میں ہونے والے جی–20 اجلاس میں جنوبی افریقہ کو مدعو نہیں کرے گا، جس سے واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
جنوبی افریقہ کو ایک ایسی ریاست قرار دیتے ہوئے جو “کہیں کی رکنیت کے قابل نہیں”، ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال کے عالمی اجلاس میں امریکی حکومتی نمائندے کے ساتھ کیے گئے سلوک کے باعث اس ملک کو دی جانے والی تمام ادائیگیاں اور سبسڈیاں بند کردیں گے۔ امریکی صدر یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ نے جوہانسبرگ میں منعقدہ تازہ ترین جی–20 اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا، حالانکہ وہ جی۔20 کا بانی رکن اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے۔
جی ۔20 سربراہ اجلاس غیر متوقع سفارتی تنازع پر ختم ہوا جب میزبان ملک جنوبی افریقہ نے جی۔20 کی روایتی گیول تقریب میں باری کے اعتبار سے امریکہ کو باضابطہ طور پر منتقل کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ گیول کسی “جونیئر” امریکی نمائندے کو نہیں دیا جاسکتا۔
امریکہ 2026 میں جی–20 کی صدارت سنبھالنے والا ہے۔
ایک وائٹ ہاؤس اہلکار نے مبینہ طور پر صدر سیرل راما فوسا کو خبردار کیا کہ وہ امریکہ اور صدر ٹرمپ کے بارے میں “غیر ضروری باتیں” کرنے سے باز رہیں۔ جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ چونکہ واشنگٹن نے سربراہ اجلاس میں کم درجے کے سفارتی اہلکار کو بھیجا، اس لیے گیول حوالے کرنے کی تقریب میں بھی انہیں اسی درجے کے نمائندے کو پیش کرنا تھا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ میں امریکی وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہاں سفید فام افریکانرز کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مئی میں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صدر راما فوسا کے ساتھ ہونے والی ایک کشیدہ ملاقات میں سفید فام نسل کشی اور زمین پر قبضے کے دعووں کا ذکر کیا تھا — جنہیں بڑے پیمانے پر متنازع اور شکوک و شبہات سے بھرپور قرار دیا جاتا ہے۔
جنوبی افریقہ نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ دہائیوں سے نسل پرستی کے نظام سے گزرنے والا ملک ایسے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے اس ہفتے کے اختتام پر ہونے والے اجلاس کے اختتام پر امریکی سفارتخانے کے سینئر اہلکار کو جی–20 کی ذمہ داریاں سونپنے سے انکار کردیا۔
ٹرمپ نے “ٹروتھ سوشل” پر لکھا ”لہٰذا، میری ہدایت پر، جنوبی افریقہ کو 2026 کے جی–20 اجلاس، جو اگلے سال میامی، فلوریڈا کے عظیم شہر میں منعقد ہوگا، کی دعوت نہیں دی جائے گی۔”
انہوٓں نے مزید کہا ”جنوبی افریقہ نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ وہ کہیں کی رکنیت کے قابل ملک نہیں اور ہم اس ملک کو دی جانے والی تمام ادائیگیوں اور سبسڈیوں کو فوری طور پر روک رہے ہیں۔”
روایت کے مطابق، میزبان ملک لکڑی کا علامتی گیول اگلے صدر ملک کو پیش کرتا ہے۔
امریکہ نے اپنے سفارت خانے کے ایک نمائندے کو بھیجنے کا ارادہ کیا تھا لیکن جنوبی افریقہ نے انکار کردیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ صدر راما فوسا کے لیے کسی جونیئر اہلکار کو گیول دینا توہین آمیز ہوتا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران امریکہ معاہدہ، پاکستان و شراکت داروں سے مل کر بڑی کوششیں کیں: قطر
دوحہ، قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران معاہدے کیلئے پاکستان و دیگر شراکت داروں سے مل کر بڑی کوششیں کی گئیں۔
قطری وزیراعظم نے کہ اکہ ثالثوں نے مذاکرات کےلیے سازگار حالات پیدا کیے ابتدائی معاہدے کا ہدف جنگ روکنا اور مزید مذاکرات کےلیے بنیاد قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری معاملے اور آبنائےہرمزکی حیثیت، علاقائی سلامتی جیسےدیگر امور پر بھی بات جاری ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے خوب صورت پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں امریکہ ایران مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے اور ایران اور امریکہ کے وفود آج واپس روانہ ہوں گے۔
مرکزی ثالث ملک پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سوئس وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے گیارہ بجے وطن واپسی کے لیے اڑان بھریں گے۔
پاکستان اور قطر نے امریکہ ایران مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے 60 روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایران اور امریکہ کے تکنیکی مذاکرات کا آغاز فوری ہوگا، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، یہ کمیٹی مذاکراتی عمل کی نگرانی کرے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہید سید علی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور نماز جنازہ کا آغاز 19محرم الحرام کو تہران میں ہوگا
تہران،شہید سیدعلی خامنہ ای کے الوداعی مراسم اور نماز جنازہ کا آغاز 19 محرم الحرام کو تہران میں ہوگا اور 9 جولائی کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے فیملی ممبرز کے الوداعی مراسم اور نمازِ جنازہ کا تفصیلی پروگرام شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ان الوداعی مراسم کا آغاز 4 جولائی بروز ہفتہ (بمطابق 19 محرم الحرام) تہران میں ہوگا۔
انچارج مرکزی کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ تہران میں مرکزی نمازِ جنازہ 6 جولائی کو ادا کی جائے گی، 8 جولائی بروز بدھ شہید سیدعلی خامنہ ای کے جنازے کو نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا۔
اس موقع پر شہید سید علی خامنہ ای کے ساتھ ان کے خاندان کے ان 4 دیگر شہداء کی بھی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جن میں شہید کے داماد ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری ، شہید کی بیٹی سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای ، موجودہ رہبرِ انقلاب کی زوجہ اور شہید کی بہو زہرا حداد عادل اور شہید کی نواسی زہرا محمدی گلپایگانی شامل ہیں۔
عراق میں مراسم کی ادائیگی کے بعد شہداء کو ایران میں مشہدِ مقدس لایا جائے گا، جہاں 9 جولائی کو شہید سید علی خامنہ ای کو حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک (حرمِ مطہر) میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
اس تاریخی اور بڑے جنازے میں دنیا بھر سے اعلیٰ مذہبی، سیاسی، علمی اور مختلف ممالک کے حکومتی عہدیداران اور لاکھوں سوگواران کی شرکت متوقع ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی کے مطابق اس دورے کا مقصد امریکہ ایران ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا ہے۔
خیال رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز ہوا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا7 days agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
دنیا6 days agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور




































































































