تازہ ترین
پلوامہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجو کی شناخت ہو گئی

خبراردو:
پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں منگل کی صبح فورسز کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں جاں بحق ہوئے جنگجو کی شناخت ہلال احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے ۔مہلوک جنگجو کا تعلق کاکہ پورہ علاقے سے بتایا گیا ہے ۔
#Pulwamaencounterupdate: Killed terrorist identified as Hilal Rather of Kakpora. Affiliated with proscribed outfit HM. Involved in several terror crimes including attack at SMHS hospital in which 2 cops were martyred & Pakistani terrorist #NaveedJatt had escaped. @JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) February 12, 2019
پولیس کے مطابق حز ب گروپ سے تعلق رکھنے والے ہلال احمد عرف ظرار نے ہی ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے باہر مہلوک لشکر کمانڈر نوید جٹ کو بھاگنے میں مدد کی تھی ،جس میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے ۔
تب ہلال بلائے زمین ورکر کے بطور کام کرتے تھے ، لیکن ویڈیو میں وائرل ہونے کے بعد ہلال نے با ضاطہ طور حزب جنگجو گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
نوید جٹ پولیس کو تب چکما دینے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں ایک جھڑپ میں مارے گئے تھے ۔
Jammu and Kashmir: Army Jawan Baljeet Singh lost his life in an encounter with terrorists in Pulwama earlier today. pic.twitter.com/iGSBWCojpf
— ANI (@ANI) February 12, 2019
دوسری طرف پولیس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ میں ایک ہی فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے جبکہ دو دیگر جن میں ایک کمانڈو شامل ہے زخمی ہوئے ہیں ۔ہلاک ہوئے اہلکار کی شناخت بلجیت سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔
ادھر ذرائع کے مطابق علی الصبح شروع ہوئی اس جھڑپ میں اندھرے کے فائد ہ اٹھا کر دو سے تین جنگجو بھاگنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
دنیا
ایرانی وزیر خارجہ کا سپریم لیڈر کے بیان کا خیرمقدم
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خارجہ پالیسی ایرانی مفادات کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی رہنمائی میں ایران کے حقوق، وقار اور آزادی کا تحفظ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکہ سے مفاہمتی یادداشت پر میرا نقطۂ نظر مختلف تھا، صدر پزشکیان اور سپریم نیشنل کونسل کی اتفاق رائے پر اس کی منظوری دی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انفرادی سطح پر مذاکرات ہوں گے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ دشمن کے نقطۂ نظر کو قبول کر لیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اگر میں نہیں ہوتا تو اسرائیل کا صفایا ہوچکا ہوتا: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو اسرائیل کا صفایا ہو چکا ہوتا۔
ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تعلق اچھا ہے، لیکن انہیں تھوڑا قابو میں رکھنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے، اسرائیل وہی کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران سے معاہدہ مایوسی میں نہیں کیا، بلکہ ایران نے ایسا کیا ہے، ایران مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے، ہم 60 دن کا وقت پورا کریں گے، ایران کو کوئی رقم ،ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ نے ایران کو کمزور کر دیا ہے، ایران کے پاس نہ فضائیہ ہے، نہ بحریہ، نہ طیارہ شکن آلات، نہ ریڈار، اور نہ ہی عملی طور پر کوئی اور چیز باقی ہے، اس کے باوجود ڈیموکریٹس کہتے ہیں کہ ایران چار ماہ قبل کے مقابلے میں اب بہتر حالت میں ہے، ڈیموکریٹس کتنے بیوقوف ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے ہیں۔
سوئس وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برگن اسٹاک میں امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا یہ بیان امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کے لیے بدستور تیار ہے، برگن اسٹاک میں متعلقہ تیاریوں کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سوئس وزارت خارجہ نے مذاکرات کی نئی تاریخ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت دو مخالف دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیل کے سخت گیر حلقے حزب اللّٰہ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا اور ایران کے ساتھ سفارتی عمل کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل اپنے فوجیوں یا سرزمین پر حملوں کو برداشت نہیں کرے گا اور حزب اللّٰہ کو بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی، لیکن ساتھ ہی ان کے بیان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فی الحال جنگ کو مزید وسیع کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
صیہونی فوج کی جنوبی لبنان پر بمباری، 16 افراد شہید
بیروت، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے، جنوبی لبنان پر بمباری سے 16 افراد شہید ہوگئے۔
جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی فوج نے ایک بار پھر جنوبی لبنان کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے ضلع نبطیہ پر وحشیانہ فضائی حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق، نبطیہ شہر میں ہونے والے حملوں میں 8 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ قریبی علاقے الشرقیہ میں ایک رہائشی مکان پر کیے گئے حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
جموں و کشمیر6 days agoشمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پی او جے کے کا 19 سالہ نوجوان گرفتار
دنیا4 days agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
دنیا1 week agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا4 days agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا4 days ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
دنیا6 days agoامریکہ ایران معاہدے پر کل دستخط نہیں ہوں گے: ایرانی وزارت خارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی

































































































